مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت

انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک نےاپنے صارفین کو سائبر گھوٹالوں سے خبردار کیا

Posted On: 30 NOV 2022 5:50PM by PIB Delhi

نئی دلی،30نومبر، 2022/ بہت سی گھوٹالوں والی سرگرمیوں  میں اضافے کی وجہ سے جن میں دھوکےباز لوگ ، گاؤں والوں ، قبائلیوں کے نام پر فرضی کھاتے کھول لیتے ہیں اور یہ لوگ اتنے پڑھے لکھے بھی نہیں ہوتے، ان لوگوں کو یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ کھاتے داروں کو مختلف سرکاری اسکیموں کےتحت مالی فائدےپہنچائے جائیں گے ۔ لہذا بینک کے کھاتےداروں کو اپنی ذاتی تفصیلات ناشناسا لوگوں کو بتاتےہوئے بہت زیادہ احتیاط برتنی چہاہیے۔ ان کھاتوں کو مختلف سائبر جرائم میں اصل کھاتے دار کےعلم سے بھی پرے پیسے کے غیر قانونی لین دین کے لیےاستعمال کیا جاتا ہے۔

آئی پی پی بی نے مزید مشورہ دیا ہے کہ ،

  • صارفین کو چاہیے کہ وہ بین کھاتہ کھولنے کے لیے کسی تیسرے شخص کا  موبائل نمبر استعمال نہ کرے
  • صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ لین دین کی تصدیق کے بغیر کوئی پیسہ قبول نہ کریں یا بھیجے ہیں۔
  • صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی طرف سے لین دین کرنے کے لیے اپنی موبائل بینکنگ تفصیلات ناشناسا لوگوں کو بتانے جیسی اپنے بینک کھاتوں کا کنٹرول دوسروں کےہاتھ میں نہ دیں۔
  • صارفین کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی آئی پی پی بی کھاتہ تفصیلات ایسے لوگوں کو نہ بتائیں جو روزگار کی پیشکش کر کے لبھاتے  ہیں یا اُن لوگوں کو نہ بتائیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے آسان طریقےسےپیسہ کمانےکے موقعے کی پیشکش کرتے ہیں۔
  • صارفین کو چاہیے کہ وہ پیسے کے لین دین یا پیسہ بھیجنے سے پہلے کمپنی اور شخص کی تصدیق کر لیں۔

آئی پی پی بی صارفین کی شناخت کےڈیٹا پوسٹ کھاتہ کھولنے کے بارے میں وقتاً فوقتاً تازہ جانکاری حاصل کرتا رہتا ہے اور ان لوگوں کے لین دین پر بھی گہری نظر رکھی جاتی ہے تاکہ اس طرح کےجعل ساز لوگوں کے غلط استعمال سے بچا جا سکے۔

انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کے بارے میں

انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک (آئی پی پی بی) مواصلات کی زارے کے ڈاک کے محکمے کے تحت قائم کیا گیا ہے جس میں 100 فصد شیئر حکومت ہند کے ہیں۔ آئی پی پی بی کا آغاز وزیراعظم نریندر مودی نے یکم ستمبر 2018 کو کیا تھا ۔ بینک کو اس نظریے کےساتھ قائم کیا گیا تھا کہ بھارت میں عام آدمی کے لیے سب سے زیادہ قابل رسائی کم خرچ اور بھروسے مند بینک کی تعمیر کی جائے۔ انڈیا پوسٹ پیمنٹس بینک کا بنیادی کام یہ ہے کہ ان لوگوں کےدرمیان فاصلہ ختم کیا جائے جو بینکنگ سرگرمیوں سے وابستہ ہے اور کم ابستہ ہیں۔ نیز ڈاک نیٹ ورک کے ذریعے قطار میں کھڑے ہوئے آخری شخص تک پہنچا جائے۔ یہ نیٹ ورک  155000 ڈاک خانوں پر مشتمل ہے (دیہی علاقوں میں 135000 ) جس میں 300000 لاکھ ڈاک ملازمین ہیں۔

آئی پی پی بی کی پہنچ اور اس کےکام کاج کا انداز انڈیا اسٹیک کے بنیادی سطونوں پر قائم ہے، جس میں بغیر کاغذ ، بغیر نقد رقم اور موجود ہوئے بغیر بینک سرگرمی ایک آسان اور محفوظ طریقے سے کی جاتی ہے ۔ یہ سرگرمی ایک سی بی ایس سے مربوط اسمارٹ فون اور بائیومیٹرک آلے کے ذریعے صارفین کے گھر پر فراہم کی جاتی ہے۔

آئی پی پی بی کم نقد والی معیشت فراہم کرنے اور ڈیجیٹل انڈیا کے ویزن میں تعاون دینے  کا پابند ہے۔ بھارت میں اس وقت خوشحالی آجائے گی جب اُس کےہر شہری کو مالی طور پر محفوظ اور بااختیار بننے کا مساویانہ موقع فراہم ہوگا۔ ہمارا موقف سچا ثابت ہوتا  ہے۔  ہر صارف اہم ہے ، ہر لین دین اہم ہے اور ہر جمع رقم قابل قدر ہے۔

مزید تفصیلات کے لیے برائے مہربانی رابطہ قائم کریں: marketing@ippbonline.in

 ۔۔۔

ش ح ۔ ا س۔  ت ح ۔                                            

U 13142



(Release ID: 1880135) Visitor Counter : 128