ریلوے کی وزارت

بھارتی کھلاڑیوں نے جے پور میں منعقد  ریلوے اسپورٹس پرموشن بورڈ کی یو ایس آئی سی انٹرنیشنل ریلوے اسپورٹس ایسو سی ایشن ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں مردوں اور خواتین سنگلز،  مکسڈ ڈبلز، ڈبلز اور ٹیم کے خطاب اپنے نام کئے


کل پانچ ٹیموں- چیک جمہوریہ، ڈنمارک، فرانس، سوئٹزرلینڈ اور بھارت نے اس باوقار چمپئنن شپ میں حصہ لیا

Posted On: 26 NOV 2022 7:31PM by PIB Delhi

بھارتی کھلاڑیوں نے یو ایس آئی سی انٹنر نیشنل ریلوے اسپورٹس ایسو سی ایشن ٹیبل ٹینس چمپئن شپ میں مردوں، خواتین سنگلز، مکسڈ ڈبلز، ڈبلز اور ٹیم  کے خطاب جیت حاصل کی ہے۔  چمپئن شپ کا انعقاد ریلوے اسپورٹس پرموشن بورڈ کے تحت شمال مغربی ریلوے اسپورٹس ایسو سی ایشن کی جانب سے 21 نومبر سے 25 نومبر 2022 تک جےپور میں کیا گیا تھا۔ کل پانچ ٹیموں، چیک جمہوریہ، ڈنمارک، فرانس، سوئٹزر لینڈ اور بھارت نے اس باوقار چمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔

شمال مغربی ریلوے (این ڈبلیو آر) کے اے جی ایم جناب گوتم اروڑہ نے 22 نومبر 2022 کو اس چمپئن شپ کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر سی ٹی ٹی، یو ایس آئی سی کے چیئرمین سیبسٹین پیکا، ڈائریکٹر (سرگرمی) جناب کیون لیبیورے، ریلوے اسپورٹس پرموشن بورڈ کے سکریٹری جناب پریم لوچب اور شمال مغربی ریلوے اسپورٹس ایسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری جناب انوج کمار تیال موجود تھے۔ بھارتی کھلاڑیوں مردوں اور خواتین کےٹیم مقابلے میں پہلا مقام،  خواتین اور مردوں کے مکسڈ ڈبلز زمرے میں  دوسرا اور مرد و خواتین کے سنگلز مقابلے میں پہلا مقام حاصل کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZU5R.jpg

بھارتیہ ریلوے کے رونت بھانجہ نے سونے اور سکشا جین نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ وہیں انربان گھوش نے مردوں کے سنگلز مقابلےمیں چاندی اور سوتیرتھا مکھرجی نے سونے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس کے علاوہ خواتین سنگلز میں دھرنا سین نے چاندی اور پویمنتی ویشیہ نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔

بھارتیہ ریلوے کے کھلاڑیوں نے مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں سونے، چاندی اور کانسے کے تمغے اپنے نام کئے ۔ مردوں کے ڈبلز میں بھارتی ٹیم نے سونے، چاندی کے تمغے حاصل کئے جبکہ  فرانس نے کانسے کا تمغہ جیتا۔ اسی طرح خواتین کے ڈبلز مقابلے میں بھارتی ٹیم نے سونے کا تمغہ، چیک جمہوریہ نے چاندی اور بھارت و چیک جمہوریہ کی جوڑی نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا۔ اس کے علاوہ ٹیم ٹائٹل مقابلے میں بھارتی ریلوے کی مردوں کی ٹیم نے سونا، فرانس نے چاندی اور چیک جمہوریہ کی ٹیم نے کانسے کا تمغہ جیتا جبکہ بھارتی کی خواتین کی ٹیم نےسونے کا تمغہ اپنے  نام کیا ، چیک جمہوریہ کو چاندی اور فرانس کو کانسے کاتمغے  حاصل ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KTG4.jpg

چمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شمال مغربی ریلوے کے جنرل منیجر جناب وجے شرما نے فاتحین کو تمغے اور ٹرافی سے نوازا۔  آر ایس پی بی و پی ای ڈی ریلوے بورڈ کے نائب صدر  جناب دیپک پیٹر گیبریل مہمان اعزازی کے طور پر شرکت کی۔ این ڈبلیو آر ایس اے کے صدر اور سی اے او جناب برجیش کمار گپتا، سی ٹی ٹی یو ایس آئی سی کے چیئرمین سبسٹین پیکا، پی ایچ او ڈی ایس کے ڈائریکٹر (سرگرمیاں) جناب کیون لیبور آر ایس پی بی کےاسپورٹس کوآرڈینیٹرز اور  ریلوے کے کئی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

******

ش ح۔ ن ر

U NO:13001



(Release ID: 1879273) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi