جل شکتی وزارت

ہندوستانی پانی کا ہفتہ یکم تا 5 نومبر 2022 منایا جائے گا


ہندوستان  کی صدر، محترمہ دروپدی مرمو یکم نومبر 2022 کو ہندوستانی پانی کے ہفتہ کا افتتاح کریں گی

ہندوستانی پانی کے ہفتہ 2022 کا موضوع: ’’پائیدار ترقی اور مساوات کے لیے پانی کی حفاظت‘‘ ہے

Posted On: 31 OCT 2022 6:05PM by PIB Delhi

[مختصر تعارف]

بیداری پیدا کرنے، دیانت دارانہ طریقے سے آبی وسائل کے استعمال اور تحفظ کے بڑھانے کی کوشش کے طور پر حکومت ہند کی آبی وسائل، دریا کی ترقی اور گنگا کے احیاء کی وزارت، یکم سے 5 نومبر تک ہندوستانی آبی ہفتہ(آئی ڈبلیو ڈبلیو) کے ساتویں ایڈیشن کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس پلیٹ فارم کا استعمال عالمی سطح کے فیصلہ سازوں، سیاست دانوں، محققین اور کاروباری افراد کے خیالات اور آراء کو حاصل کرنے کے لیے کیا جائے گا۔ ساتویں  ہندوستانی پانی ہفتہ کا موضوع "پائیدار ترقی اور مساوات کے لیے پانی کی حفاظت" ہے۔ پانچ دن تک جاری رہنے والے پروگرام  دنیا بھر سے ماہرین، منصوبہ سازوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ایک ساتھ لائیں گے ۔

  • پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق آبی وسائل کی ترقی اور انتظام کی پائیداری کے مسائل کو حل کرنے کی تقریب
  • ڈنمارک، سنگاپور اور فن لینڈ آئی ڈبلیو ڈبلیو 2022 کے شراکت دار ملک ہوں گے
  • پروگرام سمینار، پینل ڈسکشنز، نمائشوں اور ثقافتی پروگرام کی میزبانی کرے گا
  • "پائیدار ترقی اور مساوات کے لیے پانی کی حفاظت" پر کثیر جہتی مکالمہ اس تقریب کے اہم اجزاء میں سے ایک ہوگا۔
  • زیر غور علاقوں کے لیے دستیاب ٹیکنالوجیز اور حل پر نمائش

اس تقریب کا افتتاح صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو کریں گی۔ان کی موجودگی پانی سے متعلق چیلنجوں اور انتظام کو انجام دینے کے لیے سب کے لیے ایک تحریک ہوگی۔ اس تقریب میں اتر پردیش  کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل  ،  اترپردیش کے وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، جل شکتی کے مرکزی وزیر ،  جناب گجیندر سنگھ شیخاوت، جل شکتی کے وزرائے مملکت ، جناب پرہلاد سنگھ پٹیل اور جناب بشویشور ٹوڈو بھی شرکت کریں گے۔

یہ تقریب پائیدار ترقی کے اہداف کے مطابق آبی وسائل کی ترقی اور انتظام کی پائیداری کے مسائل کومخاطب کرے گی ۔ یہ تقریب سمینار، پینل مباحثوں، ضمنی تقریبات، نمائشوں اور ثقافتی پروگراموں کے ساتھ کانفرنسوں کی میزبانی کرے گی۔ ڈنمارک، سنگاپور اور فن لینڈ اس تقریب کے شراکت دار ملک ہوں گے۔ اس تقریب کا اہتمام زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، بجلی کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت ، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، بجلی کی وزارت، ارضیاتی  سائنس کی وزارت، پینے کے پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کےمحکمہ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت، مختلف ریاستی حکومتیں، ماہر تنظیمیں،پی ایس یوز ، کلیدی بین الاقوامی ادارے اور نجی اور عوامی کاروبار گروپس کے ذریعے کیا جارہا  ہے۔

آئی ڈبلیو ڈبلیو -2022 کو ایک کثیر الشعبہ کانفرنس اور ایک ساتھ چلنے والی نمائش کے ساتھ منایا جائے گا جس میں تھیم کو تقویت ملے گی اور میٹنگ کے زیر غور علاقوں کے لیے دستیاب ٹیکنالوجیز اور حل کی نمائش کی جائے گی۔

"پائیدار ترقی اور مساوات کے لیے پانی کی حفاظت" کے موضوع پر بحث کرنے والی ایک کانفرنس کی شکل میں ایک کثیر الشعبہ مکالمہ اس تقریب کے اہم اجزاء میں سے ایک ہوگا۔ بین الاقوامی اور قومی نامور شخصیات کا ایک بڑا گروپ پانی کے انتظام کے شعبے میں اپنے تجربات کا تبادلہ کرے گا۔ اس کے علاوہ، ایک نمائش متوازی چلائی جائے گی جس میں تھیم کی حمایت کی جائے گی اور پائیدار ترقی کے لیے پانی کے انتظام کے شعبوں کے لیے دستیاب ٹیکنالوجیز، جدید ترین ترقی اور حل کی نمائش کی جائے گی۔ نمائش کنندگان کو ہزاروں ممکنہ کلائنٹس، اعلیٰ تعلیم یافتہ زائرین کے ساتھ براہ راست رابطے کا موقع بھی ملے گا، اور مشترکہ منصوبے تلاش کرنے کے پروموشنل مواقع بھی حاصل ہوں گے تاکہ وہ تیزی سے بڑھتی ہوئی ہندوستانی واٹر مارکیٹ میں اپنے کاروبار کو وسعت دے سکیں اور برانڈ کی نمائش/تصور کو بڑھا سکیں۔

اس تقریب میں چار تکنیکی سیشن ہوں گے جن میں 10 سمینار، 10 پینل مباحثے، جل شکتی کی وزارت اور سی ڈبلیو سی، این ایم سی جی، این آر سی ڈی، این ڈبلیو ایم اور دیگر ڈویژنوں کے زیر اہتمام تقریبات شامل ہیں۔ ینگ پروفیشنلز، ورلڈ بینک، سکول چلڈرن، آئی سی آئی ڈی، آئی ڈبلیو آر ایس، این جی اوز وغیرہ کی طرف سے کئی ضمنی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جو اس قیمتی قدرتی وسائل کے تحفظ اور انتظام کی سمت میں مسلسل کام کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، ڈنمارک کی طرف سے ایک خصوصی سائیڈ ایونٹ کا اہتمام کیا جائے گا۔

ساتواں پانی ہفتہ2022

****

ش ح۔  اک  ۔ ج ا

Urdu No. 13298    



(Release ID: 1880913) Visitor Counter : 84


Read this release in: Marathi , English , Hindi