امور خارجہ کی وزارت
ادے پور میں پہلی شیرپا میٹنگ کے تیسرے دن ہندوستان کی جی-ٹوئنٹی ترجیحات پر کلیدی مذاکرات ہوئے
Posted On:
06 DEC 2022 6:59PM by PIB Delhi
ہندوستان کی جی ٹوئنٹی سربراہی کی پہلی شیرپا میٹنگ کے تیسرے دن سب کی شمولیت والی ترقی، کثیر جہتی اور خواتین کی قیادت میں ترقی جیسے کلیدی عالمی معاملات کے علاوہ تین ایف ( خوراک، ایندھن اور فرٹیلائزر)، سیاحت اور ثقافت پر جامع مذاکرات اور تبادلۂ خیال ہوا۔ یہ میٹنگ ادے پور، راجستھان، میں ہو رہی ہے۔ آج ادے پور میں شیرپا میٹنگ کے تمام پانچ ٹھوس اجلاس کا اختتام ہوا۔
بات چیت کا آغاز کرتے ہوئے جناب امیتابھ کانت، جی-20 شیرپا نے چھ مختلف ورکنگ گروپ پر محیط درج بالا موضوعات پر ہندوستان کی جی-20 ترجیحات پر روشنی ڈالی۔ ان میں زراعت، تجارت اور سرمایہ کاری، انسداد بدعنوانی، سیاحت اور ثقافت کے گروپ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کو آپریٹیو کاوشوں کو مستحکم کرنے کے طور طریقوں پر بھی تبادلۂ خیال ہوا۔ انہوں نے زراعت، تجارت، روزگار اور بدعنوانی کے تدارک اور اقتصادی جرائم سے نمٹنے میں کایا پلٹ لانے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ جناب امیتابھ کانت نے ہندوستان کی طے شدہ ترجیحات پر مندوبین کی جانب سے حمایت پر خوشی کا اظہار کیا۔
![WhatsAppImage2022-12-06at18.53.26T8E9.jpeg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-06at18.53.26T8E9.jpeg)
اس کے بعد سیشن-4 ہوا، جس میں کثیر جہتی اصلاحات اور ایسے اداروں کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی، جو تمام خطوں اور دنیا بھر کے ملکوں کی ضرورت اور امنگوں کو پورا کرنے کے لئے بہتر طور پر اہل ہوں اور عصری آزمائشوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ خوراک اور فرٹیلائزر کی بلا رکاوٹ فراہمی پر بھی بات ہوئی۔ جن موضوعات پر خاص طور سے تبادلۂ خیال ہوا، ان میں کثیر جہتی ترقیاتی بینکوں کے وسائل کو مستحکم کرنے، ڈبلیو ٹی او میں اصلاحات لانے، گرین انرجی کے حصول کے لئے گرین ہائیڈروجن کی اہمیت جیسے موضوعات شامل تھے۔ اس وقت کے سماجی و اقتصادی اور جغرافیائی و سیاسی حالات کو دیکھتے ہوئے یہ محسوس کیا گیا کہ یہ مذاکرات بروقت اور انتہائی اہم ہیں۔
![WhatsAppImage2022-12-06at18.53.27TYKF.jpeg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-06at18.53.27TYKF.jpeg)
پانچویں اجلاس میں خواتین کی قیادت میں ترقی پر توجہ مرکوز کی گئی اور خواتین کو ترقی کی صف اول میں لانے پر زور دیا گیا۔ اجلاس کے دوران جن نکات پر خاص طور سے تبادلۂ خیال ہوا، ان میں صنفی فرق کم کرنے، تعلیم اور ہنرمندی کے ذریعے خواتین کی صلاحیتوں کو بڑھانے، قائدانہ رول میں خواتین کی پیش قدمی اور خواتین کارکنوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے موضوعات شامل ہیں۔
![WhatsAppImage2022-12-06at18.53.27(1)477K.jpeg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-06at18.53.27(1)477K.jpeg)
اس کے ساتھ شیرپا میٹنگ کے دو دنوں میں ہوئے پانچ ٹھوس اجلاس کا اختتام ہو گیا۔ گزشتہ تین روز کے سودمند مذاکرات کا احاطہ کرتے ہوئے ہندوستان کی جی ٹوئنٹی شیر پا نے کلیدی معاملات کو اجاگر کیا اور جی ٹوئنٹی اقوام کی متحدہ کاوشوں پر زور دیا۔
![WhatsAppImage2022-12-06at18.53.28VTXE.jpeg](https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-12-06at18.53.28VTXE.jpeg)
کلیدی سیشنوں کے بعد جی ٹوئنٹی شیرپا اور مندوبین کے لئے مشہور کرافٹ ویلیج شلپ گرام کا ٹور رکھا گیا۔ مندوبین اور دیگر مہمانوں نے وہاں کے فن تعمیر اور وہاں نمائش کے لئے رکھے گئے راجستھانی دستکاریوں اور فن پاروں کی دل کھول کر تعریف کی۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
U NO 13373
(Release ID: 1881290)
Visitor Counter : 203