حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
ڈی اینڈ بی بزنس ایکسی لینس ایوارڈز 2022 میں منتھن پلیٹ فارم میں بہترین ٹیک پہل ایوارڈ حاصل کیا
Posted On:
30 NOV 2022 12:01PM by PIB Delhi
ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ بزنس ایکسی لینس ایوارڈز2022 کی 29 نومبر 2022 کو ممبئی میں منعقدہ تقریب میں منتھن پلیٹ فارم میں سال کی بہترین ٹیک پہل کا ایوارڈ حاصل کیا۔صنعت اور سائنسی تحقیق و ترقی کے ایکو سسٹم کے درمیان بڑے پیمانے پر تعاون کو فروغ دینے والے پلیٹ فارم منتھن کو یہ ایوارڈ ٹکنالوجی کے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے واسطے مدد دینے کے مقصد سے دیا گیا ہے۔یہ پلیٹ فارم تیار کرنےکے لئےتصور حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے) کے دفتر نے تیار کیا اور اس کا نفاذ بھی اسی دفتر نے کیا۔یہ ایوارڈ حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے ) کے دفتر کی اسٹریٹیجک ایلائنس ڈویژن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سپنا پوٹی اور این ایس ای آئی ٹی کے ایم ڈی اور سی ای او کے جناب اننتارمن سرینواسن نے حاصل کیا۔
منتھن کا مقصد صنعت اور سائنسی تحقیق و ترقی کےایکو سسٹم کےدرمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ منتھن کا آغاز ہندستان کے 76ویں یوم آزادی کےموقع پر کیا گیا تھا۔ یہ ادارہ اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے مقاصد (ایس ڈی جیز) اور ہمارے قومی سائنسی مشن کےمطابق سولیوشنز تیار کرنے کے لئے بہت سے متعلقین کو بااختیار بناتا ہے۔
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کے سود نے اس پلیٹ فارم کو لانچ کیا اور کہا کہ منتھن کی تشکیل ‘ہندستان میں سائنس ، ٹکنالوجی اور اختراع کے ایکو سسٹم کے مختلف متعلقین کے درمیان شراکت داری کے قیام ، فروغ اور اس کا جشن منانے’ کے لئے بہت اہم ہوگی۔منتھن کے مقاصد پر زور دیتے ہوئے انہوں کہا ‘اس سے جی ڈی پی کے معاملے میں صنعت کی شراکت داری کو بہتر بنانے کی حکومت کی کوششوں کو تحریک ملے گی۔ گزشتہ چند برسوں میں تعلیمی ادارے اور صنعت کےدرمیان شراکت داری کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہےاور مسائل و درپیش چیلنجوں کاسامنا کرنے کےلئے جب دونوں فریق یکجا ہوئے تو اس نے بہت اچھی طرح کام کیا’۔
منتھن کے قیام کے لئے کام کرنے والی ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے پی ایس اے کے دفتر کے سائنسی سکریٹری ڈاکٹر پرویندر مینی نے کہا ‘پائیداری کےمقاصد’ حاصل کرنے کے لئے سرکاری –پرائیوٹ –تعلیمی ادارے کے تعاون کو تقویت پہچانے والا ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد عمل آوری میں ایک اہم رول ادا کرنا ہے۔ہندستان کو عالمی سطح پر اختراع کا ایک مرکز بنانے کے واسطے کے مسلسل تعاون اور کام کرنے کے لئے اختراعی خیالات اورایجاد کرنے والے ذہنوں کو اس سے فروغ ملے گا۔ اس ایوارڈ سے ڈیجیٹل انڈیا کے وسیع تر ویژن کویاد کیاگیاہے اور اس سے منتھن کی کامیابی کے پیچھے جو ٹیمیں ہیں ان کے تعاون کو نمایاں کیا گیا ہے’’۔
پی ایس اے کےدفتر کی اسٹریٹیجک ایلائنسیز ڈویژن کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سپنا پوٹی نے کہا ‘‘ایسےوقت میں جب کہ ملک اختراع کا ایک عالمی مرکز بننے کی جانب تیزی سے قدم بڑھا رہا ہے،سائنس،ٹکنالوجی اور اختراع کے ایکوسسٹم میں تعاون کرنے والا ایک پلیٹ فارم خصوصی طور پر ضروری ہے۔تحقیق و اختراع کا ہندستانی پلیٹ فارم منتھن سی ایس آر اور صنعتی آر اینڈ ڈی کے لئے اپنے پروجیکٹ اور اختراعی شراکت داروں کے لئے وسائل حاصل کرنے ، خیالات کے تبادلے، معاشروں کے تعاون کو فروغ دینے اور سولیوشن تیار کرنے میں سہولت فراہم کرانے میں معاون ہوگاجس سے ملک میں سائنسی تحقیق و ترقی کوفروغ ملےگا۔منتھن کا ڈیزائن تیار کرنے والی اور اسے نافذ کرنے والی این ایس ای آئی ٹی کی پوری ٹیم کو مبارک باد’’۔
نیشنل اسٹاک ایکس چینج آف انڈیا لمیٹیڈ کے ایم ڈی اینڈ سی ای او جناب آشیش کمار چوہان نے کہا کہ منتھن پلیٹ فارم ایک ویژنری پلیٹ فارم ہے جو حقیقت میں حکومت ہند کے ڈیجیٹل مشن میں معاون ثابت ہوگا۔اس تیز فہم اور اختراعی پلیٹ فارم کو ایک حقیقت میں تبدیل کرنے میں زبردست تعاون دینے کے لئے پی ایس اے اور این ایس ای آئی ٹی کے دفتر کی ٹیموں کو میں مبارک باد پیش کرتاہوں۔یہ ایوارڈ ٹیم ورک اور مہارت حاصل کرنے کے لئےکی گئی زبردست کوششوں کا ایک نتیجہ ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے پر این ایس ای آئی ٹی کے ایم ڈی اینڈ سی ای او جناب اننتارمن سرینواسن نے کہا ‘یہ ایوارڈ صارفین کو زیادہ بااثر اور گوناگونیت والےپروجیکٹ فراہم کرنے کی این ایس ای آئی ٹی کی عہد بندی کی ایک تائید ہے۔اختراعی مہارت فراہم کرانے اور شاندار کاروباری نتائج حاصل کرنےمیں این ایس ای آئی ٹی کی کوششوں کے اعتراف کے لئےڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے جیوری ارکان اور آرگنائزنگ ٹیم کا میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں حکومت ہند کے پی ایس دفتر کے لئےبھی ممنونیت کااظہار کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں اسٹریٹیجک ٹکنالوجی شراکت دار ہونے کا اعزاز بخشا۔منتھن کے کامیابی کےساتھ لانچ کئے جانے کے پیچھے جن ٹیموں کی کوششیں کارفرما ہیں وہ اس عالمی اختراعی پلیٹ فارم کو مفید اور کامیاب بنانے کے لئےتمام تعریفوں کی مستحق ہیں۔
ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ بزنس ایکسی لینس ایوارڈز 2022:
ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ دنیا بھر میں اداروں کو بی 2بی ڈیٹا، نظریاتی مواد اور اے آئی سے چلنے والے پلیٹ فارم فراہم کرانے والا ایک عالمی ادارہ ہے۔سال1841 سے ہی چھوٹی بڑی ہر طرح کی کمپنیاں جوکھم کے بندوبست اور مواقع کا پتہ لگانے میں مدد کےلئے ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ پر اعتماد کرتی رہی ہیں۔ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ ایس ایم ای اور مڈ کارپوریٹ بزنس ایکسی لینس ایوارڈز 2022ایس ایم ایز اور مڈکارپوریٹ کی کامیابیوں کی کارکردگی کا اعتراف کرنے کی کوشش ہے۔ اس ایوارڈز میں 23 زمرےشامل ہیں۔جن میں موٹے طور پر کاروباری کارکردگی کے معیارات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ایوارڈ کے لئےکی گئی نامزدگیوں پر ایک ممتاز جیوری پینل نے غوروخوض کیا۔اس جیوری پینل میں بینکنگ اور توانائی کی ترقی کے شعبےکےماہرین شامل تھے۔
این ایس ای آئی ٹی کا تعارف:
این ایس ای آئی ٹی لمیٹیڈ ایک عالمی ٹکنالوجی ادارہ ہے جو بنیادی طور پر بینکنگ،بیمہ اور سرمایہ بازار کے ایکو سسٹم میں ایک پیچدہ ڈیجیٹل ماحول میں مہارت کی فراہمی پر مرکوز ہے اورجو پوری طرح نیشنل اسٹاک ایکسچنج آف انڈیا کی ایک معاون کمپنی ہے۔ان کی بنیادی خدمات میں ایپلی کیشن کی تجدید بزنس ٹرانسفارمیشن ، ڈیٹا کاتجزیہ ، بنیادی ڈھانچہ اور کلاؤڈ خدمات ،سائبرسیکورٹی ، ایڈ ٹیک اور آن لائن امتحانات کے سولیوشن فراہم کرانا شامل ہے۔
مزید معلومات کے لئے www.nseit.com.دیکھیں۔
************
ش ح۔ ا گ- ج
Uno-13123
(Release ID: 1879951)
Visitor Counter : 211