وزارت اطلاعات ونشریات

’گروجن‘ 15ویں-16ویں صدی کے آسامی لیجنڈ سریمنت شنکردیو کو موسیقی ریز  خراج عقیدت


مجھے شنکردیو کے پیغام کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت محسوس ہوئی: ڈائرکٹر سدیپتو سین

افی  53 میں انڈین پینورما سیکشن کے تحت غیر فیچر فلم ’گروجن‘ کی نمائش کی گئی

Posted On: 27 NOV 2022 6:02PM by PIB Delhi

’گروجن‘ 15ویں-16ویں صدی کے آسامی لیجنڈ سریمنت شنکردیو کو موسیقی  ریز خراج عقیدت ہے۔‘‘

ڈائریکٹر سدیپٹو سین نے کہا ’’آسام کے ساتھ ساتھ شمال مشرقی ہندوستان کے دیگر حصوں میں لوگ شنکر دیو کو گروجن  (بڑا بھائی) کہتے ہیں‘‘۔ وہ آج گوا میں 53 افی  میں میڈیا اور فیسٹیول کے نمائندوں کے ساتھ پی آئی بی کی طرف سے منعقدہ ایک  گفت و شنید کی ایک مجلس سے خطاب کر رہے تھے۔

سدیپتو سین نے کہا کہ شنکردیو نہ صرف ایک بھکتی سنت کے طور پر ابھرے بلکہ ایک غیر معمولی مصنف اور موسیقار کے طور پر بھی ابھرے۔ انہوں نے ایک نئی ادبی زبان کے فروغ  میں بھی مدد کی جسے ’برجوالی‘ کہا جاتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/gurujana-1CZO3.jpg

ڈائریکٹر سدیپتو سین  گوا میں منعقدہ  53ویں افی کے  دوران  ،’افی ٹیبل ٹاک‘ میں

 

معروف فلمساز نے کہا کہ انہوں نے  محسوس کیا کہ اس بارے میں بیداری کی بہت بڑی کمی ہے کہ یورپی نشاۃ ثانیہ سے چند صدی قبل ہی ہمارے ملک نے ’بھکتی‘ تحریک کی صورت میں ایک اصلاحی احیاء  کا مشاہدہ کیا  تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Gurujana-230OI.jpg

’افی  ٹیبل ٹاک‘ میں ڈائریکٹر سدیپتو سین

’گروجن‘ بنانے کے پس پردہ عوامل کا  اشتراک کرتے ہوئے، سدیپتو سین نے کہا کہ میں نے شنکر دیو کے پیغام کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلانے کی ضرورت محسوس کی۔ میں نے اس غیر  فیچر فلم کے ذریعے انہیں میوزیکل ٹریبیوٹ دیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/gurujana-3JG0P.jpg

غیر فیچر فلم ’گروجن‘ کا پوسٹر

گوا میں جاری 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے انڈین پینورما سیکشن کے تحت ’گروجن‘ کی نمائش کی گئی۔

خلاصہ:

سریمنت شنکردیو، 15ویں-16ویں صدی کے ویشنو سنت، ایک مذہبی رہنما اور باصلاحیت سماجی مصلح تھے۔ انہوں نے سماج کو ذات پات کے نظام اور سخت مذہبی رسومات کے چنگل سے آزاد کرانے کے لیے انتھک جدوجہد کی۔ فطرت کے لحاظ سے انتہائی ترقی پسند اور بصیرت رکھنے والے سریمنت شنکردیو ہندوستان میں ایک مساوی سماج کی تعمیر کرنا چاہتے تھے۔ فلم گروجن، جیسا کہ ان کے پیروکار انہیں مانتے ہیں، ان کی سوانح حیات کو موسیقی کی شکل میں پیش کرتی ہے۔ اس عظیم شخصیت کو، جسے اکثر بھگوان وشنو کا اوتار سمجھا جاتا ہے، کو اس فلم کے ذریعے سمجھنا ایک انوکھا تجربہ ہے۔

فنکار اور پروڈکشن:

ڈائریکٹر: سدیپتو سین

پروڈیوسر: اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس

اسکرین پلے: سدیپتو سین، ریا مکھرجی

سنیماٹوگرافی: اشیش کمار، شوبھک ملک

ایڈیٹر: ہمادری شیکھر بھٹاچاریہ

2022 | انگریزی | رنگین | 50 منٹ

ڈائریکٹر کے بارے میں:

سدیپتو سین ایک ہندوستانی فلم ساز ہیں جو دی اَدر ویلتھ (1996)، دی لاسٹ مونک (2007)، اخنور (2007)، لکھنؤ ٹائمز (2015) اور آسما(2018) جیسی  فلموں کے  کامیاب  شریک  پروڈکشنز اور  مختلف  فلم فیسٹول میں ان  فلموں کی نمائش کے لیے جانے جاتے ہیں۔

مکمل گفتگو یہاں دیکھیں:

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ م م ۔ ن ا۔

(2022۔11۔27)

U-13036

                          



(Release ID: 1879487) Visitor Counter : 121


Read this release in: Hindi , Tamil , English , Marathi