قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این سی ایس ٹی نے 27 اور 28 نومبر کو دو روزہ ورک شاپ جنجاتیہ انوسندھان- اسمیتا، اَستتو اَیوم وکاس کا انعقاد کیا

Posted On: 28 NOV 2022 7:08PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

• این سی ایس ٹی نے ’جنجاتیہ انوسندھان- اسمیتا، استتو ایوم وکاس‘ پر دو روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔

• قدرتی وسائل میں بھاری کمی ، تغذیہ کی کمی، تکلیف دہ نقل مکانی جیسے اہم مسائل پر بات چیت اور غور و خوض کیا گیا ۔

این سی ایس ٹی  کی طرف سے منعقدہ دو روزہ ورکشاپ ’جنجاتیہ انوسندھان- اسمیتا، استتو ایوم وکاس‘ آج اختتام پذیر ہوئی ۔ورکشاپ کا افتتاح 27 نومبر کو نئی دلّی کے وگیان بھون کے پلینری ہال میں کیا گیا تھا۔

اس موقع پر مہمان خصوصی آئی سی ایس ایس آر  کے چیئرمین  جناب جتندر کے بجاج اور این سی ایس ٹی کے چیئر پرسن جناب ہرش چوہان، این سی ایس ٹی کے رکن جناب اننت نائک اور  نئی دلّی میں این سی ایس ٹی کی سکریٹری محترمہ الکا تیواری بھی  موجود تھے۔

این سی ایس ٹی کی سکریٹری محترمہ الکا تیواری نے جھارکھنڈ کے کھُنٹی میں ( اس وقت کا رانچی ضلع ) کے آرکی بلاک میں ایک ایڈمنسٹریٹر کے طور پر اپنے تجربات اور سیکھنے کے بارے میں بتایا کہ وسائل کے صحیح استعمال کے لئے منصوبہ بندی ضروری ہے لیکن مزید کہا کہ اگر ہم اُن لوگوں کو نہیں سمجھتے ، جن کے لئے ہم منصوبہ بندی کر رہے ہیں تو یہ بے معنی ہوگا ۔

ورکشاپ کے پہلے دن ماضی سے حال تک درج فہرست قبائل کے روابط اور قبائلی تحقیق کے بیانیے کو ختم کرنے کی ضرورت پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔

ورک شاپ میں مقررین نے قبائلی تاریخ کو درست کرنے کے لئے زبانی روایت پر دستاویزات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

ورکشاپ کے دوسرے دن قدرتی وسائل کی بھاری کمی ، تغذیہ کی قلت، تکلیف دہ نقل مکانی، بی پی ایل کے تحت آبادی میں اضافہ، ترقیاتی عمل میں لوگوں کی شرکت کی کمی، روایتی ترقیاتی نظام کی تباہی اور سماجی پریشانیوں میں اضافہ جیسے اہم مسائل پر بات چیت ہوئی۔

ورکشاپ کے دوران علم پر مبنی رائے عامہ قائم کرنے کے لئے بنیادی سطح پر تحقیق اور اس کے اثرات کے تجزیے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا ۔

بات چیت میں قبائلی تحقیق میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے کردار کو پیش کیا گیا اور اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ یہ ادارے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 

Click here for details of day 1 workshop.

Click here for details of day 2 of the workshop.

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  13070


(Release ID: 1879700)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi