کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سیمنٹ اور بلڈنگ مٹیریل کی قومی کونسل ( این سی بی) سیمنٹ، کنکریٹ اور بلڈنگ مٹیریل پر 17ویں بین الاقوامی کانفرنس  منعقد کرے گی


کانفرنس کا موضوع  ’’خالص صفر کاربن  اخراج کی سمت بڑھنا  ‘‘ ہے

Posted On: 30 NOV 2022 4:14PM by PIB Delhi

حکومت ہند  کی  تجارت و صنعت کی وزارت  کے انتظامی کنٹرول کے تحت ایک اہم  تحقیق و ترقی کا ادارہ،  سیمنٹ، اور بلڈنگ مٹیریل کی قومی کونسل (این سی بی) سیمنٹ ، کنکریٹ  اور بلڈنگ مٹیریلز پر  17ویں بین الاقوامی کانفرنس کا  انعقاد کرے گی۔ اس سال کانفرنس کا  موضوع  "خالص صفر کاربن  اخراج کی سمت بڑھنا" ہے۔

حکومت ہند کی تجارت  وصنعت کی وزارت کے  صنعت  اور داخلی تجارت  کے فروغ کے محکمے کے سکریٹری جناب انوراگ جین 06 دسمبر 2022 کو بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے علاوہ، 09 دسمبر 2022 کو منعقد ہونے والے اختتامی اجلاس میں،  حکومت ہند کی تجارت و صنعت  کے وزیرمملکت جناب سوم پرکاش   ہندوستانی سیمنٹ کی صنعت میں  توانائی کی کارگزاری، ماحولیاتی ایکسی لینس، سرکلر اکانومی اور  ٹوٹل کوالٹی ایکسی لینس کے لیے قومی ایوارڈ پیش کریں گے۔

 اس  دو سالہ پروگرام کا انعقاد اس سال 6 سے 9 دسمبر 2022 تک نئی دہلی کے مانک شاہ  سینٹر میں کیا جائے گا ۔ یہ کانفرنسز دنیا کے سب سے بڑے ایونٹس بن  کر ابھری ہیں  جس میں دنیا بھر سے سیمنٹ اور تعمیراتی صنعت شراکت داری کے لئے تیار ہیں۔

آئندہ ہونے والی کانفرنس کو ہندوستان اور دنیا بھر کے مختلف صنعتی حلقوں، حکومت،  تعلیمی حلقوں ، مشینری مینوفیکچررز اور کنسلٹنٹس سے زبردست ردعمل موصول ہوا ہے۔

پینل مباحثوں اور صنعت  و تعلیمی حلقوں کے ممتاز مقررین کے علاوہ تقریباً 150 تکنیکی تحقیقی مقالے تقریباً 20 تکنیکی اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔ ہندوستان اور دنیا کے 80 سے زیادہ  اہم  سازوسامان مینوفیکچررز اور خدمات فراہم کرنے والے بھی کانفرنس کے دوران  اپنی تکنالوجیکل مہارت ، نئی مصنوعات اور خدمات کو ایک تکنیکی نمائش میں پیش کریں گے۔

سیمنٹ مینوفیکچرنگ اور استعمال  کے پورے اسپیکٹرم میں پھیلے این سی بی کے دائرہ کار میں-پروسیسنگ، مشینری، مینوفیکچرنگ پہلو، توانائی اور ماحولیاتی  غوروخوض سے لے کر حقیقی تعمیر میں مٹیریل کے آخری استعمال ، تعمیراتی پروجیکٹوں کی  تھرڈ پارٹی کوالٹی اشورینس سروسز،  صورتحال کی نگرانی ،عمارتوں اور ڈھانچوں  کی صورتحال کی مانیٹرنگ اور بحالی کے توسط سے زیرزمین خام مال   کی  تلاش- سبھی شامل ہیں۔

یہ سیمنٹ اور تعمیراتی صنعت کی ترقی سے متعلق اپنی پالیسی اور منصوبے کی سرگرمیوں کے لیے حکومت کو ضروری مدد فراہم کرنے کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر کام کرتی ہے۔

یہ ملک میں سیمنٹ اور کنکریٹ کے صارفین کے مفاد کے تحفظ کے لیے وقف ہے۔  این سی بی کے فریقوں میں حکومت، صنعت اور  سماج جو این سی بی کے رول کو بالترتیب  : قومی ذمہ داری  نبھانے ، مناسب تکنالوجی  مدد  کی فراہمی  اور معیار زندگی  میں بہتری لانے کے طور پر دیکھتے ہیں۔

************

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 13139)



(Release ID: 1880127) Visitor Counter : 84


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil