زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

بانس کے شعبے کو فروغ دینے کے لئے مشاورتی گروپ کا قیام

Posted On: 05 DEC 2022 8:20PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرِ زراعت جناب نریندر سنگھ تومر نے بانس کے شعبے کو فروغ دینے کی راہ ہموار کرنے کے لئے ایک مشاورتی گروپ کے قیام کو منظوری دی تھی۔ مشاورتی گروپ مختلف ذمہ داران یعنی ماہرینِ تعلیم، محققین، جدّت طرازوں، ترقی پسند صنعت کاروں، ڈیزائنروں، کسان رہنماؤں، مارکیٹنگ کے ماہرین اور پالیسی سازوں کی نمائندگی پر مشتمل ہے۔ وزارتوں/محکموں کے بانس سے متعلق اقدامات کو آگے بڑھانے اور بانس کی قدر کے سلسے سے متعلق تمام حلقوں کے درمیان ہم آہنگی کے ذریعہ اس شعبے کے ترقیاتی فن تعمیر کو بہتر بنانے میں مدد کرنے کے لئے بین وزارتی اور سرکاری نجی مشاورت کی تجویز رکھی گئی ہے۔

از سرِنو منظّم قومی بانس مشن (این بی ایم) 2019-2018 کے دوران مرکزی اعانت شدہ اسکیم کے طور پر شروع کیا گیا تھا۔ این بی ایم بنیادی طور پر بانس کے شعبے کی مکمل ویلیو چین کی ترقی پر توجہ مرکوز کرتا ہے تاکہ کاشتکاروں کو صارفین کے ساتھ منسلک کیا جا سکے۔ اس کا آغاز کلسٹر اپروچ موڈ میں پودے لگانے کے مواد کی کاشت، پودے لگانے، جمع کرنے کی سہولیات پیدا کرنے، چیزیںیکجا کرنے، پروسیسنگ، مارکیٹنگ، بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں، ہنر مند افرادی قوت اور برانڈ بنانے کے اقدام سے ہوتا ہے۔ بانس کی صنعت پالیسیوں، سہولتوں اور بیداری پیدا کرنے کے اقدامات کے ذریعہ گزرتے برسوں کے دوران  وسائل کے استعمال کے متعدد راستے کھولنے کے ذریعے  تبدیلی کے مرحلے سے گزر رہی ہے۔حال ہی میں، وزیر اعظم نے بنگلورو (کیمپاگوڑا) ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کیا جس میں ایک تعمیراتی اور ساختی مواد کے طور پر بانس کی استعداد کو ثابت کیا گیا ہے اور اس ماحول دوست وسائل کی 'گرین اسٹیل' کے طور پر تشریح کی گئی ہے۔ بانس کی صلاحیت تعمیراتی شعبے میں ڈیزائن اور ساختی عنصر کے طور پر استعمال کرنے کے علاوہ،  کثیر جہت ہے۔ بانس کا ماحول دوست انداز  پلاسٹک کے استعمال کی جگہ لے سکتا ہے۔ بانس اپنی تیز رفتار شرح نمو اور کثرت کی وجہ سے ایتھنول اور بائیو انرجی کی پیداوار کا ایک قابل اعتماد ذریعہ ہے۔ بانس پر مبنی طرز زندگی کی مصنوعات، کٹلریز، گھریلو سجاوٹ، دستکاری اور کاسمیٹکس کی مارکیٹ بھی ترقی کے راستے پر ہے۔ قومی بانس مشن اس بڑھتے ہوئے شعبے کے فوائد کو کسانوں اور ملک کے انسانی وسائل تک پہنچانے کے رُخ پر کوشاں ہے۔

موضوع کے ماہرین اور بانس کے شعبے میں سر گرم طور پر کام کرنے والے دیگر ذمہ داران اُن شعبوں کے بارے میں صلاح دیں گے جن پر توجہ دی جانے کی ضرورت ہے اور اسی کے ساتھ وہ شعبے کے دیگرذمہ داران کے ساتھ مل کر کئے جانے والے پالیسی سازاقدامت کی بابت بھی بتائیں گے۔ زراعت کے مرکزی سکریٹری اس کے چیئرپرسن ہوں گے اور نیشنل بانس مشن کے مشن ڈائریکٹر کو کمیٹی کا کنوینر بنایا جائے گا۔ کمیٹی کے ارکان زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کو تشہیر، بانس کی کاشت اور انٹرکراپنگ، بنیادی پروسیسنگ، مصنوعات کے فروغ، قدر افزونی، مارکیٹ انفراسٹرکچر اور لنکیجز، پروسیسنگ مشینریوں، ہنر مندی کے فروغ وغیرہ سے متعلق امور اور ٹیکنالوجیزیوں کی بابت مشورے دیں گے۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا

.Uno:13329



(Release ID: 1881066) Visitor Counter : 144


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu