وزارت اطلاعات ونشریات

اِفّی-53 میں بھوتیا نان فیچر فلم پاتال ٹی کی نمائش


پاتال ٹی انسان بنام فطرت کی کہانی ہے: مکند نارائن، پروڈیوسر اور ہدایت کار

پانی کو ماحولیاتی گفتگو پر زور دینے کے لیے پاتال ٹی میں استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے: سنتوش سنگھ، شریک ہدایت کار

Posted On: 27 NOV 2022 5:49PM by PIB Delhi

#IFFIWood، 27 نومبر 2022

گوا میں53 ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں 'اِفّی ٹیبل ٹاکس' سیشن سے خطاب کرتے ہوئے فلم پاتال ٹی کے پروڈیوسر اور ہدایت کار مکند نارائن نے کہا کہ"پاتال ٹی انسان بمقابلہ فطرت اور ماحولیاتی دباؤ کی کہانی ہے جو فطرت کو ختم کر رہے ہیں۔" انھوں نے مزید کہا کہ یہ فلم لوک کہانیوں کے متمول ورثے کے گرد گھومتی ہے جو ہمارے ملک میں نسلوں میں زبانی طور پر منتقل کیا جارہا ہے اور یہ ایک بچے کی بالغ ذہنی کی کہانی ہے۔

مکند نارائن نے کہا کہ پاتال ٹی نے بھوتیا جیسی دیسی زبانوں کے چیلنجوں کو بھی اجاگر کیا ہے جو مختلف معاشرتی طاقتوں کی وجہ سے خطرے سے دوچار اور غائب ہوتی جارہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/bhootiya-1F4S8.jpg

فلم کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے شریک ہدایت کار سنتوش سنگھ نے کہا کہ یہ فلم بھوتیا قبائل پر مبنی ہے۔ ڈائریکٹر نے کہا کہ "ہم نے ماحولیاتی گفتگو کے لیے ایک استعارہ کے طور پر پانی کا استعمال کیا ہے"۔ سنتوش سنگھ نے مزید کہا کہ نسلدر نسل، زبانی طور پر منتقل ہونے والی لوک داستانیں بچے کے مرکزی کردار کو مقدس پانی کی تلاش کے دوران زندگی، موت اور اس کے دیگر نقطہ نظر کے موضوعات کو سمجھنے میں مدد کرتی ہیں۔ لوک کہانیوں کو معاشرے کا ڈسکورس قرار دیتے ہوئے انھوں نے ان کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ وہ ہماری ثقافت کی جڑوں کی بصیرت فراہم کرتی ہیں۔

مکند نارائن نے پروڈکشن کے عمل کے بارے میں کہا ''ہم پاتال ٹی کے ذریعے بھوتیا قبائل کی کہانی سنانا چاہتے تھے، حالانکہ بجٹ آزاد پروڈیوسروں کے لیے رکاوٹ تھا۔ بالی ووڈ کے بہت سے لوگوں نے پوسٹ پروڈکشن میں ہماری مدد کی جن میں رسول پوکٹی بھی شامل ہیں۔ ہم ان سب کے شکر گزار ہیں۔"

بھارتی زبان کی فلموں کے مستقبل کے بارے میں بات کرتے ہوئے سنتوش سنگھ نے یہ بھی کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں داخل ہو رہے ہیں جہاں 'لوکل' 'نیا گلوبل' بن گیا ہے۔ شریک ہدایت کار نے مزید کہا: "آج بھارت کی علاقائی فلمیں دنیا کو فتح کر رہی ہیں، چاہے وہ کنتارا ہو، واگرو ہو یا فریم۔ لوکل ہی اب نیا گلوبل ہے، کیونکہ لوگ کرداروں سے خود کو جوڑنے کے قابل ہیں۔"

فلم کے بارے میں

ہدایت کار: مکند نارائن اور سنتوش سنگھ

پروڈیوسر: مکند نارائن اور سنتوش سنگھ

اسکرین پلے: مکند نارائن اور سنتوش سنگھ

سنیماٹو گرافر: بٹو راوت

مدیر: پوجا پلائی، سنیوکتا کازا

کاسٹ: آیوش راوت، کملا دیوی کنور، دمیانتی دیوی، دھن سنگھ رانا، بھگت سنگھ برفال

2021 | بھوتیا | رنگین | 24 منٹ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/bhootiya-2PYA9.jpg

خلاصہ:

تیرہ سالہ فگنو اپنے دادا کے بغیر دنیا کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اپنے دادا کے بیمار پڑنے کے بعد، اپنی دادی کے انتباہ کے باوجود، فگنو نام نہاد 'مقدس پانی' کی تلاش میں ایک مشکل تلاش شروع کرتا ہے، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ ایک ایسی سرزمین پر ہے جس کے بارے میں معروف ہے کہ وہ ایک ہمالیائی روح کی حفاظت میں ہے۔

ہدایت کار اور پروڈیوسر: مکند نارائن اور سنتوش سنگھ ایسے کہانی تخلیق کرنے والے ہیں جو سنیما کو سب سے زیادہ قابل رسائی ذریعہ سمجھتے ہیں۔ دیہی پس منظر سے تعلق رکھنے والے اور فلم سازی میں کوئی رسمی تربیت نہ ہونے کی وجہ سے، وہ نامعلوم بھارت میں اساطیر کے مختلف نقطہ نظر کو تلاش کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔ پاتال ٹی ان کی پہلی فلم ہے۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 13027



(Release ID: 1879402) Visitor Counter : 121