وزارت دفاع

وائس چیف آف آرمی اسٹاف ملیشیا کے دورے پر روانہ

Posted On: 07 DEC 2022 10:46AM by PIB Delhi

وائس چیف آف آرمی اسٹاف (وی سی او اے ایس) لیفٹیننٹ جنرل بی ایس راجو، 08سے 10 دسمبر 2022 تک ملیشیا کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوچکے ہیں۔ دورے کے دوران،وائس چیف آف آرمی ہندوستان اور ملیشیا کے درمیان بہترین دفاعی تعاون کوملک کے سینئر فوجی اور شہری قیادت  کے ساتھ کشیررخی ملاقاتوں کے توسط سے آگے بڑھائیں گے۔

وی سی او اے ایس ملیشیائی فوج  کے ڈپٹی چیف اور ملیشیائی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف سے بھی ملاقات کریں گے جس کے دوران وہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وہ ملیشین انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز کے سی ای او کے ساتھ بھی تفصیلی بات چیت میں حصہ لیں گے۔ 09 نومبر 2022 کو، وی سی او اے ایس جاری مشترکہ مشق ’ہریماؤ  شکتی‘ کی مختلف تربیتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کریں گے اور فوجیوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔

وی سی او اے ایس کا دورہ دونوں فوجوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرے گا اور دونوں ممالک کے درمیان متعدد اسٹریٹجک امور پر قریبی رابطہ کاری اور تعاون کے لیے ایک  تحریک کے طور پر کام کرے گا۔

************

ش ح۔ ج ق   ۔ م  ص

 (U: 13383)



(Release ID: 1881310) Visitor Counter : 103