بھارتی چناؤ کمیشن
ای سی آئی نے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ہندوستانی ڈیف کرکٹ ٹیم ’ٹی 20 چیمپئنز ٹرافی جیتنے والوں‘ کو مبارکباد دی
ای سی آئی مرکزی دھارے کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ آئی ڈی سی اے ٹیم کے میچ کو اسپانسر کرنے کے امکانات کو تلاش کرے گا
ای سی آئی کے عہدیداروں کے لیے حساسیت کی ورکشاپ کا انعقاد
انتخابی عمل میں معذور افراد کی شرکت میں تعاون کے لئے سکشم ایپ
Posted On:
02 DEC 2022 6:52PM by PIB Delhi
معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر، ہندوستان کے الیکشن کمیشن نے آج نرواچن سدن میں ہندوستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی۔ ٹیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے، سی ای سی جناب راجیو کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کھلاڑیوں کی طرف سے دکھائی گئی لچک اور استقامت کو سلام کرتا ہے۔ ٹیم نے ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے متحدہ عرب امارات میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئنز ٹرافی جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ جناب راجیو کمار نے کہا کہ جیتنے والوں کو مناسب تشہیر اور نمود فراہم کرنا ضروری ہے۔ ای سی آئی مرکزی دھارے کی کرکٹ ٹیموں کے ساتھ انڈین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن ٹیم کے میچ کو اسپانسر کرنے کے امکان کو تلاش کرے گا۔
کمیشن نے پدم شری ایوارڈ یافتہ ای سی آئی کی نیشنل آئیکن ڈاکٹر نیرو کمار کے ذریعے ’تنوع اور شمولیت‘ پر کمیشن کے افسران کے لیے معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر ایک حساسیت پیدا کرنے والی تربیتی ورکشاپ کا بھی اہتمام کیا۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے جناب کمار نے کہا کہ ای سی آئی مرکزی دھارے کے لیے پرعزم ہے اور رجسٹریشن سے ووٹنگ تک پورے انتخابی عمل کے ایکو سسٹم میں ساز گار ماحول کے ایک نئے دور کو یقینی بنانے میں رسائی کے تصور اور عمل کے لئے سرگرم ۔
جناب کمار نے کہا کہ انتظامی اور تکنیکی اختراعات کے ساتھ ای سی آئی نے اندراج سے پولنگ کے دن کی سہولتوں تک معذور افراد کو سہولت فراہم کرانے کے لئے ایک ایپ- سکشم ایپ - کی شکل میں ایک ون اسٹاپ سولیوشن تیار کیا ہے ۔ معذور رائے دہندگان انتخابی عمل میں شرکت کے لئے ای سی آئی کے ذریعہ فراہم کردہ مختلف خدمات حاصل کر سکتے ہیں اور اس طرح انہیں سکشم بنایا گیا ہے۔ ایپ کو گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
ای سی آئی پولنگ اسٹیشنوں پر قابل رسائی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات پر عمل درآمد کر رہا ہے اور بغیر کسی پریشانی کے معذور افراد کے ووٹ ڈالنے کے لیے انہیں سازگار بنا رہا ہے۔ گراؤنڈ فلور پر پولنگ اسٹیشن، معیاری ریمپ، وہیل چیئرز، رضاکاروں، بریل اور بیلٹ پیپر کے ساتھ ای وی ایم، بریل ای پی آئی سی، قابل رسائی ٹوائلیٹ، ٹیکٹائل بورڈ، اشارے کی زبان کے ترجمان اور پک اپ ڈراپ کی سہولت جیسی انتظامات کے لیے نوٹی فائڈ چیک لسٹ پولنگ اسٹیشنوں میں دستیاب کرائی گئی ہے۔ کمیشن نے 40 فیصد بینچ مارکڈ معذوری والے معذور افراد کو اپنے گھر سے آرام سے ووٹ ڈالنے کے لیے پوسٹل بیلٹ کی سہولت بھی فراہم کی ہے۔
کمیشن نے درج ذیل نمایاں اقدامات کیے ہیں:
- قابل رسائی انتخابات پر قومی مشاورتی کمیٹی کا قیام۔
- انتخابی عملے کی حساسیت پر ایک ماڈیول۔
- انتخابات کے دوران ایکسیسبلٹی آبزرور تعینات کرنا
- معذور نمایاں شخصیات کو انتخابی سفیر/آئیکن کے طور پر مقرر کرنا
- معذوری والے نمایاں افراد کو اداکاروں کے طور پر شامل کرتے ہوئے شمولیاتی انتخابات پر بیداری فلمیں تیار کرنا۔
کمیشن شمولیت والے اور قابل رسائی انتخابات کے مقصد کے لیے وقف ہے اور حقیقی نمائندہ اور مضبوط جمہوریت کے لیے انتخابی عمل میں معذور افراد کی شرکت کو بڑھانے کی کوشش کرے گا۔ اب تک، ملک بھر میں ووٹر لسٹ میں 83 لاکھ سے زیادہ ووٹر کو معذور افراد کے طور پر میپ کیا جا چکا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U- 13244
(Release ID: 1880567)
Visitor Counter : 142