صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

صدر جمہوریہ  ہند نے ہریانہ کی حکومت کی طرف سے منعقدہ شہری استقبالیہ میں شرکت کی

Posted On: 29 NOV 2022 9:02PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 نومبر، 2022/ صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج شام (29 نومبر 2022) چندی گڑھ کے ہریانہ راج بھون میں حکومت ہریانہ کی طرف سے ان کے اعزاز میں دیے گئے شہری استقبالیہ میں شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے سیاست، خلائی سائنس، کھیل، ملک کے غذائی تحفظ، صنعتی پیداوار، خدمات کے شعبے، دفاع وغیرہ جیسے مختلف شعبوں میں ہریانہ کی تعاون کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے رقبے کا 1.4 فیصد سے کم اور 2 فیصد سے بھی کم آبادی کے ساتھ، ہریانہ ملک کی مجموعی ترقی میں زبردست تعاون کر رہا ہے۔ اس ریاست کے کسانوں نے بھارت کی غذائی تحفظ میں انمول شراکت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبے میں کامیاب جدید طریقوں کو اپنانے کے لیے اسرائیل، برازیل اور نیدرلینڈ جیسے ممالک کے ساتھ مل کر ہریانہ میں ’سینٹر آف ایکسیلنس‘ قائم کیے گئے ہیں۔

 صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ زراعت کے ساتھ ساتھ ہریانہ صنعتی پیداوار اور خدمات کے شعبے میں بھی ایک سرکردہ ریاست ہے۔ یہ آٹوموبائل بنانے والی ایک بڑی ریاست ہے۔ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ گروگرام میں 250 سے زیادہ فارچیون-500 کمپنیوں کے دفاتر ہیں اور اس شہر کو ’گلوبل سٹی‘ کہا جاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ہریانہ بھی فی کس آمدنی کے لحاظ سے پانچ اعلیٰ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں شامل ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے نوٹ کیا کہ ریاست کی ہمہ جہت ترقی کے لیے حکومت ہریانہ کی کوششوں کی وجہ سے ہریانہ کے لوگ جوش کے ساتھ ترقی کی راہ پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے اس اعتماد کا ظاہر کیا کہ سال 2047 میں امرت کال کے دور کی تکمیل تک بھارت خود کو ایک ترقی یافتہ ملک بنا لے گا اور ہریانہ کے عوام کا تعاون اس کامیابی میں بہت اہم ہوگا۔

قدیم دور کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہریانہ بھارت کی قدیم ترین تہذیب کا مرکز رہا ہے۔ اس ریاست پر ویدک دور کے سب سے اہم دریا سرسوتی کا آشرواد حاصل۔انہوں نے اس بات کو نوٹ کرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا کہ ہریانہ حکومت نے اس وراثت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور تحفظ کے لیے ہریانہ سرسوتی ہیریٹیج ڈیولپمنٹ بورڈ تشکیل دیا ہے۔

صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ سال 2014 میں صنفی تناسب 871 تھا جو اب 913 تک پہنچ گیا ہے اس کے لیے ریاست کی حکومت اور عوام ستائش کے حقدار ہیں۔ انہوں نے اس خواہش کا ظاہر کیا کہ صنفی تناسب میں بہتری کا یہ سفر جاری رہے گا اور ہریانہ کے بھائی بہن پورے ملک کے لیے خواتین کو با اختیار بنانے کی مثالیں پیش کرتے رہیں گے۔

صدر جمہوریہ ہند کی تقریر کے لیے یہاں کلک کریں-

  ۔۔۔

ش ح ۔ و ا۔ ا م ۔                                                 

U 13105



(Release ID: 1879886) Visitor Counter : 107


Read this release in: English , Hindi , Punjabi