بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی انڈیا پویلین نے بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلے -2022میں ریکارڈ 12.06کروڑروپے کی فروخت درج کی ہے

Posted On: 27 NOV 2022 9:02PM by PIB Delhi

کھادی انڈیا پویلین نے بھارت کے بین الاقوامی تجارتی میلے -2022میں اپنے پویلین میں دیہی علاقوں  میں کھادی کے فنکاروں اوردستکاروں کے ذریعہ تیارکردہ کھادی کے ممتاز ملبوسات اوردیہی صنعت کی اشیاء اورمصنوعات کی نمائش کی۔ ان مصنوعات میں مغربی بنگال کی مسلن کھادی ، جموں وکشمیر کی پشمینہ ، گجرات کی پٹولہ ریشم، بنارسی سلک ، بھاگلپوری سلک ، پنجاب کی پھلکاری ، آندھرارپردیش  کی قلمکاری اوردیگربہت سی قسم کی سوتی اورریشمی اوراونی مصنوعات  اور ملبوسات وغیرہ شامل ہیں ۔پویلین میں آنے والے شائقین نے ان اشیاء، مصنوعات اورملبوسات میں بہت دلچسپی دکھائی اورخریداری بھی کی۔ کھادی انڈیا پویلین نےاس میلے میں 12کروڑ6لاکھ روپے کی فروخت کی جوکہ ایک ریکارڈ ہے اس کے علاوہ صنعت کاروں کو مختلف النوع مصنوعات  سپلائی کرنے کے آرڈر بھی موصول ہوئے ۔ جو مستقبل میں ان کی مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوگی ۔

کے وی آئی سی کے چیئرمین جناب منوج کمارنے کھادی کو عالمی سطح تک لے جانے سے متعلق مہاتماگاندھی  کے خوابوں  کو وزیراعظم جناب نریندرمودی کے وژن کے ساتھ شامل کرتے ہوئے ، سبھی فنکاروں اوردستکاروں کو اسناد تفویض کرکے ان کی عزت افزائی کی اور تجارتی میلے میں ان کی شرکت کے لئے ان  کاشکریہ اداکیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013EIY.jpg

کھادی  اورگرام ادیوگ کمیشن (کے وی آئی سی ) نے بھارت کے بین الاقوامی  تجارتی میلے ۔2022کے ہال نمبر 3میں ‘‘کھادی انڈیا پویلین ’’ کاانعقاد کیاتھا تاکہ کھادی اوردیہی صنعتوں کی بہترین مصنوعات کی نمائش کی جاسکے ۔کمیشن نے کھادی انڈیا پویلین کے ذریعہ وزیراعظم  جناب نریندرمودی کے وژن ‘‘ووکل فارلوکل ، لوکل ٹوگلوبل ’’ کو ہم آہنگ کیاہے ۔ میلے میں کے وی آئی سی کے ذریعہ قائم کردہ ‘‘کھادی انڈیاپویلین’’کا بہت سی ممتاز شخصیات  ، سفارت کاروں ، سفارت خانوں کے ہائی کمشنر صاحبان ، ارکان پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ لاکھوں دیگرافراد  نے دورہ کیا۔ اس کھادی انڈیاپویلین کے مہاتماگاندھی جی اوروزیراعظم  جناب نریندرمودی  کے ساتھ ‘‘سیلفی پوائنٹ ’’ سبھی لوگوں کے لئے ایک پرکشش مقام بنارہا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002445V.jpg

کھادی  دستکاری ، فنکاروں ، صنعت کاروں اورچھوٹی صنعتوں کے نمائندوں  کے ذریعہ قائم کئے گئے 200سے زیادہ اسٹالس کے ذریعہ ، ملک کے فنکاروں ، ثقافتی گوناگونیت  اورروایتی مہارتوں کو، کھادی کے شائقین اورمداحوں سے ملاقات کرنے اور گاہکوں کی دلچسپی کے بارے میں جاننے کا موقع ملا ، تاکہ وہ مستقبل میں ان کی دلچسپی کی مناسبت سے اپنی مصنوعات تیارکرسکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032SZ1.jpg

کپاس تیارکرنے سے متعلق چرخہ پردھاگہ بننے کابراہ راست مظاہرہ ، مٹی کے برتن اور دیگراشیاء بنانے ، اگربتی بنانے وغیرہ کے براہ راست مظاہرہ کی بدولت  ، نوجوانوں  کو ترغیب حاصل ہوئی کہ وہ خود اپنی صنعتیں قائم کریں اوریہ کہ وہ کے وی آئی سی کی اسکیموں کے ذریعہ کس طرح خودکفیل بن سکتے ہیں ۔ خصوصی ‘‘فیسی لیئشن ڈیسک ’’ کے ذریعہ نوجوان افرادکو  کے وی آئی سی کی اسکیموں  کے بارے میں جانکاری حاصل ہوئی تاکہ  وہ خود اپنا روزگار  قائم کرسکیں اورنوکری تلاش کرنے والوں  کے بجائے نوکریاں فراہم کرنے والے افراد بن سکیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004ZTCY.jpg

***********

(ش ح ۔ع م۔ ع آ)

U -13037

 



(Release ID: 1879491) Visitor Counter : 110


Read this release in: English , Hindi , Marathi