صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزارت صحت نے 41ویں بھارت بین الاقوامی تجارتی میلے 2022 میں پبلک کمیونیکیشن اور آؤٹ ریچ میں نمایاں تعاون کے لئے ایوارڈ جیتا


37,000 سے زیادہ اسکریننگ، مشاورت اور تربیت دی گئی

Posted On: 28 NOV 2022 3:53PM by PIB Delhi

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے پویلین کو کل پرگتی میدان میں منعقدہ 41 ویں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر 2022 میں "عوامی مواصلات اور آؤٹ ریچ کی طرف نمایاں تعاون " کے لئے نوازا گیا ہے۔ 14 نومبر ، 2022 ء سے شروع ہونے والے پندرہ دن کے دوران روزانہ کی تعداد میں لوگوں کی آمد کے ساتھ تجارتی میلے میں ہیلتھ پویلین سب سے زیادہ مقبول پویلین میں سے ایک تھا۔

image001DH9B.jpg

image002ZEMX.jpg

 

ہیلتھ پویلین مختلف اسکریننگ کا مرکز تھا، جس میں صحت عامہ کے مختلف مسائل میں مشاورت کے ساتھ ساتھ پرگتی میدان میں مرکزی مقام اور تین آف سائٹ کیمپوں میں ماہرین کے ذریعہ جان بچانے والی مہارتیں فراہم کی گئیں ۔ پویلین میں 37,887 اسکریننگ، تحقیقات، مشاورت اور تربیت دی گئی۔ بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر کی اسکریننگ کی سب سے زیادہ تعداد بالترتیب 4990 اور 4356 تھی۔ تقریباً 5530 افراد نے این ایچ اے  کاؤنٹر کا دورہ کیا ، جہاں 1110 افراد نے اپنے اے بی ایچ اے  کارڈ حاصل کئے اور انہیں اے بی ایچ اے آئی ڈی  حاصل کرنے کے فوائد بھی فراہم کئے گئے۔ 2920 افراد کو ٹی بی کی روک تھام اور بندوبست کے بارے میں مشورہ دیا گیا اور بہت سے لوگوں نے نِکشے متر بننے کا عہد کیا۔ 2000 سے زائد افراد کو زندگی بچانے کی مہارت کی تربیت دی گئی ، جب کہ 2616 افراد نے اپنی آنکھوں کا چیک اپ کروایا اور 2371 افراد  کا عام چیک اپ کیا گیا ۔ تقریباً 2000 لوگوں کی فزیوتھراپی کی گئی اور تقریباً 2000 لوگوں کی خون کی کمی کی جانچ کی گئی اور اس سے نمٹنے کے لئے صحت مند کھانے کی عادات کے بارے میں مشورے دیئے گئے ۔  این اے سی او  کے لئے تقریباً 1798 کاؤنسلنگ کی گئیں اور تقریباً 441 لوگوں کے ایچ آئی وی ٹیسٹ کرائے گئے۔ انیمیا مکت بھارت اسٹال پر ہیموگلوبن کے 2408 لوگوں نے جانچ کرائی ۔ تقریباً 1653 افراد کو ویکٹر کنٹرول کے بارے میں بتایا گیا  اور تقریباً 810 لوگوں نے دماغی صحت کے مختلف پہلوؤں پر مشاورت حاصل کیں ،  جس میں بچوں، بزرگوں کی ضروریات اور کام کے دباؤ کے خدشات شامل ہیں۔

image003CSP3.jpg

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے پویلین نے کامیابی کے ساتھ لوگوں کو متوجہ کیا اور ٹی بی ، نو تمباکو، ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں اور غیر متعدی بیماریوں کے بارے میں کوئز مقابلوں کے انعقاد کے ذریعے معلومات فراہم کیں ۔  یومیہ نکڑ ناٹکوں نے آنے والوں کو مختلف موضوعات پر جیسے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ، ایچ آئی وی/ایڈز کے بارے میں آگاہی اور اس سے جڑے بدنما داغ کو دور کرنے، ٹی بی کے ٹیسٹ اور علاج کے لئے حکومت کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھانے  اور لوگوں کو اپنے اعضاء کو عطیہ دینے کے عزم کرنے کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ۔ پویلین میں ابھرتے ہوئے مسائل جیسے آلودگی، صحت مند کھانا، صحت مند طرز زندگی وغیرہ پر بیداری کے لئے اسکول جانے والے بچوں کے لئے جادوئی شوز اور ڈرائنگ اور کوئز کے پروگراموں کا انعقاد  کیا گیا۔

image004KDUQ.jpg

 

ایوارڈ یافتہ پویلین کی ایک خاص بات ماہرین، معروف ڈاکٹروں اور دیگر نامور شخصیات کے ساتھ ’’ اسپاٹ لائٹ گفتگو ‘‘ تھی ،  جس میں  فضائی آلودگی اور اس کے  صحت پر اثرات، صحت مند طرز زندگی اپنانے، اعضاء کے عطیات،  صحت کی دیکھ بھال کے نظام میں نرسوں کا رول ، متعدی اور غیر متعدی بیماریاں ، روبوٹک سرجری اور اس کے فوائد ،  جذام اور دانتوں سے متعلق بیماریوں وغیرہ پر بات کی گئی ۔

پدم شری اور کھیل رتن ایوارڈ یافتہ ڈاکٹر دیپا ملک نے پویلین کا دورہ کیا اور نکشے متر کے طور پر تعاون کا عہد کیا۔ انہوں نے لوگوں اور مہمانوں کے ساتھ ٹی بی سے بچنے کا اپنا ذاتی تجربہ بھی بیان کیا۔

image0052XTH.jpg

image0060GFK.jpg

 سال 2022 ء کے مسٹر انٹر نیشنل کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر آنے والے جناب لوک آنند شیتری مایوم نے اپنے دورے کے دوران ذہنی صحت اور صحت مند کھانے اور صحت مند طرز زندگی کو ایک اہم جزو کے طور پر غیر متعدی بیماریوں سے دور رکھنے پر بات کی۔

یہ ایوارڈ ، ایک تقریب کے دوران انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن (آئی ٹی پی او) کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر آئی اے ایس (ریٹائرڈ) جناب پردیپ سنگھ کھرولا نے  مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے عطا کئے ۔

 

******

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  13057



(Release ID: 1879639) Visitor Counter : 101


Read this release in: Marathi , Tamil , English , Hindi