بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کے وی آئی سی چیئرمین نے نینی تال میں آرزومندانہ ری -ہیب پروجیکٹ کا افتتاح کیا

Posted On: 28 NOV 2022 7:27PM by PIB Delhi

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمار نے آج ضلع نینی تال کے  ہلدوانی کے فاریسٹ رینج فتح پور میں واقع گاؤں چوسلہ میں کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (حکومت ہند کی بہت چھوٹی ، چھوٹی  اور  درمیانہ  درجے کی  انٹرپرائززکی وزارت ) کے آرزومندانہ  ری-ہیب پروجیکٹ (شہد کی مکھیوں کے استعمال سے انسانوں پر ہونے والے  حملوں کو کم کرنا) کا افتتاح کیا ، جہاں انہوں نے چوسلہ گاؤں میں دیہی مستحقین میں شہد نکالنے والوں کے ساتھ شہد کی مکھیوں کے 330 باکسز، مکھیوں کی کالونیاں اور ٹول کٹس بھی مفت تقسیم کیں۔

   

اس موقع پر کے وی آئی سی کے چیئرمین نے مجمع کو بتایا کہ کھادی اینڈ ولیج انڈسٹریز کمیشن (کے وی آئی سی)، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی گراں قدر رہنمائی میں، ملک کی 7 ریاستوں، یعنی کرناٹک، مہاراشٹرا ،مغربی بنگال، آسام اور اڑیسہ میں  جہاں ہاتھیوں کے حملے زیادہ ہوتے ہیں اور اس پروجیکٹ کے تحت ایسے علاقوں میں شہد کی مکھیوں کے باکسز کی باڑ لگائی جاتی ہے جہاں سے ہاتھی انسانی بستیوں اور کسانوں کے کھیت کی طرف بڑھتے ہیں۔ ہاتھیوں کی نقل و حرکت کے راستوں پر شہد کی مکھیوں کے باکسزکی  باڑ لگانے سے جنگلی ہاتھیوں کا راستہ رکتا ہے۔ اس طرح شہد کی مکھیوں کے ذریعے ہاتھیوں کو انسانوں پر حملہ کرنے اور کسانوں کی فصلوں کو تباہ کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔

     

ایک نئی پہل کے طور پر ری - ہیب  پروجیکٹ کوکے وی آئی سی کے ذریعے منتخب مقامات پر ایک سال کی مدت کے لیے چلایا جائے گا۔

چیئرمین نے یہ بھی بتایا کہ ہمارے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’سویٹ ریولیوشن‘‘ کے نعرے  کو پورا کرنے اور ملک کے بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لیے ہنی مشن پروگرام کھادی اور گرام ادیوگ وکاس یوجنا کے تحت پورے ملک میں سال 19-2018 سے لاگو کیا گیا ہے۔ اس اسکیم سے مستفید ہونے والوں کوکے وی آئی سی کی طرف سے فراہم کردہ شہد کی مکھی پالنے کی تربیت کی تکمیل کے بعدشہد کی مکھیوں کے  10 باکسز، مکھیوں کی کالونیاں اور ٹول کٹس فراہم کی جاتی ہیں۔

ریاست اتراکھنڈ میں ہنی مشن پروگرام کے تحت سال 19-2018 سے 22-2021 تک کل 712بے روزگاروں اور اور کسانوں میں شہدکی مکھیوں کے 7120 باکسز، مکھیوں کی کالونیاں اور ٹول کٹس اور دیگرسامان تقسیم کیے گئے ہیں، جن میں سے شہیدکی مکھیوں کے  3910 باکسزدرج فہرست ذات کے391 مستحقین کو  ، شہدکی مکھیوں کے 790باکسز79 درج فہرست قبائل کے مستحقین کو اور 242 عام زمرے کے مستحقین کو 2420 شہد کی مکھیوں کے باکسز تقسیم کیے گئے ہیں۔

 

 

************

 

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U: 13066)



(Release ID: 1879707) Visitor Counter : 142


Read this release in: English , Hindi