ریلوے کی وزارت
دھند کے موسم میں ٹرینوں کی تاخیر سے بچنے کے لیے، ہندوستانی ریلوے کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات
Posted On:
06 DEC 2022 4:40PM by PIB Delhi
دھند کے موسم کے دوران ریلوں کے آپریشن کے لیے حفاظت کی سطح کو بڑھانے کے لیے، ہندوستانی ریلوے نے، ملک کے شمالی حصوں میں دھند کے دوران، ٹرینوں کی آسان آمدورفت کو یقینی بنانے کے لیے، مختلف اقدامات کیے ہیں۔
· یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ریل کےانجنوں میں فوگ ڈیوائسز کے استعمال سے دھند/ خراب موسمی حالات کے دوران زیادہ سے زیادہ قابل اجازت رفتار کو 60 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھا کر 75 کلومیٹر فی گھنٹہ کیا جا سکتا ہے۔
· دھند کے دوران، دھند سے متاثرہ علاقوں میں چلنے والے تمام لوکوموٹیوز میں لوکو پائلٹس کو، دھند سے محفوظ رکھنے والے قابل اعتماد آلات، اگر دستیاب ہوں تو، فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
· ڈیٹونیٹرز کی تنصیب اور ڈیٹونیٹرز کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ دھماکہ کرنے والے سگنلز، جنہیں بصورت دیگر، ڈیٹونیٹرز یا فوگ سگنلز کے نام سے جانا جاتا ہے، وہ آلات ہیں جو پٹریوں پر لگائے جاتے ہیں اور جب کوئی انجن ان کے اوپر سے گزرتا ہے تو وہ زور سے پھٹ جاتے ہیں تاکہ ڈرائیور کی توجہ مبذول ہو سکے۔
· سائٹنگ بورڈ (یا ڈبل دوری کے سگنل کی صورت میں دور دراز کےسگنل پر) ٹریک پر چونے کا نشان لگانا ضروری ہے۔
· تمام سگنل سائٹنگ بورڈز، سیٹی بجانے والے بورڈز، فوگ سگنل پوسٹس اورخطرے والے مصروف لیول کراسنگ گیٹس، جہاں زیادہ حادثات کا امکان ہوتا ہے، پریا تو پینٹس کیے جائیں یا وہاں پیلے/سیاہ چمکدار پٹیوں کے ساتھ بورڈ فراہم کیے جائیں۔ دھند کے موسم کے شروع ہونے سے پہلے ان کی مناسب نمائش کے لیے دوبارہ پینٹ کرنے کا کام مکمل کر لیا جائے۔
· مصروف لیول کراسنگ کے بیرئرزپر، جہاں ضروری ہو، پیلی/سیاہ برائٹ انڈیکیشن اسٹرپس فراہم کی جائیں۔
· نئے موجودہ سیٹنگ کم لگیج ریک (ایس ایل آرز) میں پہلے سے ہی ایل ای ڈی پر مبنی فلیشر ٹیل لائٹ لگائی جا رہی ہے، لہٰذا، فکسڈ ریڈ لائٹس کے ساتھ موجودہ ایس ایل آرز میں ترمیم کرکے ایل ای ڈی لائٹس کے ساتھ فکس کیا جانا چاہیے۔ دھند کے موسم میں حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے یہ بہت اہم قدم ہوگا۔
· اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اسٹاپ سگنل کی شناخت کے لیے، سگما شکل میں ریٹرو ریفلیکٹو پٹی موجودہ ہدایات کے مطابق فراہم کی جائے۔
· دھند سے متاثرہ ریلوے کو عملہ تبدیل کرنے والے مقامات کا جائزہ لینا چاہیے۔ سڑک پرٹریفک اوقات میں اضافے کے پیش نظر، ریلوے، نئے/اضافی عملے کو تبدیل کرنے والے مقامات پر بنیادی ڈھانچہ بنا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دھند کے دوران لوکو/کریو/ریک لنکس کا جائزہ لیا جائے۔ اسٹیشنری ڈیوٹی پر تمام عملے (لوکو پائلٹس/اسسٹنٹ لوکو پائلٹس اور گارڈز) کو، خاص طور پر، دھند کے دوران ٹرین کاکام کرنے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
· لوکو پائلٹس دھند کے موسم میں تمام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ دھند کے دوران، لوکو پائلٹ جب یہ فیصلے کرنے کی صورت حال محسوس کرتا ہے کہ دھند کی وجہ سے مرئیت محدود ہے، تو وہ اس رفتار سے گاڑی چلائے جس سے وہ ٹرین کو کنٹرول کر سکے تاکہ کسی بھی رکاوٹ کی صورت میں وہ ٹرین کوروکنے کے لیے تیار رہے۔ یہ رفتار کسی بھی صورت میں 75 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زیادہ نہیں ہوگی۔
· لوکو پائلٹس، لیول کراسنگ پرقریب آنے والی ٹرین کی آگاہی سے باخبر کرنے کے لئے، گیٹ پر تعینات افراد اور سڑک استعمال کرنے والوں کو متنبہ کرنے کے لیے باربار ہارن بجا ئیں۔
*****
U.No.13357
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1881214)
Visitor Counter : 166