وزارت دفاع
انڈین کوسٹ گارڈ نے چنئی میں 24 ویں نیشنل آئل سپل ڈیزاسٹر کنٹن جینسی پلان اور تیاری میٹنگ کا انعقاد کیا
Posted On:
30 NOV 2022 3:33PM by PIB Delhi
انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 2430 نومبر، 2022 کو چنئی، تمل ناڈو میں ویںنیشنل آئل سپل ڈیزاسٹر کنٹن جینسی پلان (این او ایس-ڈی سی پی) اور تیاری میٹنگ کا انعقاد کیا۔ آئی سی جی کے ڈائرکٹر جنرل جناب وی ایس پٹھانیا نے، جو این او ایس ڈی سی پی کے چیئرمین ہیں، اجلاس کی صدارت کی۔ مختلف وزارتوں، مرکزی اور ریاستی حکومت کے محکموں اور ایجنسیوں، ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ، بندرگاہوں اور آئل ہینڈلنگ کمپنیوں کے نمائندوں سمیت تقریباً 100 مندوبین نے شرکت کی۔ بھارتی پانیوں میں کسی بھی تیل اور کیمیائی اخراج کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اجتماعی تیاری کو یقینی بنانے کے مشترکہ مقصد کے ساتھ قومی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اپنے خطاب میں جناب وی ایس پٹھانیا نے کہا کہ آئی سی جی خطے اور اس کے وسائل کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے جس میں سمندری تیل اور سمندر میں کیمیائی اخراج بھی شامل ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ جیسے جیسے نئی کمزوریاں سامنے آت رہی ہیں، ویسے ویسے اسٹیک ہولڈروں کو مضبوط شراکت داری، موثر کوآرڈینیشن اور ترقی پذیر ٹیکنالوجی کے بہترین طریقوں کو اپنانے کے ذریعے تعاون بڑھانے کے مواقع کو تسلیم کرنا چاہیے۔
فی الحال، خام تیل کے تیسرے سب سے بڑے درآمد کنندہ کے طور پر، بھارت بحری جہازوں کے ذریعے تیل کی ایک بڑی مقدار حاصل کرتا ہے. اسی طرح یہ بڑے کیمیائی درآمد کنندہ ملک کے طور پر دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے۔ اگر تیل اور کیمیکل اسپل ہوجاتے ہیں تو وہ بھارت کے سمندری علاقوں اور بڑی ساحلی آبادی، سمندری ایکو سسٹم، صنعتوں اور مختلف تنصیبات کے ساتھ ساتھ سیاحت کی صنعت کو سپورٹ کرنے والے متصل ساحلوں کے لیے خطرات پیدا کردیں گے۔ لہٰذا سینٹرل کوآرڈینیشن ایجنسی، بندرگاہوں، جہازوں کے مالکان، آئل ہینڈلنگ سہولیات، ساحلی ریاستوں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈروں کے ذریعے کسی بھی ممکنہ سمندری اسپل کی تیاری کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
***
(ش ح-ع ا-ع ر)
U. No. 13129
(Release ID: 1880015)