خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

سی اے آر اے  نے  200 خصوصی سوشل میڈیا مہمات، 10 ریاستی اورینٹیشن پروگراموں اور 700 سے زیادہ ممکنہ گود لینے والے والدین اور گود لینے والے والدین کے ساتھ تعاملی  ملاقاتوں کا اہتمام کیا


نومبر 2022 میں’گود لینے سے متعلق بیداری کا مہینہ‘ منایا  گیا

Posted On: 01 DEC 2022 7:48PM by PIB Delhi

’گود لینے کے بارے میں بیداری کے مہینے‘ کے ایک حصے کے طور پر، سنٹرل ایڈاپشن ریسورس اتھارٹی (سی اے آراے) نے نومبر 2022 میں  10 ریاستی اورینٹیشن  پروگراموں کا اہتمام کیا، 200 خصوصی سوشل میڈیا مہمات چلائیں، 700 سے زیادہ ممکنہ گود لینے والے والدین اور گود لینے والے والدین کے ساتھ  تعاملی ملاقاتیں کیں۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ 23 ستمبر 2022 کو  نوٹیفائڈ نئے گود لینے کے ضوابط، 2022 کی اہم خصوصیات سے بھی انہیں واقف کرایا گیا۔ سی اے آر اے خاندانوں کے لیے گہری  معلومات اور وسائل فراہم کراتے ہوئے  گود لینے والوں کے سلسلے   میں کام کرتی  ہے۔

مہاراشٹر، کرناٹک، دمن اور دیو، چھتیس گڑھ، کیرالہ، آندھرا پردیش اور مدھیہ پردیش میں گود لینے سے متعلق بیداری کا مہینہ منایا گیا۔

گود لینے سے متعلق بیداری کا مہینہ   میں متعقلین  اور گود لینے کے خواہشمند منتظر خاندانوں کے درمیان گود لینے کے بارے میں بیداری  پھیلائی جاتی ہے۔ گود لینے کے عمل کے ذریعے، سی اے آر اے  بچوں کی طویل مدتی باز آباد کاری  کو یقینی بنانے کے لیے وقف ہے۔

گود لینے کے ضوابط، 2022 کے نوٹیفکیشن کے بعد، سی اے آر اے  تمام گود لینے کے معاملات کا جائزہ لے رہی ہے، جو عدالتوں میں طویل عرصے سے زیر التوا ہیں اور اس بات کو یقینی بنا رہی  کہ انہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر میں منتقل کیا جائے اور دو ماہ کے اندر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے گود لینے کا حکم جاری کر کے اسے ختم کیا جائے۔  نئے ضوابط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ بچوں کو ان کے اپنے سماجی اور ثقافتی ماحول میں رکھا جائے تاکہ بچہ اور خاندان دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تیزی سے ایڈجسٹ ہو جائیں۔ ذہنی اور جسمانی معذوری والے بچوں کو اب ہر ضلع میں سی ایم او کے ذریعے شناخت اور ان کی دیکھ ریک کی جا رہی ہے۔ اصلاح شدہ چائلڈ اڈاپشن ریسورس انفارمیشن اینڈ گائیڈنس سسٹم (کیئرنگس) نے ہندو  اڈاپشن اینڈ  مینٹیننس ایکٹ (ایچ اے ایم اے) کے تحت بین ملکی گود لینے کے معاملات کی آن لائن رجسٹریشن کے لیے نئے آن لائن ماڈیول ،  آن لائن اڈاپشن  آرڈر جاری کرنے  کے لئے ضلع مجسٹریٹ کے واسطے معذوری کی  تصدیق کے لیے سی ایم او کے واسطے ماڈیول شروع کئے ہیں ۔

سنٹرل اڈاپشن ریسورس اتھارٹی (سی اے آر اے) جوینائل جسٹس (بچوں کی دیکھ ریکھ اور تحفظ) ایکٹ، 2015 کے ضابطوں کے تحت خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کا ایک قانونی ادارہ ہے، جس کو  اندرون ملک گود لینے کو فروغ دینے اور بین ملکی  گود لینے کے معاملے میں بچوں کے تحفظ اور تعاون سے متعلق  ہیگ کنونشن کے مطابق  بین ریاستی  گود لینے کی سہولت  فراہم کرانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U- 13197



(Release ID: 1880414) Visitor Counter : 92


Read this release in: English , Hindi , Marathi