وزارت اطلاعات ونشریات

ہدایت کارہ ویلنٹینا موریل کی فلم ‘آئی ہیو الیکٹرک ڈریمس’ انسانی رشتوں کی پیچیدگیوں اور  ایک نوعمر کے بلوغت کے سفر کی پڑتال کرتی ہے


یہ فلم نہ تو  رشتوں کی پیچیدگیوں کو  آئیڈیل بتاتی ہے اور نہ ہی  ان کی تنقید کرتی ہے: نکولس وونگ

Posted On: 27 NOV 2022 7:42PM by PIB Delhi

تریپن ویں ہند بین الاقومی فلمی فیسٹول  (اَفّی ) کے  ‘افی  ٹیبل ٹاکس’ سیشن  کو  آج گوا میں  خطاب کرتے ہوئے ‘آئی ہیو الیکٹرک ڈریمس’ کے  سینماٹو گرافر نکولس وونگ  نے  کہا ‘‘یہ ایک ایسی فلم ہے، جو  بلوغت  میں  جانے کے  سفر  کا  جائزہ لیتی ہے۔ جو کہ  عمر بڑھنے کا  عمل نہیں ہے، یہ ایک ایسا عمل ہے، جو اتنا گہرا ہے کہ کبھی کبھی  لوگوں کو  ایک خاص طرح سے  توڑ  بھی  سکتا ہے۔ یہ فلم  نوجوانوں کی  کسی عام  فلم کے مقابلے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/electic-11KR6.jpg

نکولس نے  کہا کہ جدید دور کے  کوسٹا – ریکا کی ثقافت اور  بلوغت کی  مشکلات  کی تصویر  کشی  ہونے کے ناطے  یہ فلم  لوگوں کو  دنیا کی  دوسری  طرف  کی  کہانیوں کو  پہچاننے میں  مدد کرسکتی ہے۔ اور  ساتھ ہی اُن خاندانی  قدروں  یا جذبوں سے بھی  جوڑ سکتی ہے، جن کی حیثیت  عالمی ہے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/electic-2W9JK.jpg

اس فلم کے  بنیادی کردار  ایوا کی کہانی کو بتاتے ہوئے  نکولس نے دعویٰ  کیا ہے کہ  ہدایت کارہ  ویلنٹینا موریل اخلاقی  فیصلے سے  آزاد ،  زندگی کی پیچیدگی کی  ایک  ایماندارانہ  تصویر  پیش کرنے کی  کوشش کرتی ہیں-  نکولس وونگ  نے کہا  ‘‘اخلاقی فیصلہ لئے بغیر  ‘ہدایت کارہ اس فلم کے توسط سے  ناظرین کو  ایسے پیچیدہ رشتوں میں ان کی  خود کی  حیثیت کی  جانچ کرنے کے لئے  لانے کی کوشش کرتی ہیں’’۔

یہ پوچھے جانے پر کہ یہ فلم  نوجوان نسل کو  کیا پیغام دے گی۔ نکولس نے کہا کہ  یہ فلم  پیار کے مختلف رنگوں اور  دیکھ بھال  کے  پیچیدہ پہلوؤں کی پڑتال  کرتی ہے۔ ایک دیگر  اہم موضوع ، جسے فلم میں دکھایا گیا ہے، ‘ان لوگوں کے ساتھ پاور  ڈائنامکس میں  فاصلے سے نمٹنا ، جنہیں  آپ پیار کرتے ہیں، 19  سالہ نوخیز ادا کارہ  ڈینئل میرین نیوارو  کی کاسٹنگ پر ،  جنہوں نے بنیادی کردار  ایوا  کا  رول ادا کیا ہے، نکولس  نے کہا  کہ انہیں  اسکرین پلے اور کردار کی  گہری سمجھ ہے۔ انہوں نے کہا ‘یہ اس میں  فطری طور سے آیا ہے، وہ بہت  خاموش اور ذہین ہیں’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/electic-3TTNN.jpg

فلم آئی ہیو الیکٹرک ڈریمس کا ایک منظر

اختصار: ایوا  16  سال کی  ایک مضبوط ارادوں والی لڑکی ہے، جو اپنی ماں ، چھوٹی بہن اور  ان کی بلّی کے ساتھ رہتی ہے۔ لیکن وہ  الگ ہوچکے  اپنے باپ کے ساتھ  رہنا چاہتی ہے۔ جب  اس کے باپ  ‘دوسرے بلوغت کے عہد’ سے گزر رہے ہوتے ہیں، تو وہ ان کے ساتھ چپکی رہتی ہے اور  نوعمر زندگی کی نازکی ، وہ حساسیت  اور بالغ دنیا کی  بے رحمی کے مابین توازن قائم کرتی ہے۔ ‘آئی ہیو الیکٹر ڈریمس’ پیار اور نفرت کے درمیان  کی  بیچ  کی  باریک لائن کو  درج کرتی ہے۔ وہ بھی ایک ایسی دنیا میں ، جہاں  جارحیت  اور غصہ خاتون جنسی بیداری  کی پیچیدگیوں کے ساتھ  جڑ تے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ق ج- ق ر)

U-13034



(Release ID: 1879457) Visitor Counter : 132


Read this release in: English , Marathi , Tamil , Hindi