وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ نے ناگالینڈ کے نیولینڈ میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا

Posted On: 29 NOV 2022 4:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 29 نومبر، 2022/ بھارتی بحریہ نے آج دیما پور سے 35 کلومیٹر دور ناگالینڈ کے دور دراز واقع ضلع نیولینڈ میں ملٹی اسپیشلٹی، طبی اور تندرستی کے کیمپ کا انعقاد کیا۔ یہ اِن سے شمال مشرقی ریاستوں تک رسائی اور بھارتی بحریہ کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے طور پر منصوبہ بند سرگرمیوں کے سلسلے کا ایک حصہ تھا۔ کیمپ کا افتتاح سرجن ریئر ایڈمرل رویندراجیت سنگھ، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل میڈیکل سروسز (بحریہ ) اور نیولینڈ کی ضلع کمشنر محترمہ سارہ ایس جمیر نے کیا۔ ملٹی اسپیشلٹی کیمپ میں طبی اسپیشلسٹ، نسوانی امراض کے ماہر ڈاکٹر ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، ماہر امراض چشم، ریڈیولاجسٹ اور ڈینٹل اسپیشلسٹ شامل تھے، جو بھارتی بحریہ کے مختلف کمانوں سے یہاں تعینات کیے گئے تھے۔ ماہرین کی تجویز کردہ ادویات مریضوں میں مفت تقسیم کی جا رہی ہیں۔

کیمپ کے دوران پیش کی جانے والی خدمات میں ماہرین کی مشاورت اور مفت ادویات کے علاوہ پوری جسم کا مکمل تجزیہ ، ہڈیوں کی منرل ڈینسٹومیٹری، الٹراسونوگرافی، لیب انویسٹی گیشن اور اینتھروپومیٹری شامل تھیں۔ کیمپ میں آنے والی شہری آبادی کے لیے صحت کی تعلیم، کینسر سے بچاؤ کی تربیت اور سی پی آر دی گئی۔ بھارتی بحریہ کی طرف سے میڈیکل کیمپ کا منصوبہ 29 اور 30 ​​نومبر 2022 دو دنوں کے لیے رکھا گیا ہے۔ کیپ کے پہلے دن نیولینڈ اور آس پاس کے گاوؤں سے  250 سے زیادہ لوگوں نے یہاں آکر سہولیات کا فائدہ اٹھایا ۔

  ***

ش ح ۔ و ا۔ ا م ۔                                                 

U 13096


(Release ID: 1879848) Visitor Counter : 118


Read this release in: English , Hindi , Manipuri , Tamil