نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
صدر جمہوریہ ہند نے قومی کھیل اور ایڈونچر ایوارڈز 2022 تقسیم کیے
Posted On:
30 NOV 2022 8:01PM by PIB Delhi
اہم نکات:
- ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل اس سال باوقار میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ حاصل کرنے والے واحد کھلاڑی ہیں
- اولمپک کھیلوں، پیرا اولمپک کھیلوں اور ڈیف اولمپکس کھیلوں سے جڑے 25 ایتھلیٹوں نے ارجن ایوارڈ حاصل کیے
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج نئی دہلی میں راشٹرپتی بھون میں منعقد ایک تقریب کے دوران قومی کھیل اور ایڈونچر ایوارڈز 2022 (میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈز-2022، دروناچاریہ ایوارڈز-2022، ارجن ایوارڈز-2022، دھیان چند ایوارڈز-2022، راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار-2022، مولانا ابو الکلام آزاد ٹرافی-2022 اور تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈز-2021) تقسیم کیے۔
امور نوجواں اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر؛ امور نوجواں اور کھیل کے وزیر مملکت جناب نسیت پرمانک؛ قبائلی امور کے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا؛ بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھانو پرتاپ سنگھ ورما ؛ قبائلی امور کی وزیر مملکت محترمہ رینوکا سنگھ سروتا؛ وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور تعلیم ڈاکٹر راج کمار رنجن سنگھ؛ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب شانتنو ٹھاکر؛ اور سپریم کورٹ آف انڈیا کے ریٹائرڈ جج اور میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ، ارجن ایوارڈ، دروناچاریہ ایوارڈ اور دھیان چند لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی کے لیے سلیکشن کمیٹی کے چیئرپرسن، جسٹس اے ایم کھانولکر کے ساتھ ساتھ محکمہ کھیل کی سکریٹری محترمہ سجاتا چترویدی، محکمہ امور نوجواں کی سکریٹری محترمہ میتا راجیو لوچن اور وزارت کے دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
اس سال کے قومی کھیل اور ایڈونچر ایوارڈز 2022 میں کل 44 ایوارڈز پیش کیے گئے ہیں۔ ایوارڈز حاصل کرنے والے زیادہ تر ایتھلیٹوں کو محکمہ کھیل، وزارت امورِ نوجواں؛ اور کئی مہینوں سے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم اور کھیلو انڈیا اسکیم کا تعاون حاصل ہے۔ لیجنڈری ٹیبل ٹینس کھلاڑی شرتھ کمل اس سال باوقار میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ کے واحد وصول کنندہ ہیں۔ شرتھ دسمبر 2018 سے ٹی او پی اسکیم کا حصہ رہے ہیں اور انہیں بنیادی ڈھانچے اور آلات کی بہترین تربیت دی گئی ہے۔ اس سال اولمپک کھیلوں، پیرا اولمپک کھیلوں اور ڈیف اولمپکس کھیلوں میں 25 کھلاڑیوں نے ارجن ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ حکومت ہند کی پرچم بردار کھیلو انڈیا اسکیم نے بھی ان باصلاحیت نوجوانوں کو ابتدا سے بلندی کی سطح تک اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ شام کو دیے جانے والے دیگر ایوارڈز میں درونا چاریہ ایوارڈ، اسپورٹس اور گیم میں لائف ٹائم اچیومنٹ کے لیے دھیان چند ایوارڈ، راشٹریہ کھیل پروتساہن پرسکار، مولانا ابوالکلام آزاد ٹرافی کے ساتھ ساتھ تینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ شامل ہیں۔
انعام یافتگان کی تفصیلات دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں
متعلقہ دیگر لنک:
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1875896
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1878293
https://www.pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1879814
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 13149
(Release ID: 1880137)
Visitor Counter : 169