نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیاں ہندوستان میں بین الاقوامی معیار کے ایتھلیٹس پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں

Posted On: 06 DEC 2022 7:30PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات اور نوجوانوں اور کھیلوں کے امور کے مرکزی وزیر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیاں بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔ وزیر نے کہا کہ میں منصوبے کے لیے بلیو پرنٹ تیار کرنے کے لیے 40 سے 50 یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے ساتھ میٹنگ بلانے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔ وہ آج چنئی میں کھیلوں کی شخصیات، انڈین اولمپک ایسوسی ایشن اور دیگر کھیلوں کی تنظیموں کے عہدیداروں سے بات چیت کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 943 نجی یونیورسٹیاں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ اگر ہر یونیورسٹی ایک کھلاڑی کو گود لے اور انہیں تعلیم اور بین الاقوامی تربیت کی سہولیات فراہم کرے تب بھی ہندوستان 900 سے 1000 بین الاقوامی ایتھلیٹ تیار کر سکے گا۔

اس سمت میں ایک بڑی شروعات کرنے کے لیے، کھیلو انڈیا پروجیکٹ کے تحت مختلف اسپورٹس سینٹر آف ایکسیلنس شروع کیے گئے ہیں۔ اسپورٹس سائنس کے شعبے میں سنٹر آف ایکسی لینس کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ایک کھلاڑی سائنس کے تعاون کے بغیر کچھ حاصل نہیں کر سکتا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کامیابی کے پیچھے بہت سی سائنس ہوتی ہے۔

سونی پت، ہریانہ میں اسپورٹس سائنس سینٹر قائم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اسی طرح کے مراکز بنگلورو، کرناٹک اور پٹیالہ، پنجاب میں بھی قائم کیے جائیں گے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کھیلوں کے میدان پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔

****

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-13374



(Release ID: 1881293) Visitor Counter : 97


Read this release in: English , Hindi , Telugu