شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب جیوترادتیہ ایم سندھیا نے پونہ سے سنگاپور کے لیے براہ راست بین الاقوامی پرواز کا افتتاح کیا


یہ روٹ وستارا کے ذریعے ہفتے میں چار بار چلایا جائے گا

Posted On: 02 DEC 2022 5:24PM by PIB Delhi

شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے یکم دسمبر 2022 کو پونہ سے سنگاپور کے لیے براہ راست بین الاقوامی پرواز کا افتتاح کیا۔

اس پرواز کا عمل 2 دسمبر 2022 سے درج ذیل شیڈول کے مطابق انجام دیا جائے گا:

Flight No.

Sector

Departure

Arrival

Frequency

Aircraft

UK 111

PNQ - SIN

2:10

10:30

Mon, Wed, Fri, Sun

Airbus A321neo

UK 112

SIN - PNQ

11:50

15:10

Mon, Wed, Fri, Sun

Airbus A321neo

 

 

اپنے افتتاحی خطاب میں شہری ہوا بازی اور اسٹیل کے وزیر جناب جیوترادتیہ سندھیا نے کہا کہ پونہ شہر، اپنے بیش قیمتی تاریخی اور ثقافتی ورثے کے ساتھ، جدت، تعلیم اور ترقی کا مرکز بننے کے لیے مسلسل ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ترقی کو تقویت دیتے ہوئے، حکومت نے پونہ کی کنکٹیویٹی کو بڑھانے کے لیے کئی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی ہے، جیسے کہ ملکی اور بین الاقوامی مقامات سے رابطے کو بڑھانا، ایک نیا ٹرمینل تیار کرنا، اور شہر کو ایک علیحدہ کارگو فراہم کر کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد فراہم کرنا۔

Image

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ پونہ – سنگاپور فلائٹ کا آغاز پونہ کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے پونہ اور بنکاک کے درمیان نئے شروع کیے گئے فلائٹ روٹ کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ یہ دونوں راستے نہ صرف شہر کو اہم عالمی مقامات سے جوڑیں گے بلکہ روزگار، تعلیم، تجارت اور کاروبار سے متعلق وسیع مواقع سے جوڑ شہر ترقی میں مزید تعاون پیش کریں گے۔

Image

اس کی بڑھتی ہوئی صلاحیت کو دیکھتے ہوئے، نیا ٹرمینل 475.39 کروڑ روپے کی لاگت سے بنایا جا رہا ہے، جو اس کے موجودہ رقبے کو 22,500 مربع میٹر سے بڑھا کر 48,500 مربع میٹر کرے گا۔ پونہ سے برآمدات کو بڑھانے کے لیے، ایک نیا بین الاقوامی ایئر کارگو ٹرمینل بھی بنایا جا رہا ہے جو دسمبر 2024 تک مکمل ہو جائے گا۔ حال ہی میں پونہ ہوائی اڈہ پر 25 نومبر 2022 کو 120 کروڑ روپے کی لاگت سے نو تعمیر شدہ  ملٹی لیول پارکنگ کا افتتاح بھی کیا گیا تھا۔

افتتاحی تقریب میں جمہوریہ سنگاپور کے قونصل جنرل، نائب قونصل ہزی ایکسی لینسی گاون روچ، ایم سی سی آئی اے کے ڈائرکٹر جنرل جناب پرشانت گربانے،  ایم سی سی آئی اے کے صدر جناب دیپک کراندیکر، ایم ایل اے جناب سنیل ٹنگرے، ایم سی سی آئی اے  کے چیئرپرسن اور ڈائرکٹر ایئر مارشل بھوشن گوکھلے،  پینیکل انڈسٹریز پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین اور مینیجنگ ڈائرکٹر ڈاکٹر سدھیر مہتہ، وستارا کے سی ای او جناب ونود کنن، وستارا کے امور ضابطہ کے سربراہ جناب معین الدین واصل اور وستارا کے دیگر معززین  موجود تھے۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13236


(Release ID: 1880551) Visitor Counter : 166


Read this release in: English , Marathi , Hindi