شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے جی -20 کی میٹنگوں سے قبل متعلقہ وزارتوں اور بین وزارتی رابطہ کاری کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی


جی-20 سربراہ کانفرنس  کے لیے مجوزہ 20 مقامات میں سے 8 مقامات شمال مشرقی ہندوستان میں ہیں

Posted On: 01 DEC 2022 8:13PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے ثقافت، سیاحت اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی (ڈی او این ای آر) کے وزیرجناب جی کشن ریڈی نے جی-20 میٹنگ سے پہلے تینوں وزارتوں  کی ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جس میں  ڈی او این ای آر، سیاحت، ثقافت کے سینئر افسران اور  سبھی 8 شمال مشرقی ریاستوں  کے چیف سکریٹریز اور سینئر افسران موجود تھے۔ شمال مشرقی خطہ میں جنوری 2023 سے جی-20 کے تحت مختلف موضوعات پر کل 11 میٹنگیں (ہر ریاست میں ایک اور گوہاٹی میں چار) منعقد ہونے والی ہیں۔ بات چیت کے دوران شمال مشرقی خطے میں پروگرام کو مؤثر بنانے کے لیے اہم پہلوؤں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ وزیر موصوف نے تقریبات کے انعقاد کے لیے مرکزی اور ریاستی سطح پر نظام کی مکمل تیاری کی خواہش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق میں موجود قدرت کی نعمتوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا جانا چاہیے۔

آج، یکم دسمبر 2022  کو ہمارے ملک نے قدیم ثقافت اور یگانگت کے پیغام ’وسودھیو کٹمبکم‘ کے ساتھ جی -20 کی صدارت باضابطہ طور پر سنبھال لی۔ جی-20 وحدت کے وژن کو فروغ دیتا ہے۔ اس لیے ’ایک کرہ ارض، ایک خاندان، ایک مستقبل‘ کا تھیم اپنایا گیا ہے۔

جی-20 کے سربراہان مملکت و حکومت کا سربراہی اجلاس 10-9 ستمبر 2023 کو جموں و کشمیر میں ہوگا۔ جی-20 کے تحت تقریباً 200 میٹنگیں ہوں گی جن کا ملک بھر کے مختلف شہروں میں منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ دنیا بھر کے ہمارے مہمانوں کو ہندوستان کے حیرت انگیز تنوع، جامع روایات اور ثقافتی فراوانی کا بھرپور تجربہ فراہم کیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001RWVF.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AIMV.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00338VO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004RNE5.jpg

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13198



(Release ID: 1880412) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Assamese