وزارت اطلاعات ونشریات

سول کا سفر ایک ماں کے درد اور صدمے کو پیش کرتا ہے جس نے اپنا بچہ کھو دیا


مرد محض تعداد نہیں ہیں بلکہ باوقار زندہ افراد ہیں: ڈائریکٹر کلاڈیا سینٹ لوس

Posted On: 26 NOV 2022 6:25PM by PIB Delhi

  نئی دلی، 26نومبر، 2022/ مرد محض تعداد نہیں ہیں بلکہ باوقار زندہ افراد ہیں۔ پیسہ کمانے کی دوڑ میں لوگوں کا ایک طبقہ اس حقیقت کو بھول جاتا ہے اور اغوا اور انسانی اسمگلنگ جیسے گھناؤنے جرائم میں ملوث ہو جاتا ہے۔ گوا میں بھارت کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں بین الاقوامی پینوراما کے تحت دکھائی جانے والی میکسیکن فلم سولز جرنی میکسیکو میں انسانی اسمگلنگ کی اس انتہائی حساس کہانی کو پیش کرتی ہے۔

آج ایک ’افی -ٹیبل ٹاک‘ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے، فلم کی ڈائریکٹر، کلاڈیا سینٹ لوس نے کہا، یہ فلم انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے ہوئے مسئلے اور اس کے سنگین سماجی مضمرات کو اجاگر کرتی ہے۔ ’’میکسیکو میں، لوگوں کا ایک طبقہ حقیقت میں انسانوں کی قدر نہیں کرتا۔ معاملہ اس نہج پر چلا گیا ہے جہاں پالتو جانوروں کی قدر انسانوں سے کہیں زیادہ ہے۔ زیادہ تر لوگ حقیقت میں اپنے لاپتہ پالتو جانوروں کے بارے میں پریشان ہیں جو ان کے بارے میں پوسٹروں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے ظاہر ہوتا ہے، لیکن کسی کو بھی ہزاروں لاپتہ افراد، خاص طور پر بچوں کی فکر نہیں ہے‘‘، انہوں نے مزید کہا۔

کلاڈیا نے مزید کہا کہ یہ فلم اس نفسیاتی صدمے اور درد کی عکاسی کرتی ہے جس کا سامنا ایک ماں کو ہوتا ہے جب اس کا سات سالہ بچہ ’کرسچن‘ اغوا ہو جاتا ہے۔ اس نے وضاحت کی ’’فلم معاشرے کے ذہن سازی اور عدالتی نظام میں موجود خامیوں کو بھی ظاہر کرتی ہے۔‘‘

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہدایت کار نے کہا کہ یہ فلم ایک ایسی ماں کے ناقابل برداشت نقصان اور جدوجہد کا انسانی اور ذاتی وژن پیش کرتی ہے، جس نے اپنا بچہ کھو دیا ہے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، پروڈیوسر کرسچن کریگل نے کہا، ٹیم نے بچوں کی اسمگلنگ کے حساس مسئلے کو ظاہر کرنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ’’ہم نے اپنی پوری کوشش کی ہے، تاکہ فلم سے کچھ تبدیلی آئے اور اس سے اس تمدن پر گہرا اثر پڑے۔‘‘

 

یہاں مکمل تعامل دیکھیں:

1879367

فلم کے بارے میں: سول کا سفر

 

(میکسیکو | 2021 | ہسپانوی | 78 منٹ | رنگین)

 

ڈائریکٹر اور اسکرین رائٹر: کلاڈیا سینٹ لوس

پروڈیوسر: کرسچن کریگل

ڈی او پی: کارلوس کوریا

ایڈیٹرز: جولین فیلیپ، سارمینٹو لوپیز

کاسٹ: ارمانڈو ہرنانڈیز، اناجوز الڈریٹے

کلاڈیا سینٹ لوس (1982، ویراکروز) ایک میکسیکن مصنف، ہدایت کار اور اداکارہ ہیں۔ اس نے گوڈالاجارا یونیورسٹی سے بصری فنون میں گریجویشن کیا۔ اس کی پہلی فلم (دی امیجنگ کیٹ فش 2013) کا پریمیئر لوکارنو میں ہوا، جہاں اسے بہترین فلم کا ینگ جیوری پرائز ملا۔ 2022 میں کلاڈیا کا برلینال میں دی ریئلم آف گاڈ کا عالمی پریمیئر تھا۔

خلاصہ

سات سالہ کرسچن کو اس کے گھر سے اغوا کر لیا گیا ہے۔ اس کی والدہ سول، اپنے کیس میں انصاف کے نظام کی بے حسی اور سست روی کو محسوس کرنے کے بعد، خود ہی ایک بے چین تلاش شروع کر دیتی ہے۔

*****

                   

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                               

U 13020



(Release ID: 1879367) Visitor Counter : 141


Read this release in: Hindi , Marathi , English , Tamil