وزارات ثقافت
سنگیت ناٹک اکیڈمی نے سال 2019، 2020 اور 2021 کے لیے استاد بسم اللہ خاں یوا پرسکار دینے کے لیے 102 ہندوستانی فنکاروں کا انتخاب کیا
Posted On:
25 NOV 2022 6:23PM by PIB Delhi
ہائی لائٹس:
- استاد بسم اللہ خاں یوا پرسکار 40 سال سے کم عم کے فنکاروں کو دیا جاتا ہے
- ان انعامات کے لیے ملک کی شمال مشرقی ریاستوں کی نمائندگی کرنے والے 19 فنکاروں کا بھی انتخاب کیا گیا ہے
موسیقی، رقص اور ڈرامے کے قومی ادارہ سنگیت ناٹک اکیڈمی نے نئی دہلی میں 6-8 نومبر، 2022 کو منعقد اپنی جنرل کونسل کی میٹنگ میں ملک بھر کے 102 (تین مشترکہ انعام سمیت) فنکاروں کا انتخاب کیا ہے، جنہوں نے سال 2019، 2020 اور 2021 کے لیے استاد بسم اللہ خاں یوا پرسکار کے لیے پرفارمنگ آرٹ کے اپنے متعلقہ شعبوں میں نوجوان صلاحیتوں کے طور پر اپنی مخصوص پہچان بنائی ہے۔
40 سال سے کم عمر کے فنکاروں کو دیے جانے والے استاد بسم اللہ خاں یوا پرسکار کی شروعات پرفارمنگ آرٹ کے مختلف شعبوں میں نمایاں نوجوان صلاحیتوں کی پہچان کرنے اور انہیں ترغیب دینے اور انہیں اپنی زندگی کی شروعات میں ہی قومی شناخت فراہم کرنے کے مقصد سے کی گئی تھی، تاکہ وہ اپنے منتخب شعبوں میں زیادہ عزم اور جانفشانی کے جذبے سے کام کر سکیں۔
نوجوان فنکار پرفارمنگ آرٹ کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتے ہیں جیسے کہ ہندوستانی اور کرناٹک دونوں طرح کی ووکل موسیقی، بانسری، ستار اور مردنگم سمیت ہندوستانی اور کرناٹک دونوں کے آلات موسیقی اور موسیقی کی دیگر اہم روایات وغیرہ۔
اروناچل پردیش، آسام، منی پور، میگھالیہ، ناگالینڈ، سکم اور تریپورہ سے انعام کے لیے منتخب کیے گئے شمال مشرق کے 19 فنکاروں کے ساتھ ملک کی شمال مشرقی ریاستوں کو بھی مناسب نمائندگی دی گئی ہے۔
استاد بسم اللہ خاں یوا پرسکار میں 25000 روپے (پچیس ہزار روپے) کی نقد رقم دی جاتی ہے۔ یوا پرسکار سنگیت ناٹک اکیڈمی کے صدر کے ذریعے ایک خصوصی پروگرام میں دیا جائے گا۔
انعام جیتنے والوں کی مکمل تفصیل دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
*****
ش ح – ق ت – ت ع
U: 12966
(Release ID: 1878968)
Visitor Counter : 137