ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لونی دھر - جیتلسر اور اسروا - اُدے پور شہر کے درمیان خصوصی ٹرینوں کو وزیر اعظم نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا

Posted On: 31 OCT 2022 9:41PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج یعنی 31 اکتوبر 2022 کو لونی دھر – جیتلسر اور اسروا – اُدے پور سٹی کے درمیان نئے گیج میں تبدیل شدہ اسروا – اُدے پور اور لونی دھر – جیتلسر سیکشن پر خصوصی ٹرینوں کے افتتاحی سفر کا جھنڈی دکھا کر آغاز کیا۔ ان ٹرینوں کے افتتاح کے ذریعہ  اُدے پور کے سیاحتی مقام کے درمیان کچ کے سیاحتی مقامات کے ساتھ براہ راست ریل رابطہ اور ویراول اور پوربندر سے پیپاو بندرگاہ اور بھاو نگر کے لیے احمد آباد اور ملک کے دیگر مقامات کے لیے نیا راستہ فراہم کیاجائے گا۔

وزیراعظم نے اسروا، احمد آباد میں 2900 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے ریلوے منصوبے بھی قوم کے نام وقف کئے۔ ان پروجیکٹوں میں احمد آباد (اسروا) - ہمت نگر - اُدے پور گیج کنورٹڈ لائن اور لونی دھر - جیتلسر گیج کنورٹڈ لائن شامل ہیں۔ پورے ملک میں یونی گیج ریل سسٹم رکھنے کے مقصد کے ساتھ، ریلوے موجودہ نان براڈ گیج ریلوے لائنوں کو براڈ  گیج میں تبدیل کر رہا ہے۔

احمد آباد (اسروا) - ہمت نگر - اُدے پور گیج کی تبدیل شدہ لائن تقریباً 300 کلومیٹر لمبی ہے۔ یہ روابط کو بہتر بنائے گا اور خطے میں سیاحوں، تاجروں، مینوفیکچرنگ یونٹس اور صنعتوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، جس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

58 کلومیٹر لمبی لونی دھر-جیتلسر گیج  تبدیل شدہ  لائن ویراول اور پوربندر سے پیپاوو پورٹ اور بھاو نگر کے لیے ایک چھوٹا راستہ فراہم کرے گی۔ پروجیکٹ اس سیکشن پر مال برداری کی صلاحیت کو بڑھا دے گا، اس طرح مصروف کنالس - راجکوٹ - ویرمگام روٹ پر بھیڑ بھاڑ میں کمی آئے گی۔ اب یہ گیرسینکچوری ، سومناتھ مندر، دیو اور گرنار پہاڑیوں کے ساتھ بغیر کسی رکاوٹ کے رابطے کی سہولت فراہم کرے گا، اس طرح اس خطے میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔

ٹرینوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

  1. ٹرین نمبر 09519/09520 جیتلسر - لونیدھر - جیتلسر (افتتاحی رن)

ٹرین نمبر 09519 جیتلسر-لونی دھر 31 اکتوبر 2022 کو جیتلسر سے 18.00 بجے روانہ ہوگی اور اسی دن 19.15 بجے لونی دھر پہنچے گی۔ اسی طرح ٹرین نمبر 09520 لونی دھر-جیتلسر 31 اکتوبر 2022 کو لونی دھر سے 18.00 بجے روانہ ہوگی اور اسی دن 19.10 بجے جیتلسر پہنچے گی۔ راستے میں یہ ٹرینیں دونوں سمتوں میں جیت پور، واوڈی، واڈیا دیولی، کھکھریا اور کنکاواو اسٹیشنوں پر رکیں گی۔ مذکورہ ٹرینیں جنرل سیکنڈ کلاس کوچز پر مشتمل ہیں۔

  1. ٹرین نمبر 09477 اسروا - اُدے پور سٹی ایکسپریس اسپیشل اور ٹرین نمبر 09609 اُدے پور سٹی - اسروا ایکسپریس اسپیشل (افتتاحی  سفر)

ٹرین نمبر 09477 اسروا – اُدے پور سٹی ایکسپریس 31 اکتوبر 2022 کو اسروا سے 18.00 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن 00.05 بجے ادے پور سٹی پہنچے گی۔ اسی طرح، ٹرین نمبر 09609 ادے پور سٹی – اسروا ایکسپریس 31 اکتوبر 2022 کو اُدے پور شہر سے 18.00 بجے روانہ ہوگی اور اگلے دن 00.20 بجے اسروا پہنچے گی۔ ٹرین راستے میں سردارگرام، نرودا، نندول دہیگام، تلود، پرنتیج، ہمت نگر، شملاجی روڈ، بیچی واڑہ، ڈنگر پور، رکاب دیو روڈ، سیماڑی، جے سمند روڈ، زاورند عمرا اسٹیشنوں پر رکے گی۔ ٹرین نمبر 09609 کو لسادیہ اسٹیشن پر اضافی پڑاؤ  دیا جائے گا۔ ٹرین نمبر 09477 اے سی تھری ٹائر، سلیپر کلاس اور جنرل سیکنڈ کلاس کوچز پر مشتمل ہے جبکہ ٹرین نمبر 09609 اے سی چیئر کار، اے سی تھری ٹائر، سلیپر کلاس اور جنرل سیکنڈ کلاس کوچز پر مشتمل ہے۔

*************

ش ح۔ س ب ۔ رض

U. No.13341


(Release ID: 1881108) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Punjabi