جل شکتی وزارت

وزارت جل شکتی کے تحت کام کرنے والے مختلف دفاتر جوش و خروش اورمسرت انگیز گرمجوشی کے ساتھ خصوصی مہم 2.0 میں حصہ لے رہے ہیں


مہم کا مقصد سوچھتا کو ادارہ جاتی بنانا اور حکومت میں زیر التوا  پڑے معاملات کے بوجھ کو کم کرنا ہے

اسکولوں، پارکوں، دفتر کے احاطوں، جھیلوں، تالابوں، ندیوں کے ساحلی علاقوں  وغیرہ میں خصوصی مہمات کا اہتمام کیا گیا

مختلف شہروں جیسے کولکتہ، احمد آباد، جموں، بھوپال، چندی گڑھ، رائے پور، جے پور اور دہرادون میں مہمات کا انعقاد

Posted On: 28 OCT 2022 5:21PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارتوں، محکموں، منسلک اور ماتحت دفاتر میں سوچھتا/صفائی کو ادارہ جاتی بنانے اور زیر التوا پڑے معاملات کے انبار کو کم کرنے کے لیے زیر التواء حوالہ جات اور صفائی ستھرائی سے متعلق خصوصی مہم 2.0 کا آغاز 2 اکتوبر 2022 کو کیا گیا تھا۔ ایک ماہ تک جاری رہنے والی یہ مہم 31 اکتوبر 2022 کو اختتام پذیر ہونے والی ہے۔ اس مہم کے مقاصد میں سوچھتا اور دیگر سرگرمیوں کے لیے اندرونی نگرانی کے طریقہ کار کو مضبوط کرنا، افسران کو ریکارڈ کے بندوبست کے حوالے سے تربیت دینا، فزیکل ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن اور پروٹوکول ترتیب دینا ہے۔

اس مقصد کو آگے بڑھاتے ہوئے،  مختلف وزارتوں اور محکموں نے مہم  پر  حقیقی معنوں میں  عمل درآمد  کیا ہے اور ان مقاصد کو احسن طریقے سے حاصل کرنے کے لیے پورے جوش و خروش اور  مسرت انگیز  جذبے اور گرمجوشی کے  ساتھ مختلف سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ دفتر کے احاطے کے اندر اور باہر دونوں جگہ صفائی کی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے، جل شکتی کی وزارت نے ایک جامع نقطہ نظر اپنایا۔ محکمہ کے ماتحت مختلف ڈویژنوں/دفاتر نے مہم کو کامیاب بنانے میں بھرپور توجہ دی ہے۔ سنٹرل واٹر کمیشن اور سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ اس میدان میں قابل ذکر کوششیں کر رہے ہیں۔

  • ملک بھر میں مختلف آبی ذخائر کے اطراف کی صفائی پر خصوصی توجہ دی گئی۔
  • سی جی ڈبلیو بی نے لکھنؤ میں دریائے گومتی کے کنارے کڑیا گھاٹ پر صفائی مہم کا انعقاد کیا۔
  • بھونیشور میں سی جی ڈبلیو بی کی طرف سے کھنداگیری آثار قدیمہ کے مقام پر صفائی مہم چلائی گئی۔
  •  بالائی  گنگا طاس تنظیم کے تحت ایودھیا سائٹ پر سی ڈبلیو سی کے ملازمین اور افسران نے پلاسٹک سے پاک کیمپس کو برقرار رکھنے کا حلف لیا۔
  • نیشنل واٹر اکیڈمی نے کھڑکواسلا ڈیم کے کنارے صفائی مہم کا انعقاد کیا۔

جی جی ڈبلیو بی کی جانب سے محکمہ ملک بھر کے مختلف شہروں میں مختلف آبی ذخائر جیسے تالابوں، جھیلوں اور ندیوں کے آس پاس کے علاقوں کو صاف کرنے کے لیے مختلف شہروں جیسے کولکتہ، احمد آباد، جموں، بھوپال، چندی گڑھ، رائے پور، جے پور، دہرادون وغیرہ میں اسکولوں، پارکوں، دفتر کے احاطے، جھیلوں، تالابوں، ندیوں کے  ساحلی علاقوں  وغیرہ میں صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا ۔ سی جی ڈبلیو بی ، ناگپور اور ڈویژن-VI ناگپور نے پولیس تالاب، ٹی جنکشن، ناگپور، مہاراشٹر میں خصوصی مہم 2.0 کے تحت صفائی پروگرام کا انعقاد کیا۔

سی جی ڈبلیو بی، لکھنؤ نے دریائے گومتی، لکھنؤ کے کنارے کڈیا گھاٹ پر ایک بیرونی صفائی مہم چلائی اور اس طرح  آس پاس کے علاقوں کے موجودہ حالات میں حیرت انگیز  تبدیلی پیدا کی۔ مزید برآں، سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ، بھونیشور کی طرف سے کھنداگیری آثار قدیمہ کے مقام پر صفائی مہم کا انعقاد کیا گیا اور اس مہم کو کامیاب بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی۔

سی ڈبلیو سی  کی  بالائی  گنگا طاس تنظیم کے تحت ایودھیا سائٹ پر ملازمین اور افسران نے خصوصی صفائی مہم 2.0 کے تحت صفائی اور بیداری کے پروگرام منعقد کرکے پلاسٹک سے پاک کیمپس کو برقرار رکھنے کا حلف لیا۔

نیشنل واٹر اکیڈمی کے افسران اور عملے کے ارکان نے جاری مہم کے تحت کھڑکواسلا ڈیم کے کنارے صفائی مہم چلائی۔ مہم کے مقصد کو مزید تقویت دیتے ہوئے، این ایم سی جی نے فالتو فائلوں کی شناخت کرنے کے بعد انہیں ختم کرکے دفتر کے اندر صفائی مہم کا اہتمام کیا۔ اسی طرح، سی ایس ایم آر ایس،  این ڈبلیو ڈی اے ، اور سی ڈبلیو پی آر ایس  کے دفتر نے بھی اپنے متعلقہ محکموں میں  زیرالتوا پڑے معاملات کے انبار کو کم کرنے اور دفتر کے احاطے میں اور اس کے ارد گرد صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے لیے قابل ذکر کوششیں کیں۔

خصوصی مہم 2.0 ایک جامع اور مربوط نقطہ نظر ہے جو اس اقدام کے حصے کے طور پر مجوزہ سرگرمیوں پر مرکوز ہے جو روزمرہ کی سرگرمیوں میں حفظان صحت اور صفائی کو برقرار رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Image

Image

ملک بھر میں سوچھتا پروگرام کے تحت  مختلف سرگرمیاں چلائی جا رہی ہیں۔


Image Image

سنٹرل گراؤنڈ واٹر بورڈ، بھونیشور کی طرف سے کھنداگیری آثار قدیمہ کے مقام پر صفائی مہم کا انعقاد

*************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.13347



(Release ID: 1881117) Visitor Counter : 70


Read this release in: English , Hindi , Telugu