نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جسمانی طور سے معذور کھلاڑیوں پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے ناڈا انڈیا 2 دسمبر 2022 کو انکلوژن کانکلیو کی میزبانی کرے گا

Posted On: 01 DEC 2022 5:12PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • کانکلیو میں پالیسی سے متعلق منظرنامہ اور قانونی فریم ورک، ایسے کھلاڑیوں کو درپیش چیلنجز، ایسے کھلاڑیوں کی تعلیم اور ان کے ساتھ بات چیت اور جسمانی طور سے معذور کھلاڑیوں کے لیے ڈوپنگ کنٹرول کے عمل پر اجلاس ہوں گے

قومی ڈوپنگ مخالف ایجنسی (ناڈا انڈیا) 2 دسمبر 2022 کو اس وقت میدان میں اترے گی جب وہ پہلی بار جسمانی طور سے معذور کھلاڑیوں کے لیے ڈوپنگ مخالف تعلیم اور عمل پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے شمولیتی کانکلیو کی میزبانی کرے گی۔ محکمہ کھیل کی سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی، اقوام متحدہ کے رہائشی رابطہ کار شومبی شارپ اور واڈا ایشیا-اوشنیا ریجنل آفس مینیجر، کینی لی کانکلیو سے خطاب کریں گے۔

ناڈا انڈیا نے جسمانی طور سے معذور کھلاڑیوں کے لیے یونیورسل ڈیزائن آف لرننگ (یو ڈی ایل) میں ڈوپنگ مخالف تعلیم اور بیداری کے لیے جامع ماڈیول پہلے ہی تیار کر لیے ہی۔ یو ڈی ایل ایک ملٹی موڈل فریم ورک ہے جو اشاروں کی زبان کی بصری نمائندگی، نقل شدہ سب ٹائٹلز اور مواد آڈیو استعمال کرنے والے تمام افراد کے لیے تدریس اور سیکھنے کو بہتر بناتا ہے۔ کچھ مواد، جو عام طور پر صرف پرنٹ میں دستیاب ہوتا ہے، اب بریل اور آڈیو کی شکل میں بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ناڈا انڈیا نے ڈوپ کنٹرول آفیسرز (ڈی سی او) کو حساس بنانے کے لیے ورکشاپس کا انعقاد کیا ہے جو جسمانی طور سے معذور کھلاڑیوں سے نمونے جمع کرتے ہیں اور ان کھلاڑیوں کے لیے  ڈی سی او کٹ کو اپ گریڈ کیا ہے۔

ہندوستان میں ایک جامع ڈوپنگ مخالف منظر نامہ تیار کرنے کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے، یہ کانکلیو ایک جامع نظریہ پیش کرے گا، جس میں پالیسی سے متعلق منظرنامہ اور قانونی فریم ورک، ایسے معذور کھلاڑیوں کو درپیش چیلنجز، ایسے کھلاڑیوں کی تعلیم اور ان کے ساتھ بات چیت اور ڈوپنگ کنٹرول کے عمل پر اجلاس شامل ہیں۔

دیپا ملک، جی مہنتیش، کویتا سریش اور سریش کمار کے علاوہ جو معذور کھلاڑیوں کے لیے کھیلوں کے فیڈریشنز کے سربراہ ہیں، بحث میں سنگھ راج ادھانا اور شرد کمار جیسے پیرا ایتھلیٹس کے ساتھ ساتھ کوچ مہا سنگھ راؤ کی شرکت  جسمانی طور سے معذور کھلاڑیوں کے لیے کھیل میں ڈوپنگ مخالف معاملہ پر توجہ مرکوز کرے گی۔

بیرون ملک سے آنے والے پینلسٹ میں انسٹی ٹیوٹ آف نیشنل اینٹی ڈوپنگ آرگنائزیشنز (آئی این اے ڈی او) کے سی ای او جارج لیوا، ایشین پیرا اولمپک کمیٹی، اینٹی ڈوپنگ سب کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر بدرالرشید، یونیورسٹی آف برمنگھم کے پروفیسر ایان بریڈلی اور انٹرنیشنل انکلوژن اور پیرا اسپورٹس کے ماہر ڈاکٹر حلیم جبالی شامل ہیں جو ہندوستانی ماہرین کے ساتھ اس کانکلیو میں شامل ہوں گے۔

کانکلیو ختم ہونے کے بعد جسمانی طور سے معذور کھلاڑیوں کے لیے دو گھنٹے کی جامع اینٹی ڈوپنگ ایجوکیشن ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں علاج کے استعمال کی چھوٹ، ڈوپنگ کنٹرول کے عمل، اینٹی ڈوپنگ اصول کی خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ جسمانی طور سے معذور کھلاڑیوں اور معاون اہلکاروں کے حقوق اور ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

متعلقہ لنک:

https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=1866802

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 13186


(Release ID: 1880350) Visitor Counter : 168


Read this release in: English , Hindi