سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صفائی ستھرائی کی مہم اورازسرنو سنوارے گئے ریکارڈ روم سے ایک تاباں ودلکش  اورکشادہ ڈی ایس ٹی کیمپس تیارہوگیا

Posted On: 02 NOV 2022 3:33PM by PIB Delhi

 02اکتوبر  2022سے 31اکتوبر 2022تک خصوصی مہم 2.0کے دوران صفائی ستھرائی کی مہم کے تحت ، سائنس اور ٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی ) ، اس کے ذیلی اورماتحت دفاتر اورخود مختار اداروں نے مختلف مقامات پر‘‘سووچھتا مہم ’’ کو انجام دیا۔

اس مہم کے دوران  صفائی ستھرائی سے متعلق بہت سے اقدامات  کئے گئے۔ جس کی بدولت  ، طے شدہ 140 مقامات  سے تجاوز کرتے ہوئے 180مقامات  کی صفائی ستھرائی کی گئی ۔ پارلیمنٹ کی آٹھ میں سے سات یقین دہانیوں کوپوراکیاگیا۔ جب کہ ان میں سے ایک مارچ 2016 سے التوا میں پڑی تھی۔

 سائنس اورٹکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی ) میں ریکارڈ روم کو ازسرنو سنواراگیا اوراب یہ ایک نئی عمارت میں قائم کیاگیاہے ۔ریکارڈ س کو چھانٹ کرعلیحدہ کیاگیاہے ، ان کی زمرہ بندی کی گئی ہے اورانھیں کمپیکٹرس میں مناسب جگہوں پررکھاگیاہے۔ ڈی ایس ٹی ، اس کے ماتحت  اورذیلی دفاتر  اورخود مختار اداروں نے کل ملاکر مجموعی طورپر 116000فائلوں کا ازسرنوجائزہ لیا اور 48500فالتو فائلوں کی چھنٹائی کی گئی ۔ دفترمیں کشادہ جگہ کے موثر بندوبست  ، پرانے اورفالتو ریکارڈس کی چھنٹائی کی گئی ہے ۔ اس کے علاوہ 1719ای فائلز کاجائزہ لئے جانے کے بعد کل 596ای فائلوں کو بندکردیا گیاہے ۔

ڈی ایس ٹی ، اس کے ماتحت اور ذیلی دفاتر اورخود مختار اداروں نے ، کباڑ اورفالتوسامان کو فروخت کرکے ، 2310826روپے کی وصولیابی کی ہے اور مزید 68514مربع فٹ جگہ حاصل کرلی ہے ۔

ڈی ایس ٹی کی لائبریری  میں موجود  کتابوں اورسبھی ریکارڈس کو ڈجیٹل پرمبنی بنایاگیاہے اورلگ بھگ 1200ریکارڈ س کو ڈجیٹل پرمبنی بنایاگیاہے ۔ یہ لائبریری اب ایک نئی عمارت میں منتقل کردی گئی ہے اوریہ ای جرنلس اور کتابوں تک رسائی کی غرض سے ضروری بنیادی ڈھانچہ سے آراستہ ہے۔

ان پہل قدمیوں  نے سووچھتامہم  2.0 کو آگے لے جانے میں ایک بڑاکردار اداکیاہے ۔
 

    

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -13211


(Release ID: 1880452) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Telugu