وزارت دفاع
ہندوستانی بحریہ کے جہاز شیوالک اور کامورتا کا ویتنام کے ہو چی منہ شہر کا دورہ
Posted On:
02 DEC 2022 4:31PM by PIB Delhi
ہندوستانی بحریہ کے جہاز، شیوالک اور کامورتا جنہیں بحیرہ جنوبی چین میں تعینات کیا گیا ہے، اس وقت ویتنام کے ہو چی منہ شہر میں ہیں۔ اس دورہ کے دوران یہ بحری جہاز ویتنام کی عوامی بحریہ کے ساتھ متعدد پیشہ ورانہ بات چیت میں شامل ہوں گے۔
یہ دورہ دونوں بحریہ کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے والی دو طرفہ دفاعی تعاون پر مبنی سرگرمیوں کا حصہ اور ساتھ ہی ہندوستان اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات کے 50 سال مکمل ہونے کی یاد بھی ہے۔ اس سال کے شروع میں ہندوستانی بحریہ کے دو جہاز، سہیادری اور کدمت نے بھی ہو چی منہ شہر کا دورہ کیا تھا۔
دورہ کرنے والے ہندوستانی بحریہ کے یہ جہاز، شیوالک اور کامورتا وشاکھاپٹنم میں واقع ہندوستانی بحریہ کے مشرقی بیڑے کا حصہ ہیں۔ ہندوستان میں ڈیزائن اور تعمیر کیے گئے دونوں بحری جہاز مختلف قسم کے ہمہ گیر ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہیں، ان پر مختلف قسم کے کاموں کو انجام دینے والے ہیلی کاپٹر موجود ہیں اور ہندوستان کی جدید جنگی جہاز بنانے کی صلاحیتوں کی علامت ہیں۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 13233
(Release ID: 1880497)
Visitor Counter : 213