پارلیمانی امور کی وزارت
سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈروں کے ساتھ حکومت کا اجلاس آج منعقد ہوا
Posted On:
06 DEC 2022 7:25PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور کے وزیر جناب پرہلاد جوشی کے ذریعے بلائی گئی تمام پارٹیوں کے فلور لیڈروں کے ساتھ حکومت کا ایک اجلاس آج (06.12.2022) پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس، 2022 کے آغاز سے ایک دن پہلے منعقد ہوا۔
یہ اجلاس مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس میں کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے بھی شرکت کی جو راجیہ سبھا میں ایوان کے رہنما بھی ہیں۔ پارلیمانی امور اور ثقافت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور پارلیمانی امور اور وزارت خارجہ کے وزیر مملکت جناب وی مرلی دھرن بھی اس اجلاس میں شریک تھے۔
پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے اپنے افتتاحی خطاب میں کہا کہ پارلیمنٹ 2022 کا سرمائی اجلاس بدھ 7 دسمبر 2022 بروز بدھ سے شروع ہوگا، اور سرکاری کام کاج کے حسب ضرورت یہ اجلاس جمعرات، 29 دسمبر 2022 کو ختم ہوسکتا ہے۔ اجلاس میں 23 دنوں کی مدت میں کل 17 نشستیں ہوں گی۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اجلاس کے دوران اٹھائے جانے والے عارضی طور پر 25 قانون سازی کے امور کی نشاندہی کی گئی ہے۔
پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر نے کہا کہ حکومت متعلقہ پریزائیڈنگ افسران کے ذریعہ ضابطہ عمل کے تحت اجازت کے مطابق کسی بھی مسئلے پر ایوان میں بحث کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔ انھوں نے پارٹی کے تمام قائدین سے درخواست کی کہ وہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ہموار کام کاج کے لیے فعال تعاون اور مدد کریں۔
اجلاس میں بی جے پی کے علاوہ کانگریس، اے آئی ٹی سی، ڈی ایم کے، وائی ایس آر سی پی، ٹی ایم سی (ایم)، بالاسہیبنچی شیو سینا، جے ڈی (یو)، بی جے ڈی، ٹی آر ایس، ایل جے ایس پی، این سی پی، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس، سی پی آئی (ایم)، آئی یو ایم ایل، ٹی ڈی پی، سی پی آئی، این پی ایف، ایس اے ڈی پی، اے اے پی اے ڈی ایم کے، کے سی (ایم)، این ڈی پی پی، آر ایس پی، وی سی کے، آر جے ڈی، اے جی پی اور آر ایل پی موجود تھے۔ ان رہنماؤں نے آئندہ اجلاس کے دوران سرکاری قانون سازی اور دیگر امور کے علاوہ اٹھائے جانے والے امور پر تجاویز پیش کیں۔
آخر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اور اس میں شریک تمام جماعتوں کے قائدین کے ذریعے اٹھائے گئے نکات کو سننے کے بعد مرکزی وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے اجلاس میں فعال اور موثر شرکت کے لیے قائدین کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کی بھی ستائش کی کہ گفت و شنید بہت صحت مند رہی ہے اور اہم مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی طرف سے پارلیمنٹ میں معمول کے قانون سازی کے کام کے علاوہ فوری عوامی اہمیت کے معاملات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ضروری کوششیں کی جائیں گی۔
سرمائی اجلاس، 2022 دوران اٹھائے جانے والے بلوں کی فہرست
– مقننہ کے کام کاج
بحری قزاقی مخالف بل، 2019
حیاتیاتی تنوع (ترمیمی) بل، 2022
آئینی ترمیم (درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل) احکام (دوسری ترمیم) بل، 2022، جسے لوک سبھا نے منظور کیا ہے۔
وائلڈ لائف (پروٹیکشن) ترمیمی بل، 2022 جسے لوک سبھا نے منظور کیا ہے۔
توانائی کا تحفظ (ترمیمی) بل، 2022 جسے لوک سبھا نے منظور کیا ہے۔
نئی دہلی بین الاقوامی ثالثی مرکز (ترمیمی) بل، 2022، جسے لوک سبھا نے منظور کیا ہے۔
ثالثی بل، 2021
ٹریڈ مارکس (ترمیمی) بل 2022
اشیاء کے جغرافیائی اشارے (رجسٹریشن اور تحفظ) (ترمیمی) بل، 2022
ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) بل 2022
کلاکشیتر فاؤنڈیشن (ترمیمی) بل، 2022
کنٹونمنٹ بل 2022
اولڈ گرانٹ (ریگولیشن) بل، 2022
جنگلات (تحفظ) ترمیمی بل، 2022
نیشنل ڈینٹل کمیشن بل 2022
نیشنل نرسنگ اینڈ مڈوائفری کمیشن بل 2022
نارتھ ایسٹ واٹر مینجمنٹ اتھارٹی بل 2022
منسوخی اور ترمیمی بل، 2022
دستور (درج فہرست قبائل) آرڈر (دوسری ترمیم) بل، 2022 (ریاست تمل ناڈو کے حوالے سے)
دستور (درج فہرست قبائل) آرڈر (تیسری ترمیم) بل، 2022 (ریاست ہماچل پردیش کے حوالے سے)
دستور (درج فہرست قبائل) آرڈر (چوتھی ترمیم) بل، 2022 (ریاست کرناٹک کے حوالے سے)
دستور (درج فہرست قبائل) آرڈر (پانچویں ترمیم) بل، 2022 (ریاست چھتیس گڑھ کے حوالے سے)
کوسٹل ایکواکلچر اتھارٹی (ترمیمی) بل 2022
- مالیاتی کام کاج
سال 2022-23 کے لیے گرانٹس کے لیے سپلیمنٹری ڈیمانڈز کا پہلا بیچ۔
گرانٹس کی اضافی طلب کو ریگولرائز کرنا 2019-20۔
***
(ش ح-ع ا-ع ر)
U. No. 13371
(Release ID: 1881263)
Visitor Counter : 127