وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ممبئی میں دفاع سے متعلق مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کے دوران، وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کو، ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے، جدید ترین بحری جہازوں اور ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے


قومی سلامتی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے: جناب راج ناتھ سنگھ

Posted On: 02 DEC 2022 4:21PM by PIB Delhi

ہندوستانی بحریہ (آئی این) اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) کو ملک کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لیے، دیسی جدید ترین بحری جہازوں اور ہتھیاروں سے لیس کیا جا رہا ہے۔ یہ بات وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ نے 02 دسمبر 2022 کو ممبئی میں متعدد ممبران پارلیمنٹ کے ساتھ ’دفاع شپ یارڈز‘ سے متعلق وزارت دفاع کی مشاورتی کمیٹی کی میٹنگ کےاجلاس کے دوران کہی۔ جناب راج ناتھ سنگھ نے زور دے کر کہا کہ آئی این اور آئی سی جی کو مضبوط بنانے کے لئےتمام کوششیں کی جا رہی ہیں کیونکہ قومی سلامتی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

اس سمت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے دفاعی شپ یارڈز کی تعریف کرتے ہوئے، وزیر دفاع نے کہا کہ انھوں نے مصنوعات کی بروقت فراہمی اور معیار کو یقینی بنایا ہے، جو کہ ایک مضبوط فوج کی تعمیر کے لیے اہم ہے اوروہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے’ آتم نربھر بھارت‘ کےویژن کو پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہتھیاروں/مصنوعات کی مقامی تیاری کی حوصلہ افزائی کرنےاور ڈی پی ایس یوز کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے متعدد اقدامات کا ذکر کیا۔ ان اقدامات میں مثبت انڈیجنائزیشن فہرستوں کا نوٹیفکیشن شامل ہے جس میں میجر لائن ریپلیسمنٹ یونٹس/ذیلی نظام اور سریجان پورٹل شامل ہیں۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے کہا’’سریجان پورٹل 14 اگست 2020 کو دیسی بنانے کے عمل کو فروغ دینے کے لیے شروع کیا گیا تھا۔ 30 ستمبر 2022 تک، پورٹل پر شپ یارڈز کی 783 اشیاء شامل ہو چکی ہیں۔ یہ اشیاء پہلے درآمد کی جاتی تھیں اور ان کے مقامی کاروباری دستیاب نہیں تھے۔ شپ یارڈز اب تک فہرست سے 73 اشیاء کو کامیابی کے ساتھ مقامی بنانے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔ صنعتی شراکت داروں کے ساتھ مل کر باقی اشیاء کے لیے مقامی بنانے کی کوششیں جاری ہیں‘‘۔

وزیر دفاع نے ملک کی معیشت کو مستحکم بنانے کے لیے دفاعی شپ یارڈز کی تعریف بھی کی۔’’22-2021 کے دوران، ان شپ یارڈز کی پیداوار کی قدر 8925 کروڑ روپے تھی اور ٹیکس کے بعد انکامنافع 928 کروڑ روپے تھا۔ فی الحال، ان شپ یارڈز کی آرڈر بک پوزیشن 81777 کروڑ روپے مالیت کی ہے‘‘۔

جناب راج ناتھ سنگھ نے اس حقیقت کی بھی تعریف کی کہ شپ یارڈز میں گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کے ذریعے خریداری میں اضافہ ہو رہا ہے، جس سے نہ صرف گھریلو مصنوعات کو فروغ ملا ہے، بلکہ خریداری میں شفافیت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شپ یارڈز سے جی ای ایم کے ذریعے خریداری میں اضافہ کرنے کو کہا گیا ہے اور ایم ایس ایم ایز سے مجموعی خریداری کا 25 فیصد بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

وزیر دفاع نے اس اعتمادکاا ظہار کیا کہ جلد ہی شپ یارڈ نہ صرف اندرون ملک ضروریات کو پورا کریں گے بلکہ مسابقتی بنیادوں پر برآمداتی آرڈر بھی حاصل کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ شپ یارڈز بدلتے ہوئے ماحول کے مطابق خود کو ڈھالتے رہیں گے اور مطلوبہ نتائج حاصل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دوست ممالک نے ان شپ یارڈز کے تیار کردہ پلیٹ فارمز کے معیار کو سراہا ہے۔

*****

(ش ح - اع - ر ا)

U.No.13223


(Release ID: 1880526) Visitor Counter : 148


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil