وزارات ثقافت
وزارت ثقافت نے آزادی کے امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ’’جے سی بوس: ایک ستیہ گراہی سائنسداں‘‘ کی حصہ رسدی پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا
Posted On:
03 DEC 2022 3:07PM by PIB Delhi
لیجنڈری ہندوستانی سائنسدان آچاریہ جگدیش چندر بوس کی 164ویں یوم پیدائش کے موقع اور آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر ، وجننا بھارتی اور حکومت ہندستان کی وزارت ثقافت نے، انٹر یونیورسٹی ایکسلریٹر سنٹر، نئی دہلی میں ’’جے سی بوس: ایک ستیہ گراہی سائنسداں‘‘ کی حصہ رسدی پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ اس کانفرنس کا اہتمام اندرا پرستھ وگیان بھارتی اور انٹر یونیورسٹی ایکسلریٹر سنٹر، نئی دہلی کے اشتراک سے کیا گیا تھا۔
اس دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس میں وزارت ثقافت کے پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کی ڈائریکٹرمحترمہ پرینکا چندرا نے شرکت کی، جنہوں نے طلباء اور سامعین کو آزادی کا امرت مہوتسوکی اہمیت کو اجاگر کیااور مقصد اور سماج کے تمام طبقات میں جن بھاگیداری کی اہمیت اور ایک مضبوط قوم بنانے پر زور دیا۔ اس تقریب میں سی اے کیو ایم حکومت ہند کے رکن ڈاکٹر این پی شکلا، ڈاکٹر اروند راناڈے (آئی این ایس اے) اور ممتاز مقررین جیسے سی ای آر این، سوئٹزرلینڈ کی ڈاکٹر ارچنا شرما، بوس انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر گوتم باسو، ؛ پروفیسر سی ایم نوٹیال (آئی این ایس اے)، ڈاکٹر مانس پرتم داس، (اے آئی آر، کولکتہ) اور دیگر نے شرکت کی۔
اپنی نوعیت کی پہلی ریکارڈ سازی کی اس سرگرمی میں، کانفرنس نے، دو دنوں میں کرسکوگراف کٹ اسمبلی کی سرگرمی کو انجام دیا جس میں بیک وقت تقریباً 300 اسکول کے طلباء نے بھی اس سرگرمی کو انجام دیا ۔ یہ کسی ایسے آلے کی ملک بھر میں پہلی کوشش ہے جس نے ثابت کیا ہےکہ پودوں میں زندگی ہوتی ہے۔ ایک اور سرگرمی جس نے نوجوانوں کو اپنی طرف متوجہ کیا وہ تین دوربینوں کا استعمال کرتے ہوئے نائٹ اسکائی واچ تھی۔ ان دونوں سرگرمیوں نے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔
کانفرنس کا مقصد آزادی سے پہلے کے دور میں سائنس دان اور آزادی پسند مجاہد کے طور پر آچاریہ جگدیش چندر بوس کے ان سنے ہوئے تعاون کو روسناش کرانا تھا۔ جے سی بوس نے وائرلیس کمیونیکیشن کی دریافت کی اور انہیں انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس انجینئرنگ نے بابائے ریڈیو سائنس قرار دیا تھا۔ وہ ہندوستان میں تجرباتی سائنس کی توسیع کرنے کےذمہ دار تھے۔ بایو فزکس میں ان کی حصہ رسدی سے لے کر جدوجہد آزادی میں ان کی حصہ رسدی تک، ان کی زندگی کے بے شمار پہلو ہیں جو سامنے نہیں آ سکے۔
کانفرنس میں منفرد ذیلی موضوعات تھے جن میں جے سی بوس بطور ستیہ گرہی سائنسدان؛جے سی بوس کے کاموں کی عصری مطابقت؛ خود کفیل ہندوستان کے لیے جے سی بوس کا وژن؛ 5 ایم ایم 5 جی؛ جے سی بوس کی حصہ رسدی؛ اور بوس بطور سائنس کمیونیکیٹر شامل ہیں۔ اسکول، کالج کے طلباء اور اساتذہ کے لیے مضمون نویسی، پوسٹر، آرٹیکل نویسی اور زبانی پیشکش جیسے چار مقابلے منعقد کئے گئے۔ شام کو حاضرین کے سامنے ایک پُرجوش ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی تھی۔
*****
U.No.13254
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1880711)
Visitor Counter : 171