وزارت اطلاعات ونشریات

فوٹو جرنلسٹ ایک ہی دن میں زندگی کے بہت سے پہلوؤں کا تجربہ حاصل کرتے ہیں


آج کی دنیا میں کوئی خاص سنسنی خیز خبر نہیں ہے: وکرم پٹوردھن، ڈائریکٹر

Posted On: 26 NOV 2022 5:16PM by PIB Delhi

نئی دلی، 26نومبر، 2022/ فلم فریم کے ڈائریکٹر وکرم پٹوردھن نے کہا کہ’’آج کی دنیا میں سنسنی خیزی کی کوئی خاص خبر نہیں ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ تصویر فوٹو گرافی میں ٹیکنالوجی متعارف ہونے کے بعد فوٹو جرنلزم میں بطور پیشہ حالیہ دنوں میں ایک مثالی تبدیلی آئی ہے۔

گوا میں بھارت کے 53 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کے دوران پی آئی بی کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ایک ’ٹیبل ٹاک‘ سیشن میں سے ایک میں میڈیا اور فیسٹیول کے مندوبین سے بات چیت کرتے ہوئے وکرم پٹوردھن نے کہا کہ فریم ایک فوٹو جرنلسٹ کی زندگی کے بارے میں ہے جو اس خیال میں یقین رکھتا ہےکہ فوٹو جرنلسٹ کا فرض یہ ہے کہ وہ کسی واقعے کو مسخ کیے بغیر اس کی  رپورٹنگ کرے اور لوگوں تک پہنچائے۔

اپنے کام کے تجربے سے فوٹو جرنلسٹ کی زندگی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ’’فوٹو جرنلسٹ ایک دن میں زندگی کے مختلف پہلوؤں کا تجربہ کرتا ہے۔ وہ لفظی طور پر ہر روز مختلف تجربات سے گزرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کام میں اپنے تجربے کا استعمال کرتے ہوئے فوٹو جرنلسٹ کو درپیش چیلنجوں کی تصویر کشی کرنا چاہتے ہیں۔

اس فلم کی تیاری کے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے وکرم پٹوردھن نے کہا کہ ٹیم ورک ایسا تھا جس کی مثال نہیں ملتی، جس کی وجہ سے فریم بنانے کے سفر ہوا کی رفتار سےطے ہو گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ ان کی ٹیم اچھی طرح بنائی گئی تھی اس لیے انہوں نے فلم کی پوری شوٹنگ بیس دن میں مکمل کر لی۔

یہ فلم مرکزی کردار کے گرد گھومتی ہے، ایک ادھیڑ عمر کے فوٹو جرنلسٹ چندو پنسارے (سی پی) جو اس خیال پر یقین رکھتا ہے کہ جس طرح ہمارے پیشے کی طرح ہماری زندگی بھی ایک فن ہے؛ اور کسی فن کے لیے کوئی فارمیٹ نہیں ہوتا ہے۔ اس کے عقائد اس وقت ٹکراتے ہیں جب اس کی پیشہ ورانہ اخلاقیات اور فرد کی حیثیت سے معاشرے کے تئیں فرائض ایک دوسرے سے متصادم ہوتے ہیں۔ نئے تعینات ہونے والے نوجوان فوٹو جرنلسٹ سدھارتھ دیش مکھ کو سی پی کے ذریعہ رہنمائی فراہم کی جارہی ہے اور سابقہ ​​پیشہ ورانہ اخلاقیات کے بارے میں مؤخر الذکر سے متفق نہیں ہیں۔

 

فلم کے بارے میں

ڈائریکٹر: وکرم پٹوردھن

پروڈیوسر: زی اسٹوڈیو، آتپاٹ

اسکرین پلے: وکرم پٹوردھن

سینماٹوگرافر: ملند جواگ

ایڈیٹر: قطب انعامدار

کاسٹ: ناگراج منجولے، امے واگھ، مگدھا گوڈسے، اکشے گورو

2021 | مراٹھی | رنگ | 118 منٹ

خلاصہ:

پینتالیس سالہ فوٹو جرنلسٹ چندو پنسارے ایک تئیس سالہ جونیئر فوٹو جرنلسٹ سدھارتھ دیش مکھ سے کہتے ہیں، ’’ہمارے پیشہ کی طرح، ہماری زندگی بھی ایک فن ہے، اور کسی بھی فن کا کوئی فارمیٹ نہیں ہوتا ہے‘‘۔ دونوں مہاراشٹر کے پونے میں ایک اخبار کے لیے کام کرتے ہیں۔ چندو کے اقتباس کو تازہ کرتے ہوئے، ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی میں غیریقینی واقعات کا سلسلہ اور کس طرح جنوبی مہاراشٹر میں زلزلہ ان کی زندگیوں کو بدل دیتا ہے۔

ڈائریکٹر: وکرم پٹوردھن پونے، مہاراشٹر میں ایک فوٹو جرنلسٹ ہیں اور انہوں نے ثقافت سے لے کر جرائم تک سیاست سے لے کر کھیلوں تک مختلف انواع کا احاطہ کیا ہے۔ فریم بطور ہدایت کار ان کی پہلی فلم ہے۔

پروڈیوسر: زی اسٹوڈیو ایک ایوارڈ یافتہ فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن اسٹوڈیو ہے جو 2012 میں قائم کیا گیا تھا، جس میں فیچر فلم پروڈکشن، ڈسٹری بیوشن، انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشن، پروموشن، ایڈورٹائزنگ اور ریونیو پیدا کرنے والے سلسلے شامل ہیں۔

  ۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                                

U 12995



(Release ID: 1879277) Visitor Counter : 167