بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اس سال خصوصی مہم 2.0 کے تحت پارا دیپ پورٹ اتھارٹی کےسبزکاری  پروگرام کے تحت ایک لاکھ سے زیادہ پودے لگائے گئے

Posted On: 28 OCT 2022 5:07PM by PIB Delhi

پارا دیپ پورٹ اتھارٹی (پی پی اے) صاف اور سرسبز پارا دیپ کے خواب کی تعبیر میں سب سے آگے رہنے کا سفر جاری رکھے گی۔ پی پی اے کے صدر جناب پی ایل۔ ہرنادھ نے آج خصوصی مہم 2.0 کے حصہ کے طور پر جے بی/ جے سی واٹر ٹینک کے قریب ایس ٹی پی سے ٹاؤن شپ سیوریج کنکشن کا افتتاح کیا۔ پارا دیپ پورٹ ٹاؤن شپ کے نالوں کو ایس ٹی پی کے ساتھ آپس میں جوڑنے کی وجہ سے، فضلہ پانی قریبی قدرتی ندیوں میں نہیں جائے گا جس کے نتیجے میں قدرتی آبی ذخائر میں فضلے  پانی کی مقدار صفر ہو جائے گی۔

پارا دیپ پورٹ ہر سال اپنی ہریالی میں اضافہ کر رہا ہے۔ رواں سال میں بھی اب تک وہاں 1,07,000 پودے لگائے جا چکے ہیں۔ اس موقع پر جناب  ہرنادھ نے دیگر عہدیداروں کے ساتھ بڑے پیمانے پر درخت لگانے کے جاری پروگرام میں حصہ لیا۔

************

 

 

 

ش ح۔ ج ق   ۔ م  ص

 (U: 13384)


(Release ID: 1881312) Visitor Counter : 73


Read this release in: English , Hindi , Telugu