ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سومنگلم پنچمابھوت کانفرنس سیریز وایو(وی اے وائی یو) –  زندگی کے لئے روح رواں ، بھوبنیشور میں  منعقد ہوگی

Posted On: 30 NOV 2022 11:05AM by PIB Delhi

آزادی کے 75  ویں  سال میں آزادی کا امرت مہوتسو  منانے  کے لئے  اور  ملک میں  صاف ہوا کی ضرورت پر  ایک چینل ڈائیلاگ کی طرف سے  ‘وایو (وی اے وائی  یو) -  زندگی کے لئے روح رواں’  کے عنوان سے  2  دسمبر  2022  کو شکشا وانوسندھان یونیورسٹی ، بھوبنیشور ،  اڈیشہ میں  ایک کانفرنس منعقد  ہو رہی ہے۔ یہ کانفرنس ہوا کے تبدیل ہوتے ہوئے معیار  کے ایشوز  پر  مرکوز ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ موسمیاتی تبدیلی  اور  آلودگی پر  کنٹرول کو لے کر  سائنسی  نقطہ نظر  سے  مباحثہ ہوگا، تاکہ  ہم  قدیم مخطوطوں اور  کتابوں سے  ہوا کے معیار کو  بہتر بنانے کے عمل کو سمجھ سکیں۔

 اس تقریب میں  اڈیشہ کے گورنر  عزت مآب پروفیسر گنیشی لال، ماحولیات، جنگلات  اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر  جناب  بھوپندر یادو ، تعلیم  اور ہنر مندی  وکاروبار کے مرکزی وزیر جناب دھرمیند رپردھان ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت  جناب اشونی کمار چوبے،  کٹک کے  ممبر پارلیمنٹ جناب بھرتھو ہری مہتاب،  بھوبنیشور کی  مملکت پارلیمنٹ محترمہ آپراجیتا  سارنگی اور  ملک کے  دیگر  علاقوں  سے اہم شخصیات  شریک ہوں گی۔

پنچمابھوت کے نظریہ  کے مطابق قدرت کی ہر چیز پانچ عناصر مٹی، پانی ، آگ ، ہوا  اور  خلاء  سے تعمیر ہوئی ہے۔ ان عناصر میں سے کسی ایک میں عدم توازن سے  یا  اس کو خطرہ لاحق ہونے سے  انسانی زندگی  کے لئے  خطرات  پیدا ہوجاتے ہیں۔ چنانچہ قوت  زندگی کی پائیداری  اور  اچھی صحت کے لئے  صاف ہوا کی اشد ضرورت ہے۔ وایو  کانفرنس  کا مقصد  تمام اہم اسٹیک ہولڈر  کو متحد کر کے  قومی  صاف ہوا پروگرام  میں  مقرر شدہ  ہمارے  ہوا کے معیار  سے متعلق  اہداف  کی حصولیابی کے لئے  سرکاروں کے ذریعہ  کی جانے والی  اہم کوششوں  کی تعمیر سازی  کرنا  ہے۔

صاف ہوا کے اہداف  کی حصولیابی کے لئے  اپنی کوششوں میں  ہمارے شہروں کی  حصولیابیوں کا جشن منانے کے لئے  صاف ہوا سروے پر مبنی ‘نیشنل کلین ایئر سٹی’ ایوارڈ ہوا کے  معیار کے اہداف کو پورا کرنے  اور  اصلاحات  اور  عملی  نفاذ  کے لئے  بہترین کارکردگی  کا مظاہرہ کرنے  والے  9  شہروں کو  دیا جائے گا۔ ان شہروں کو  مجموعی طور پر  پانچ کروڑ روپے پر مشتمل نقد انعام سے  نوازا جائے گا تاکہ  ان کی  صاف  ہوا سے متعلق  اہداف کی سمت میں کی جانے والی کوششوں کو مزید مہمیز کیا جاسکے۔

ملک کے نوجوانوں کو  تعمیری طور سے  جوڑنے اور  ہوا کے  معیار کے تعلق سے  انہیں  چیلنجوں کا حل نکالنے کے لئے  اپنے  اختراعاتی  خیالات  کو پیش کرنے کے لئے  ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کی غرض سے  2  دسمبر  2022  کو  ایک  پرکشش  نوجوانوں سے متعلق  شیشن بھی منعقد کیا گیا ہے، جس میں  طلباء ، فلکیاتی سائنس،   موسمیاتی تبدیلی ، انسانی صحت ، ورثہ جاتی مطالعات ، زرعی  ایشوز  اور  انہیں دور کرنے  کے اقدامات پر  ماہرین کے ساتھ  ایک شیشن  میں حصہ لیں گے۔ ہوا کے معیار ، قدرتی متبادل اور اڈیشہ  کے ورثے  کی نمائش کرنے کے لئے  عوامی بیداری  میں اضافے کی غرض سے  ایک نمائش  بھی  منعقد کی جائے گی۔

اجلاس میں ماہرین ، طلباء ، اساتذہ، ریاستی  آلودگی کنٹرول کے بورڈوں ، آلودگی کنٹرول کمیٹیوں ، میونسپل کمشنروں، ریاستی ماحولیاتی سکریٹریوں، سائنسدانوں اور انجینئروں سمیت  500  سے زیادہ  شرکاء شامل ہوں گے۔ آزادگی کے امرت مہو تسو کے تحت  جاری تقریبات میں  عوامی  شراکت داری  میں اضافہ کرنے کے لئے  یہ ایک  بڑا  شراکت داری پروگرام ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- ق ج- ق ر)

U-13118


(Release ID: 1879919) Visitor Counter : 134