وزارت سیاحت
جناب جی کشن ریڈی نے سیاحتی بیداری پروگرام کے تحت ٹیکسی/کیب/کوچ ڈرائیوروں کو ہنرمندی کی ٹریننگ کے سرٹیفکیٹ تقسیم کیے
جی-20 سربراہ کانفرنس سے پہلے کا یہ تربیتی پروگرام ہندوستانی سیاحت کے فروغ میں ایک حصولیابی ثابت ہوگا: جناب جی کشن ریڈی
ٹیکسی/کیب ڈرائیور ہندوستان کے سیاحتی مقامات کی تشہیر میں برانڈ امبیسڈر ہیں: مرکزی وزیر سیاحت
Posted On:
30 NOV 2022 7:12PM by PIB Delhi
بنیادی نکات:
- اس تربیتی پروگرام میں 299 امیدواروں نے شرکت کی۔ ان میں 165 مرد اور 135 خواتین مستفیدین شامل تھیں
- اس تربیت کے دوران امیدواروں کو نرم گوشی سے متعلق ہنر، عملی مہارت، ذاتی اور کام کی جگہ کی صفائی، دہلی میں سیاحتی اہمیت کے حامل مقام، ابتدائی طبی امداد، کووڈ پروٹوکول اور غیر ملکی زبان پر اصولی اور عملی طریقے سے معلومات فراہم کی گئیں۔
مرکزی وزیر سیاحت جناب جی کشن ریڈی نے آج نئی دہلی میں سیاحتی بیداری پروگرام کے تحت ٹیکسی/کیب/کوچ ڈرائیوروں کے لیے مہارت کی تربیت کی تقسیم اسناد تقریب سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہندوستان 1 دسمبر، 2022 سے اگلے ایک سال کے لیے جی-20 سربراہ کانفرنس کی صدارت کر رہا ہے۔ اس میں دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشتیں شریک ہو رہی ہیں۔ اس سربراہ کانفرنس کے دوران 55 سے زیادہ مختلف مقامات پر 200 سے زیادہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔ دنیا کے لوگ ہندوستان کو دیکھنے کے لیے پرجوش رہتے ہیں۔ وہ ہمارے لیے صرف سیاح ہی نہیں، بلکہ ہندوستان کے اثرات پیدا کرنے والے بھی ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ جی-20 سربراہ کانفرنس سے پہلے کا یہ تربیتی پروگرام ہندوستانی سیاحت کے فروغ میں ایک حصولیابی ثابت ہوگا۔‘‘
حکومت ہند کی وزارت سیاحت کے خدمات فراہم کنندگان سے متعلق صلاحیت سازی کے تحت محکمہ فروغ انسانی وسائل (ایچ آر ڈی) کے آئی ٹی ڈی سی کے زیر اہتمام اشوک انسٹی ٹیوٹ آف ہاسپی ٹیلٹی اینڈ ٹورزم (اے آئی ایچ ٹی ایم) نے سیاحتی بیداری پروگرام (وزارت کی طرف سے مکمل تعاون کے ساتھ) کے تحت ٹیکسی/کیب/کوچ ڈرائیوروں کی ایک بنیادی غیر ملکی زبان جیسے کہ فرنچ، جرمن اور عربی کے ساتھ عملی اور نرم گوئی کی ہنر پر مبنی تربیتی پروگرام منعقد کیا تھا۔ اس موقع پر آئی ٹی ڈی سی کے مینیجنگ ڈائرکٹر جناب جی کملا وردھن راؤ اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب میں جناب جی کشن ریڈی نے اس تربیتی پروگرام کو منعقد کرنے کے لیے اشوک انسٹی ٹیوٹ آف ہاسپی ٹیلٹی اینڈ ٹورزم (اے آئی ایچ ٹی ایم) کو مبارکباد دی۔ جناب ریڈی نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا مقصد ہندوستان میں سیاحتی شعبہ کو نئی بلندیوں پر لے جانا ہے۔ اس کے لیے مودی حکومت نے کئی قسم کے تربیتی پروگرام اور اسکیمیں لاگو کی ہیں۔ اس تربیت کا مقصد ٹیکسی/کیب ڈرائیوروں کی انفرادی اور پیشہ ورانہ ہنرمندی کو تراشنا ہے، جس سے وہ گھریلو اور بین الاقوامی سیاحوں کے ساتھ مؤثر طریقے سے بات چیت کر سکیں۔ ہمارے ٹیکسی/کیب ڈرائیور ہندوستان کے سیاحتی مقامات کی تشہیر کے لیے برانڈ امبیسڈر ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے یہ بتایا گیا ہے کہ اس کورس (تربیت) کے دوران امیدواروں کو نرم گوئی سے متعلق ہنر، عملی ہنر، ذاتی اور کام کی جگہ کی صفائی، دہلی میں سیاحتی اہمیت کے مقامات، ابتدائی طبی امداد، کووڈ پروٹوکول اور غیر ملکی زبان وغیرہ پر اصولی اور عملی طریقے سے معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ صنعتی دنیا کے ماہرین تجارت نے اپنی کلاسز منعقد کی ہیں اور کتابچہ کے طور پر مطالعاتی مواد بھی تقسیم کیا گیا ہے۔‘‘
جناب ریڈی نے بتایا کہ اس ٹریننگ میں 299 مستفیدین نے شرکت کی۔ ان میں 165 مرد اور 134 خواتین امیدوار شامل ہیں۔ اس کورس کو کامیابی سے مکمل کرنے والے امیدواروں کو اسکیم کے مطابق روزانہ 300 روپے کا اعزازیہ (اسٹائپینڈ) دیا جاتا ہے۔
آئی ٹی ڈی سی کے صدر ڈاکٹر سمپت پاترا نے 18 جون، 2022 کو اشوک ہوٹل میں اس تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔ اس افتتاحی پروگرام کے دوران بڑی ٹیکسی یونینوں اور تقریباً 300 ڈرائیوروں کے ساتھ کئی ماہرین صنعت بھی موجود تھے۔ راجدھانی ٹیکسی ایسو سی ایشن اور دیگر کے تعاون سے اشوک انسٹی ٹیوٹ آف ہاسپی ٹیلٹی اینڈ ٹورزم نے اس پروگرام کو سمراٹ ہوٹل واقع اپنے احاطہ میں مختلف بیچوں میں منعقد کیا تھا۔ ایسو سی ایشن اور دیگر نے ڈرائیوروں کو پروگرام کے لیے اکٹھا کرنے میں تعاون دیا تھا، جس سے ادارہ نے منصوبہ کے تحت 299 امیدواروں کو ٹریننگ دی۔
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 13147
(Release ID: 1880129)
Visitor Counter : 114