وزارت اطلاعات ونشریات

اِفّی53 منی پوری سنیما کے 50 سال منا رہا ہے


‘‘ہم نے افّی میں منی پوری سنیما کے ایک سیکشن کا اپنا سب سے پیارا خواب پورا کر لیا ہے’’: سنزو باچاسپتیمیم

‘‘ہماری فلمیں ہماری شناخت، ثقافت، سیاسی مسائل اور نمایاں طرز زندگی کو ظاہر کرتی ہیں’’: الیگزینڈر ایل پو

Posted On: 24 NOV 2022 10:45PM by PIB Delhi

اِفّی 53 کے شو پیس سیکشن کا 'منی پوری سنیما کے 50 سال' کا جشن کل شروع ہوا۔ منی پور فلم ڈیولپمنٹ سوسائٹی کے سکریٹری سنزو باچاسپتیمیم نے کہا کہ یہ ایک دیرینہ خواب تھا جسے انہوں نے پورا کیا ہے، اور تعاون اور صحت مند تعلقات کے لیے وزارت اطلاعات ونشریات اور این ایف ڈی سی کا شکریہ ادا کیا جو اِفّی  میں منی پوری سینما کے شوکیس سیکشن کے اس قابل فخر لمحے کا سبب بنے۔

جناب بچاسپتیمیم، فلم فورم منی پور کے چیئرپرسن ایل سرجاکانتا سرما، ڈائریکٹر اشوک ویلو اور تخلیقی پروڈیوسر الیگزینڈر ایل پو کے ساتھ گوا میں 53ویں  اِفّی کے ضمن میں منعقدہ اِفّی "ٹیبل ٹاک" کے دوران میڈیا اور مندوبین کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ .

منی پوری سنیما کی گولڈن جوبلی منانے کے لیے اس سال اِفّی میں 10 فلموں کا ایک پیکج – 5 فیچر اور غیر فیچرزمرے کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ کل کی دکھائی جانے والی فلمیں غیر فیچر فلم رتن تھیئم: دی مین آف تھیٹر اور فیچر فلم ایشاناؤ تھیں۔

 

جناب بچاسپتیمیم نے 1972 میں ماتمگی منی پور اور اس کے بعد بروجیندرگی لوہونگبا کی ریلیز کے ساتھ منی پوری سنیما کی ابتداء کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے منی پور میں فلم سازوں کو درپیش مسائل -کم بجٹ سے لے کر سیاسی ہنگامہ آرائی تک – کے بارے میں بات کی جو اس سب کے باوجود سالانہ تقریباً 45-50 فیچر فلمیں بناتی ہے، جن میں سے کچھ اب نیٹ فلکس جیسے اوٹی ٹی پلیٹ فارمز کا بھی حصہ ہیں – جو کہ منی پور میں فلم انڈسٹری کے پختہ ہونے کا ثبوت ہے۔

 

فلمساز اشوک ویلو اور ان کے بھائی الیگزینڈر ایل پو،جن میں سے دونوں ستیہ جیت رے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ کولکتہ کے سابق طالب علم ہیں، نے اپنی فلم کے بارے میں بات کی جس میں ایک اہم ذاتی مس ہے۔ سیاسی بحران پر ان کی فیچر فلم، جس کا نام لک ایٹ دی اسکائی ہے، ووٹ دینے کے حق اور دیگر آئینی حقوق کی تصویر کشی کرتی ہے اور ان کے آبائی گاؤں میں ان کے خاندان سے جڑے واقعات سے متعلق  مستحکم اثرات رکھتی ہے۔

انہوں نے ان تمام غیر پیشہ ور لیکن انتہائی باصلاحیت اداکاروں کے بارے میں بھی بات کی جو لک ایٹ دی اسکائی کا حصہ تھے، اور ان کے کام کی وجہ سے انہیں یہاں اِفّی میں نمائش کا موقع ملا۔ پروڈیوسر الیگزینڈر ایل پو اور دیگر نے اس حقیقت کو اجاگر کیا کہ ان کی فلمیں ان کی ریاست کی منفرد ثقافتی زندگی اور سیاست کی عکاس ہیں۔ جناب سنزو باچاسپتیمیم نے منی پور میں تھیٹر کی مالا مال روایت کے مضبوط اثر کو بھی اجاگر کیا ۔ پہلی فیچر فلم ماتمگی منی پور تیرتھ یاترا ڈرامے پرمبنی  تھی۔

 

جناب سنزو باچاسپتیمیم نے یہ بھی کہا کہ کئی سالوں سے سنیما ہال بند ہونے کے باوجود، حال ہی میں منی پور میں تقریباً  200  افراد کی گنجائش والے 2 پی وی آر تھیٹر کھولے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، منی پوری سنیما میں  او ٹی ٹی پلیٹ فارمز کی گہری دلچسپی مقامی فلم سازوں کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے کاموں کی نمائش کے لیے ایک قوت  بہم پہنچائے گی۔

 

ش ح۔ ا  ک - ج

Uno13041

 



(Release ID: 1879493) Visitor Counter : 171


Read this release in: Tamil , English , Hindi