کامرس اور صنعت کی وزارتہ
آفس آف کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹ ڈیزائنس اینڈ ٹریڈ مارکس (سی جی پی ڈبلیو ٹی ایم) نے آئی پی فائلرز کی شکایات کو دور کرنے کے لیے روزانہ کھلی کانفرنسوں کا انعقاد کرتا ہے
Posted On:
02 DEC 2022 3:30PM by PIB Delhi
ملک میں انٹلیکچوئل پراپرٹی (آئی پی) ایکو سسٹم کو مزید مضبوط کرنے کے لیے، آفس آف کنٹرولر جنرل آف پیٹنٹ ڈیزائنس اینڈ ٹریڈ مارکس نے 17 اکتوبر 2022 سے روزانہ ’’اوپن کانفرنس‘‘ کا آغاز کیا ہے۔
اوپن کانفرنس میں https://ipindia.gov.in/newsdetail.htm?835/ پر شامل ہوا جا سکتا ہے۔
یہ آئی پی دفاتر کا چکر لگانے کی ضرورت کو کم کرکے حصص داروں کو سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے شروع کیا گیا ہے۔ اب، حصص داروں کی شکایات اور سوالات کو آئی پی او کے عہدیداروں کی جانب سے فوری طور پر حل کیا جا رہا ہے، تاکہ آئی پی ایپلی کیشنز پر تیزی سے کارروائی کی جا سکے۔
17 اکتوبر 2022 سے کھلی کانفرنس تمام کام کے دنوں میں صبح 10.30 سے 11.30 بجے کے دوران منعقد کی جا رہی ہے۔ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں ملک بھر سے 104 سے زائد حصص داروں نے شرکت کی۔ پیٹنٹس، ڈیزائنز، ٹریڈ مارکس اور کاپی رائٹس ڈومینس میں ابھرتے ہوئے مسائل آئی پی حکام کے نوٹس میں لانے کے لیے بہت سے حصص دار ہر روز شامل ہوتے ہیں اور ساتھ ہی وہ ایسے مسائل کے ازالے کے لیے تجاویز پیش کرتے ہیں۔ مناسب کارروائی کرنے میں دفتر کی طرف سے غیر معمولی تاخیر سے متعلق مسائل، اس طرح کے مسئلے کو اٹھانے کی تاریخ سے مقررہ وقت کے اندر حل ہو جاتے ہیں۔
کھلی کانفرنس کے دوران حصص داروں کے ذریعے فراہم کی جانے والی معلومات (اِن پٹس) کی بنیاد پر، انڈین آئی پی آفس نے یکم دسمبر 2022 سے ٹریڈ مارکس شو کاز سماعتوں کے لیے ’’ڈائنیمک کاز لسٹ‘‘ کا نظام نافذ کیا ہے، جس میں متعلقہ ویب سائٹ پر ہی آن لائن ہیئرنگ روم کے لیے لنک کو قابل رسائی بنایا جائے گا۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO. 13231
(Release ID: 1880527)
Visitor Counter : 143