سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

’دیویا کلا میلہ2022‘، سوامی وویکانند روڈ، نزد نیتا جی سبھاش چندر بوس مجسمہ (کرتویہ پتھ)، انڈیا گیٹ، نئی دہلی پر مورخہ 02 سے 07 دسمبر 2022 تک منعقد کیا جا رہا ہے


تقریباً 22 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لگ بھگ 200 دیویانگ کاریگر/ فنکار اور کاروباری اپنی مصنوعات اور ہنر کی نمائش کریں گے

سماجی انصاف اورتفویض اختیار کے مرکزی وزیرڈاکٹر وریندر کمار، 02دسمبر 2022 کو شام 04 بجے اس تقریب کا افتتاح کریں گے

Posted On: 01 DEC 2022 2:17PM by PIB Delhi

محکمہ، ملک بھر کے دیویانگ کاروباریوں/ کاریگروں کی مصنوعات اور دستکاری کی نمائش کرنےکے لیے ایک منفرد تقریب کا انعقاد کر رہا ہے،’دیویا کلا میلہ‘ 02 سے 07 دسمبر، 2022 تک، سوامی وویکانند روڈ، نزدنیتا جی سبھاش چندر بوس مجسمہ (کرتاویہ پاتھ)، انڈیا گیٹ نئی دہلی پر منعقد کیا جائے گا۔یہ تقریب زائرین کے لیے ایک دلکش تجربہ پیش کرے گی کیونکہ جموں و کشمیر، شمال مشرقی ریاستوں سمیت ملک کے مختلف حصوں سے متحرک مصنوعات، دستکاری، ہینڈ لوم، کڑھائی کے کام اور ڈبہ بند خوراک وغیرہ کو ایک ساتھ دیکھا جائے گا۔

تقریباً 22 ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےلگ بھگ 200 دیویانگ کاریگر/ فنکار اور صنعت کار اپنی مصنوعات اور ہنر کی نمائش کریں گے۔ ان میں مندرجہ ذیل وسیع زمروں کی مصنوعات ہوں گی: گھر کی سجاوٹ اور طرز زندگی، کپڑے، اسٹیشنری اور ماحول دوست مصنوعات، پیک شدہ خوراک اور نامیاتی مصنوعات، کھلونے اور تحائف، ذاتی لوازمات - زیورات، کلچ بیگ۔ یہ سب کے لیے 'ووکل فار لوکل'اپنانے کاایک موقع ہوگا اوراس میں دیویانگ کاریگروں کی طرف سے اضافی عزم کے ساتھ تیار کردہ مصنوعات کو دیکھا/خریدا جا سکتا ہے۔

چھ روزہ 'دیویا کلا میلہ' صبح 11 بجے سے رات 8.00 بجے جاری رہے گا اور اس میں دیویانگ فنکاروں اور معروف پیشہ ور افراد کی پرفارمنس سمیت ثقافتی سرگرمیوں کے ایک سلسلے کا مشاہدہ کیا جا سکے گا۔ تقریب میں زائرین ملک کے مختلف علاقوں سے اپنے پسندیدہ کھانوں سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔

تقریب کا افتتاح 02 دسمبر 2022 کو شام 04 بجے یعنی کل ہونا ہے۔ سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کےمرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کماراس تقریب کا افتتاح کریں گے۔ اس موقع پر سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کے وزیر مملکت جناب رام داس اٹھاولےاور محترمہ پرتیما بھومک بھی شرکت کریں گی۔

محکمہ کے پاس اس تصور کو فروغ دینے کے لیے شاندار منصوبے ہیں، جس کے ایک حصے کے طور پر ہر سال ’دیویا کلا میلہ‘ کا انعقاد کیا جائے گا اور یہ صرف دہلی تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ پورے ملک میں منعقدہوگا۔

*****

(ش ح - اع - ر ا) 

U.No.13177



(Release ID: 1880346) Visitor Counter : 114