الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل کیرالہ کا دورہ کریں گے
’نیو انڈیا فار ینگ انڈیا – ٹیکڈ آف اپورچونیٹیز‘پہل کے تحت تھریسور میں طلباء کے ساتھ مشغول ہوں گے
نیو انڈیاز ٹیکڈ میں ان کے لیے دستیاب ہنر مندی کے وسیع مواقع پر توجہ مرکوز کریں گے۔ وہ تھریسور میں اپنے پرانے اسکول کا بھی دورہ کریں گے
Posted On:
02 DEC 2022 5:07PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور معلوماتی ٹکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر کل ایک دن کے دورے پر تھریسور، کیرالہ روانہ ہوں گے۔
وزیرموصوف صبح میں کوچی پہنچیں گے اور تھریسور جائیں گے جہاں وہ سینٹ پال اسکول اور اس کے سینئر سیکنڈری ونگ کا دورہ کریں گے اور وہاں کے طلباء سے بات چیت کریں گے۔ وزیرموصوف نے اس اسکول میں اس وقت تعلیم حاصل کی تھی جب وہ پانچ سال کے تھے۔ اسکول کے حکام اور طلباء اپنے اس خصوصی سابق طالب علم کے دورے کے منتظر ہیں جو شری ونود دھام (جن کو بابائے پینٹیم چپ کے طور پر جانا جاتا ہے) کے ذریعہ منتخب ہونے کے بعد، امریکہ میں ایم این سی - انٹیل میں چپ ڈیزائنر بننے کے لئے چلے گئے تھے۔ جناب راجیو چندر شیکھر چند سالوں کے بعد اپنا سب سے پہلا اور سب سے بڑا سیلولر نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے ہندوستان واپس آئے اور بعد میں عوامی خدمت میں شامل ہونے کے لیے اس شعبے سے علحیدہ ہو گئے۔
اپنے اسکول کے دورے کے بعد، وزیر موصوف، پنجال روڈ کے لیے روانہ ہوں گے، جہاں وہ جیوتی ہلز میں جیوتی انجینئرنگ کالج کےطلبہ سے خطاب کریں گے۔ وہ نیو انڈیا اور روزگار اور انٹرپرینیورشپ کے لیے پیش کردہ مواقع کے بارے میں بات کریں گے۔ وہ دنیا کی اعلیٰ معیشتوں میں سے ایک کے طور پر ابھرتے ہوئے ہندوستان اور اس کی تکنیکی صلاحیتوں کے بارے میں ایک پریزنٹیشن بھی دیں گے۔
وزیر موصوف، نوجوان ہندوستانیوں کے ساتھ اس پہل کے تحت مشغول رہے ہیں – ’نوجوان ہندوستان کے لئے نیا ہندوستان: مواقع کا ٹیکیڈ‘۔ طلباء، اسٹارٹ اپس اور کاروباری افراد نے ان کی بات چیت کی بہت پذیرائی کی ہے۔ ایک معاملہ گجرات کا ہے، جہاں صنعت اور کاروباری رہنماؤں اور ایچ این آئیز نے اپنی ریاست میں اسٹارٹ اپس کی مدد کرنے کے لیے،1500 کروڑ روپے کے وینچر فنڈز قائم کیے ہیں۔
بعد میں وزیرموصوف، تھریسور سے تقریباً 25 کلومیٹر دور ملورکاراجائیں گے اور مقامی قائدین کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ وہ ملورکارا میں تھیرووانیکاو (ماتا درگا دیوی) مندر میں پوجا ارچنا بھی کریں گے۔
*****
(ش ح - اع - ر ا)
U.No.13234
(Release ID: 1880561)
Visitor Counter : 156