امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
بھارت کے معیارات سے متعلق بیورو ، تکنیکی اداروں کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پردستخط کئے ہیں تاکہ معیارات وضع کرنے کے معاملے میں تعلیمی اداروں کو سرگرم طریقے سے شامل کیاجاسکے
Posted On:
31 OCT 2022 7:38PM by PIB Delhi
بھارت کے معیارات سے متعلق بیورو (بی آئی ایس) نے آئی آئی ٹی کانپور، آئی آئی ٹی (آئی ایس ایم ) دھنباد، اوراین آئی ٹی راؤرکیلا کے ساتھ آج ایک مفاہمت کی ایک یادداشت پر(ایم اویو) پردستخط کئے ہیں ، تاکہ ان اداروں میں‘‘ بی آئی ایس تعین معیار چیئر پروفیسر ’’کاقیام کیاجاسکے ۔
یہ ، بی آئی ایس کی ملک کے ممتاز اور مقتدر اداروں کے ساتھ شمولیت کو ادارہ جاتی بنانے کی جانب ایک پہل قدمی ہے ، تاکہ معیارات وضع کرنے اوربھارت کے معیارات کی تدریس کو نصاب کاایک لازمی اوراہم حصہ بنانے کی غرض سے، تعلیمی اداروں کی سرگرم شرکت کو یقینی بنایاجاسکے ۔ اس کی بدولت ، سائنس اور انجینئرنگ کے مختلف النوع شعبوں میں ، تدریس ، تحقیق اورترقی کے شعبوں میں عمدگی اورقیادت کو فروغ حاصل ہوگا۔
اس موقع پر ، بی آئی ایس کے ڈائریکٹرجنرل جناب پرمودکمار تیواری نے کہاکہ اس مفاہمیت نامے کی بدولت ملک میں معیار وضع کرنے کے معاملے اورمروجہ قاعدوں کے مطابق عمل آوری کے جائزہ کے شعبے میں تحقیق وترقی ، تدریس اور تربیت کے معاملوں میں سہولت پیداہوگی ۔ جس کےتحت سول ، الیکٹریکل ، میکینکل ، زلزلے سے متعلق انجینئرنگ ، آبی وسائل ، اورقابل تجدید توانائی سے متعلق پروجیکٹوں کی ترقی اور ان کے بندوبست ، بنیادی ڈھانچہ کی ترقی ، میڈیکل بائیو ٹکنالوجی اور نینوٹکنالوجی ، حیاتیاتی ٹکنالوجی ، بائیو میٹرئیل وغیرہ کے شعبوں پرتوجہ مرکوز کی جائے گی ۔
ایسوسی ایشن ،معیارات وضع کرنے کے معاملے میں نوجوان افراد کی شمولیت میں بھی اضافہ کرے گی تاکہ انھیں مستقبل کی ضرورت کے مطابق پیشہ ور افراد بنایاجاسکے اوران کے اندر معیاری شعور پیداکیاجاسکے ۔
آئی آئی ٹی کانپور کے ڈین برائے وسائل اورسابق طالب علم پروفیسر کانٹیش بالانی ، آئی آئی ٹی (آئی ایس ایم ) دھنباد کے ڈائریکٹر پروفیسر راجیو شیکھر اور این آئی ٹی راؤرکیلا کے ڈائریکٹر پروفیسرکے اوما مہیشور راؤ نے اس پہل کے تئیں عہدبندگی کی یقین دہانی کرائی اورسبھی قسم کی ضروری مدد فراہم کرنے پررضامندی کااظہارکیا۔
***********
(ش ح ۔ع م۔ ع آ)
U -13292
(Release ID: 1880910)
Visitor Counter : 137