بھارت کا مسابقتی کمیشن

پانچویں یورپی یونین-انڈیا کمپٹیشن ویک 2022 کا افتتاح

Posted On: 05 DEC 2022 4:00PM by PIB Delhi

یورپی یونین-انڈیا کمپٹیشن ویک کے پانچویں ایڈیشن کا افتتاح آج کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) کے ہیڈکوارٹر میں سی سی آئی کی قائم مقام چیئرپرسن  ڈاکٹر سنگیتا ورما اور یورپی یونین کے ہندوستان میں بھوٹان کے وفد کے نائب سربراہ جناب سیپو نورمی نے کیا ۔ کمپٹیشن ویک 5-7 دسمبر 2022 کے دوران منعقد  کیا جائے گا۔

اپنے افتتاحی خطاب  میں سی سی آئی   کی  چیئرپرسن نے سی سی آئی کے افسروں  کی صلاحیت سازی کے لئے کمپٹیشن ویک کی موزونیت کی تعریف کی۔ ڈاکٹر ورما نے نومبر 2013 میں دونوں اٹھارٹیز کے درمیان  جس مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے  تھے اس کے تحت سی سی آئی اور یورپی کمپٹیشن کمیشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل  کے درمیان جاری تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔  اس کے علاوہ  انہوں نے  کہا کہ  اس تکنیکی تعاون کے پروگرام نے یورپی یونین اور ہندوستان کے کمپٹیشن  اتھارٹی کے افسروں اور ماہرین کے درمیان مذاکرات اور اچھے طریقہ کار  کے تبادلے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایجنڈے میں شامل موضوعات نہ صرف  بہت زیادہ عصری  موزونیت  اور اہمیت کے حامل ہیں بلکہ  مستقبل کو بھی پیش نظر رکھتے ہیں۔

تیزی سے بدلتے ہوئے اور ابھرتے ہوئے ڈیجیٹل منظر نامے کے پس منظر میں جو مسابقت کے قانون نافذ کرنے والوں کے لیے نئے چیلنجز پیدا کر رہا ہے اور کمپٹیشن  کے ضابطے کے روایتی معیارات پر سوال اٹھا رہا ہے، انہوں نے  کمپٹیشن ایجنسیوں کے لئے اس  ضرورت پر روشنی ڈالی کہ وہ موجودہ آلات کو مناسب طریقے سے نافذ کرنے  اور جہاں کہیں ضرورت ہو، نئے ٹولز وضع کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں اختراعی نقطہ نظر تیار کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای یو کے ماہرین کی طرف سے اپنے ڈیجیٹل ضوابط کو ڈیزائن کرنے اور ان پر عمل درآمد کرنے  سے  جو عملی بصیرت کا ذکر  کیا گیا ہے وہ بہت پرجوش گفتگو کا باعث بنے گی۔

یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ،  جناب نورمی نے ہندوستان-یورپی یونین کے تعلقات پر روشنی ڈالی جو 1960 کی دہائی کے اوائل سے جاری ہیں۔ موجودہ ہندوستان-یورپی یونین کمپٹیشن  ویک  میں شامل کیے جانے والے ایجنڈا آئٹمز کے حوالے سے، انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی/مارکیٹس پر عدم اعتماد کے قوانین کو لاگو کرنے کے تجربات، یوروپی یونین کے ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کا تعارف، ہب اینڈ اسپوک معاہدوں اور دیگر  متعلقہ  کارٹلز اور مسابقتی قانون کی تحقیقات اور پائیدار تعاون؛ یورپی یونین کے ماہرین کے خیالات کو شیئر  کرنے کے لئے برمحل  ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ   جب ہم ان چیلنجوں کے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو پانچواں ہندوستان-یورپی یونین  کمپٹیشن ویک  ڈیجیٹل اور ٹکنالوجی مارکیٹوں میں عدم اعتماد کی کارروائی پر دو اہم معیشتوں کے خیالات کو شیئر کرنے کے لئے ایک پلیٹ فارم  اور  جب یورپی یونین ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کو نافذ کرتی ہے تو  کمپٹیشن  انفورسمنٹ  میں  ضابطے کے اضافے  کے طریقے  پر بات چیت کرنے کا ایک موقع بھی فراہم کراتا ہے ۔

کمپٹیشن ویک  کے موقع پر یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ اور سی سی آئی کی چیئرپرسن کے  ساتھ سیکرٹری اور دیگر حکام کے درمیان ایک مختصر میٹنگ  بھی منعقد کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-13312       



(Release ID: 1880975) Visitor Counter : 116


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Telugu