سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

انڈین جرنل آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس (آئی جے بی بی)سی ایس آئی آر - نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر )، نئی دہلی، ‘‘نینو میڈیکل سائنسز میں حالیہ پیشرفت (آر اے این ایم ایس - 2022)’’ کے موضوع پر ایک خصوصی شمارہ ہے

Posted On: 01 DEC 2022 12:58PM by PIB Delhi

انڈین جرنل آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو فزکس (آئی جے بی بی) کا دسمبر 2022 کا شمارہ، س ایس آئی آر -نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (این آئی ایس سی پی آر )، نئی دہلی، "نینو میڈیکل سائنسز میں حالیہ پیشرفت (آر اے این ایم ایس -2022)’’ کے موضوع پر ایک خصوصی شمارہ ہے۔  یہ خصوصی شمارہ انسٹی ٹیوٹ آف نینو میڈیکل سائنسز (آئی این ایم ایس)، اور انسٹی ٹیوشن آف ایمینینس (آئی او ای )، دہلی یونیورسٹی، اورکروری مل کالج ڈی بی ٹی اسٹار کالج کے زیراہتمام کے اشتراک سے شائع کیا جا رہا ہے۔سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی آر ، ہندوستان میں ایک سرکردہ عوامی طور پر فنڈڈ سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، ایس ٹی آئی  کے مختلف شعبوں میں 16 جرائد شائع کرتا ہے، اور ان سبھی کو معروف قومی/بین الاقوامی ایجنسیوں جیسے سائنس کیٹیشن انڈیکس (ویب آف سائنس)، اسکوپس ، این اے اے ایس اور یو جی سی کیئر  کے ذریعے ترتیب دیا گیا ہے۔

آئی جے بی بی، بایو کیمسٹری، بایو فزکس اور بائیو ٹیکنالوجی کے موضوع کے شعبے میں ایک ماہانہ ہم مرتبہ نظرثانی شدہ تحقیقی جریدہ، 1.472 کے جے آئی ایف  اسکور کے ساتھ، تمام شعبوں میں سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر  کے جرائد میں پہلے نمبر پر ہے۔ معروف قومی/بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ حال ہی میں دوبارہ تشکیل پانے والے ادارتی بورڈ کی قابل رہنمائی اور فعال تعاون کے ساتھ، جریدے کو پوری دنیا میں بائیو کیمسٹری، بائیو فزکس اور بائیو ٹیکنالوجی کے شعبے میں محققین اور ماہرین تعلیم کی طرف سے کافی توجہ مل رہی ہے۔ اس طرح کے خصوصی شمارے نہ صرف جریدے کی رسائی میں کام کرتے ہیں اور اس کے نیٹ ورک کو بڑھاتے ہیں بلکہ مختلف اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اس کے اثرات کو بھی بڑھاتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018NPG.png

نینو میڈیکل سائنسز(آر اے این ایم ایس-2022 ) میں حالیہ ترقیات

یہ خصوصی شمارہ، جون 23-2022کے دوران آئی این ایم ایس اور آئی او ای  کے ذریعے منعقدہ صد سالہ کانفرنس آر اے این ایم ایس -2022 کے نتیجہ خیز نتیجہ کے طور پر، 97 صفحات پر مشتمل معیاری مواد پر مشتمل ہے جس میں 7 جائزے کے مضامین اور 3 اصل تحقیقی مقالے بڑے پیمانے پر نینو میڈیکل سائنسز کی ترقیات کا احاطہ کرتے ہیں۔  جائزے کے مضامین مختصر طور پر ویکسین اور امیونولوجی میں نینو پارٹیکلز ،فرانزک سائنس میں نینو ٹیکنالوجی، ماحولیاتی آلودگی میں نینو پارٹیکلز کے ذریعے علاج، انجنیئرڈ نینو پارٹیکلز اور نینو ٹیکنالوجیکل مداخلت؛ نینو میٹریلز کی امیونومودولیٹری صلاحیت، کوانٹم نقطوں کی ترکیب؛ وغیرہ کی ایپلی کیشنز اور چیلنجوں کا احاطہ کرتے ہیں۔ اصل تحقیقی مضامین آئرن نینو پارٹیکلز کی اینٹی مائکروبیل سرگرمی ۔ بائیو فیبریکیشن اور سلور نینو پارٹیکلز کی اصلاح؛ اور زنک آکسائیڈ کی ایپلی کیشنز اور چیلنجز بطور نینو میٹریلز کے بارے میں بات کرتے ہیں ۔

یہ خصوصی شمارہ صرف پروفیسر رنجنا اگروال، ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر –این آئی ایس سی پی آر ، نئی دہلی، ڈاکٹر اسٹیفن دمتروف، چیف ایڈیٹر، آئی جے بی بی، ڈاکٹر ڈی این راؤ، ایگزیکٹو ایڈیٹر، آئی جے بی بی، اور سینئر ساتھیوں  آر ایس جیاسومو اور ڈاکٹر جی مہیش، سربراہ، ریسرچ جرنلز اور ڈاکٹر این کے پرسنا، سینئر سائنسدان اور سائنسی ایڈیٹر، آئی جے بی بی ، مصنفین، جائزہ لینے والوں کے تعاون، اور سی ایس آئی آر – این آئی ایس سی پی آر  کی پرنٹ پروڈکشن ٹیم کی طرف سے تکنیکی تعاون کی مسلسل حوصلہ افزائی سے ہی کامیابی کے ساتھ سامنے لایا جا سکتا ہے ۔ اس خصوصی شمارے کی اشاعت میں ان سب کے تعاون کا اعتراف کیا جاتا  ہے۔و

*************

ش ح۔اک ۔ رم

U-13173



(Release ID: 1880222) Visitor Counter : 165


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu