وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے زیر التوا معاملا ت کے نمٹارے کے لئے خصوصی مہم دوئم کا انعقاد کیا

Posted On: 31 OCT 2022 7:44PM by PIB Delhi

سیاحت کی وزارت کے ذریعہ  عزت  مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے سووچھ بھارت وژن کے مطابق   2  اکتوبر  2022 سے 31  اکتوبر  2022 تک  زیرالتوا معاملات کے نمٹارے کے لئے ایک خصوصی مہم ( ایس سی ڈی  پی ایم ) کا انعقاد کیا گیا۔  یہ صفائی مہم   سیاحت کی وزارت کے صدر  دفاتر   ، علاقائی دفاتر ، پی ایس یوز اور  آئی ایچ ایمز  میں انجام دی گئی ۔  مہم کی اہم توجہ عوامی شکایات    ،  پارلیمنٹ کے اراکین کے حوالہ جات  کے نمٹارے  ، صفائی مہم ،فائلوں کو ہٹانے وغیر ہ  پر تھی ۔

مہم کے ابتدائی مرحلے میں   افسران کو بیدار کرنے   ،  مہم کے لئے  زمینی سطح کے عہدے داروں کو اکٹھا کرنے ، زیر التوا  معاملات کی شناخت اور مہم کے مقامات کو حتمی شکل دینے    پر توجہ مرکو ز کی گئی ۔ سیاحت کی وزارت کی جانب سے خصوصی مہم دوئم کے حصے کے طورپر پورے ہندوستان  میں کل 112 صفائی مہمات انجام دی گئیں۔  آئی ایچ ایم کے طلبا اور سیاحت کےشعبے کے شراکتدار   دفتراور اداروں کے احاطوں  کے اندر اور جن گھاگیداری کے تصور کے مطابق سیاحتی مقامات سمیت  قرب وجوار کی صاف صفائی کے لئے   سووچھتا مہم میں  شامل ہوئے ۔ خصوصی مہم دوئم کے بینرس تیار کئے گئے اور انہیں مختلف مقامات  پر آویزاں   کیا گیا۔ صفائی مہمات کو عوام کے درمیان   خصوصی  مہم  2.0  کے حوالے سے بیداری  پیدا کرنے  کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ  فارم پر بھی اجاگر کیا گیا۔

انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کے محکمے کی نگرانی میں چلنے والا ایس سی ڈی  پی ایم  پورٹل  پر ہم سے متعلق اہداف اور حصولیابیوں کو  اپ لوڈ بھی کیاگیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001S1FK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002030W.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LOCU.jpg

*************

ش ح۔ع ح ۔ رم

U-13349



(Release ID: 1881133) Visitor Counter : 69


Read this release in: English , Hindi