کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے وزیر اعظم کا ‘پنچ-پران’ اصول: جناب پیوش گوئل


نوجوان نئے ہندوستان کے مشعل بردار ہیں: جناب پیوش گوئل

Posted On: 28 OCT 2022 10:45PM by PIB Delhi

تجارت اور صنعت، امور صارفین، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ اپنے جذبے کو آگے بڑھاتے ہوئے پہلے اپنے ملک کے بارے میں سوچیں۔ آج حیدرآباد کے بدروکا کالج آف کامرس اینڈ آرٹس (بی سی سی اے) میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ2047 تک پنچ پران کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے جس کا وزیر اعظم نے یوم آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں ذکر کیا تھا، ہندوستان دنیا کی ترقی یافتہ ممالک کی معیشتیوں میں شامل  ہوگا ۔

https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1851994- - وزیراعظم کا خطاب

1.jpg

لال قلعہ کی فصیل  سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ملک  سے خطاب کو یاد کرتے ہوئے، جس میں انہوں نے پنچ-پران (پانچ عزائم) کے بارے میں بات کی تھی، جناب گوئل نے طلبا سے زور دیتے ہوئے کہا کہ اگلے 25 سالوں میں اپنا 100 واں یوم آزادی منانے کے وقت تک  ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ مملک بنانے میں اپنا تعاون پیش کریں۔ انہوں نے کہاکہ ایک وقت تھا جب ہندوستان کے لوگ خوراک، لباس اور رہائش جیسی بنیادی ضروریات زندگی کے بارے میں فکر مند تھے، لیکن اب ہر ایک شہری کو بجلی، کھانا پکانے کی گیس، صاف پانی، انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی، بیت الخلا، سڑک کے رابطے کی سہولت کے ساتھ ایک اچھا گھر  تیار کرنے کو یقینی بنا کر لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے پر مودی حکومت کی انتھک توجہ نے ہم وطنوں کی  خواہش کی تکمیل کو قوت بخشی ہے۔

جناب گوئل نے اس بات پر زور دیا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کیے گئے اہم فلاحی پروگرام جیسے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا (پی ایم جی کے اے وائی)، پردھان منتری آواس یوجنا، سوچھ بھارت مشن، جل جیون مشن نے غریبوں کی مدد کی ہے تاکہ ان کی معیار زندگی کو بہتر بنایا جاسکے۔  پی ایم جی کے اے وائی جو ایک خوراک کے تحفظ کی فلاحی اسکیم ہے ، جسے کووڈ-19 وبا کے دوران شروع کیا گیا تھا، نے معاشرے کے سب سے نچلے طبقے کو فائدہ پہنچایا ہے، اس کے علاوہ ذریعہ معاش کے استحکام کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی معیشت گزشتہ 30 برسوں کے دوران ڈالر کے لحاظ سے 11.8 گنا بڑھ کر 300 ارب ڈالر سے آج 3.5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

جناب گوئل نے سابق صدرجمہوریہ اے پی جے عبدالکلام کے قول  کو دوہراتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو بدلنے کے عظیم مقصد کو نوجوانوں کے ذریعے خیالات کی طاقت، عزائم اور کارکردگی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

2.jpg

اپنے جذبے کی تکمیل کے لیے کوشش کریں، لیکن ہمیشہ ‘ہندوستان پہلے’ کو یاد رکھیں: جناب پیوش گوئل

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی کے 100 سال کی طرف لے جانے والا یہ امرت کال اس سفر میں شراکت دار کےطور پر  ہماری نسلوں کے مستقبل کا تعین کرے گا۔ اس ملک کے طلباء اور نوجوانوں کی حیثیت سے آپ پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

3.jpg

جناب پیوش گوئل نے سیٹھ گھاسی رام گوپی کشن بدروکا ایجوکیشنل سوسائٹی (1950 میں قائم کیا گیا) اور بدروکا کالج آف کامرس اینڈ آرٹس (بی سی سی اے) کے طلباء کو معاشرے کے اچھے شہری اور مستقبل کے لیڈروں میں تبدیل کرنے میں تعاون کی تعریف کی، جس کی ملک کو اس امرت کال میں ضرورت ہے۔ پروگرام میں  ایس جی جی بی ای ایس کے عزت مأب سکریٹری، پرنسپل بی سی سی اے، چیئرمین، ڈی جی، ایس جی جی بی ای ایس اور بی سی سی اے کے طلباء موجود تھے۔

Tweet Links:

 

Shri @PiyushGoyal, Hon'ble Minister for @CimGOI, @fooddeptgoi, @TexMinIndia, and Consumer Affairs lighting the lamp at Badruka College of Commerce and Arts on the occasion of Shri Hariprasad G Badruka First Memorial Lecture, #Hyderabad pic.twitter.com/cUHG2orLGb

— PIB in Telangana 🇮🇳#AmritMahotsav (@PIBHyderabad) October 28, 2022

Hon'ble Union Minister Shri @PiyushGoyal addressing the students at Badruka College of Commerce and Arts on the occasion of Shri Hariprasad G Badruka First Memorial Lecture.@CimGOI, @fooddeptgoi, @TexMinIndia @PIB_India pic.twitter.com/JpJcxYZoLK

— PIB in Telangana 🇮🇳#AmritMahotsav (@PIBHyderabad) October 28, 2022

Addressing the program Union Minister Shri @PiyushGoyal recalled PM @narendramodi's address to the nation from the Red Fort outlining his “Panch Pran Targets” (Five Resolves) to make #India a developed country by 2047 when india celebrates 100th Independence Day. pic.twitter.com/TG3UGdlooF

— PIB in Telangana 🇮🇳#AmritMahotsav (@PIBHyderabad) October 28, 2022

ش ح۔ ع ح

Uno-13166


(Release ID: 1880200) Visitor Counter : 103


Read this release in: Telugu , English , Hindi