وزارت اطلاعات ونشریات
زمینی تنازعات پر مکالمہ، اپنے اور دنیا کے ساتھ: افی 53 کوسٹا ریکن فلم کی قوم سے اپیل
ڈومنگو اینڈ دی مسٹ: دیہی علاقوں کے لوگ اپنی زمین کی حفاظت کے لیے کیا قیمت ادا کرتے ہیں اسے دکھانے کی ضرورت سے وجود میں آئی فلم
#افی وڈ، 27 نومبر 2022
ترقی کی مشکوک قوتوں کے ذریعہ اسے دھمکانے کے لیے اپنے تاراجی اور جابرانہ ہتھکنڈے استعمال کیے جانے ، اس کے آس پاس کے لوگوں کے لڑکھڑا جانے کے باوجود ، ڈومنگو نےسپر نہیں ڈالے۔ وہ اپنے اس عزم میں غیر متزلزل تھا کہ جو اس کا حق ہے اسے جانے نہ دے یعنی اس کی اپنی سرزمین، زمین کا وہ ٹکڑا جس پر سے اسے اپنی عارضی زمینی رہائش کو ختم کرنا تھا۔ ڈومنگو اور دی مسٹ اس طرح ایک آدمی کی اپنے ماضی اور اپنی زمین کو برقرار رکھنے کی جدوجہد کی ایک مایوس کن اور فکر مندانہ کہانی ہے۔ فلم ا ن تنازعات اور جھڑپوں پر روشنی ڈالتی ہے جو ترقی کے بہانے زمین ہڑپنے سے متعلق ہیں۔
آج گوا میں 53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کے ایک حصے کے طور پر منعقدہ افی ٹیبل ٹاک سیشن میں میڈیا اور فیسٹیول کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے، فلم کے ڈائریکٹر ایریل ایسکلینٹے میزا نے کہا کہ دیہی علاقوں کے لوگوں کے ذریعہ اپنی زمین کی حفاظت کی خاطر مجبور ہوکر ادا کی جانے والی قیمت کو دکھانے کی لازمیت کے سبب یہ فلم وجود میں آئی۔
ہسپانوی زبان میں بنی، کوسٹا ریکن فلم کا ’سنیما آف دی ورلڈ‘ زمرہ کے تحت 53ویں افی میں پریمیئر ہوا۔ اس فلم کا اس سال کے شروع میں کانز فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر ہوا تھا اور اسے 95 ویں آسکر ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے لیے کوسٹا ریکا کی انٹری کے طور پر بھی منتخب کیا گیا تھا۔ اس فلم کو کوسٹاریکا اور قطر نے مل کر پروڈیوس کیا ہے۔
اس پلاٹ کو حقیقت اور افسانے کے درمیان ایک پیچیدہ توازن قائم کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے ایریل ایسکلینٹے میزا نے کہا کہ یہ فلم دیہی آبادی کو غیر انسانی بنانے اور بے گھر کرنے کے لیے اپنائے جانے والے پرتشدد طریقوں کے خلاف کوسٹا ریکن کے سماج کے ساتھ مکالمہ شروع کرنے کی کوشش کرتی ہے۔
فلم کوسٹا ریکا کے منتطق حارہ کے پہاڑی علاقوں میں رہنے والے ڈومنگو نامی رنڈوے کے دل کو چھو لینے والے سفر کی تاریخ بیان کرتی ہے۔ اس کے پاس زمین کا ایک ٹکڑا ہے جسے نئے ہائی وے کی تعمیر کے لئے مانگا جا رہا ہے۔ ڈومنگو اس زمین سے غیر متوقع طور پر منسلک ہے، وہ کسی بھی دھمکی اور رشوت کی پیشکش کے سامنے جھکنے سے انکار کردیتا ہے۔
ایریل نے پہلے ایک روحانی موضوع پر فلم بنانے کا فیصلہ کیا، لیکن پھر وہ زمینی تنازعہ کے سلگتے ہوئے مسئلے کی طرف متوجہ ہوئے۔ اس طرح ’ڈومنگو اینڈ دی مسٹ‘ وجود میں آئی۔ اس کی فلم میں ’بھوت‘ کی اصطلاح کے اہم کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایریل ایسکلینٹے میزا نے بتایا کہ لاطینی امریکی مرنے والوں کے ساتھ بہت کھلے اور محبت بھرے تعلقات رکھتے ہیں۔
ڈومنگو اس خطرناک راستے پر چلنے کا فیصلہ صرف اس لیے کرتا ہے کہ اسے یقین ہے کہ اس کی بیوی دھند سے چھپی پہاڑی چوٹی پر دھند کی شکل میں اس سے باقاعدگی سے ملتی ہے جہاں وہ کبھی اس کے ساتھ رہتی تھی۔ ہدایت کار کا کہنا تھا کہ فلم کے مرکزی کردار کا اپنی اہلیہ کے ساتھ ایسا جذباتی رشتہ ہے کہ وہ اپنی جان کو خطرہ ہونے کے باوجود اپنی زمین پر اپنا حق برقرار رکھنے کے عزم پر ثابت قدم رہتا ہے۔
تو، وہ کیا چیز ہے جس نے ہدایت کار کو اس ذاتی، لیکن سیاسی طور پر حساس موضوع پر فلم بنانے کی ترغیب دی؟ ایریل ہمیں بتاتے ہیں کہ اگرچہ کوسٹاریکا ایک چھوٹا ملک ہے جس کی آبادی صرف 5 ملین ہے، لیکن ان کے ملک میں اپنے اور دنیا کے ساتھ مناسب رابطے کا فقدان ہے۔ انہوں نے کہا ’’میرے ملک میں زمینی تنازعات کے تعلق سے پرتشدد واقعات پیش آتے ہیں۔ زمین سے متعلق تنازعہ میں شامل ایک قدیم برادری کا رہنما مارا گیا۔ یہ فلم اس واقعے پر مبنی نہیں ہے۔ لیکن اسی چیز نے مجھے فلم بنانے کی ترغیب دی‘‘۔
ایریل نے کہا کہ جہاں تک زمینی تنازعات کا تعلق ہے تو ہر معاشرے میں اس کو لے کر تشدد ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’میرا مقصد کوسٹا ریکن سوسائٹی کو اس موضوع پر آپس میں بات چیت کرنے کی ترغیب دینا ہے‘‘۔
ڈائریکٹر ایریل ایسکلینٹے میزا نے یونیورسیڈاڈ دی کوسٹا ریکا سے پولیٹیکل سائنس اور کیوبا کے ایسکوئیلا انٹرنیشنل ڈی سنےوائی ٹیلی ویژن (ای آئی سی ٹی وی) اور مونٹریال، کینیڈا میں کونکارڈیا یونیورسٹی سے سنیما کی تعلیم حاصل کی ہے۔ ان کی پہلی فلم دی ساؤنڈ آف تھنگس (2016) کوسٹا ریکا کی 2018 میں آسکر کے لیے انٹری تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ م م ۔ ن ا۔
U-13033
(Release ID: 1879465)
Visitor Counter : 210