نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

کسی شخص کو کامیاب بنانے کا بہترین طریقہ اسے جوابدہ بنانا ہے – نائب صدر


آئی آر ایس افسران کے 75ویں بیچ کے آفیسر ٹرینیز  نے نائب صدر سے ملاقات کی

  نائب صدر  نے پروبیشنرز سے کہا کہ سب سے بڑی خوشی معاشرے کو واپس دینے میں ہے

Posted On: 06 DEC 2022 6:21PM by PIB Delhi

نائب صدر  جمہوریہ جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج  ملک  کی ترقی کے لیے نظام میں شفافیت اور جوابدہی کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی شخص کو کامیاب بنانے کا بہترین طریقہ اسے جوابدہ بنانا ہے اور غیر شفافیت معاشرے میں گراوٹ  لانے کا یقینی طریقہ ہے۔

آج ا‘پ راشٹرپتی نواس میں آئی آر ایس افسران کے 75ویں بیچ کے آفیسر ٹرینیز سے خطاب کرتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ ہندوستان پہلے کے مقابلے کہیں  زیادہ ترقی کر رہا ہے اور ٹکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کے ساتھ  جرات مندانہ حکمرانی اصلاحات نے نظام کو منصفانہ اور شفاف بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ایک  ایکو سسٹم تیار کیا گیا ہے جس میں ہندوستانی آئین کے دیباچے میں درج نظریات کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے‘‘۔

آفیسر ٹرینیز کو ہندوستان کی ترقی کی کہانی کا حصہ بننے کی تلقین کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے ان سے  کہا کہ وہ مضبوط اور بے خوف رہیں۔  انہوں  نے نوجوان پروبیشنرز سے کہا کہ دن کے اختتام پر، سچائی، شفافیت اور  راست بازی  کی طاقت کی ہی جیت ہوتی  ہے۔

’زیادہ حکمرانی اور کم حکومت‘ کے حکومت کے نقطہ نظر کی تعریف کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ سب سے بڑی خوشی اور اطمینان سماج کو واپس دینے اور لوگوں کی خدمت کرنے میں ہے۔

 راجیہ سبھا کے سیکرٹری جنرل جناب  پی سی مودی ، سی بی ڈی ٹی کے چیئرمین جناب نتن گپتا، انڈین ریونیو سروس کے 75ویں بیچ کے آفیسر ٹرینیز اور این اے ڈی ٹی کے فیکلٹی ممبران  بھی اس موقع پر موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 13364



(Release ID: 1881236) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Punjabi